لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صلاح الدین کے اہلخانہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والدکوانصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ “انصاف کے لیے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک رہیں گے،صلاح الدین کے والدنے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہا?س میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے اہلخانہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والدکوانصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی، لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صلاح الدین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کافیصلہ کیاہے، مستقبل میں بھی ایسا کوئی واقعہ نہ ہو، اس کے یے قانون سازی یا جو کچھ بھی ضروری ہوا، ہم کریں گے، کسی کوقانون سے تجاوزکرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین چورنہیں، ذہنی طورپر ٹھیک نہیں تھا،ہمیں انصاف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کئے ہیں،ہمیں وزیراعلیٰ نے دعوت دی تھی اور ہم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کوپہلے بھی پولیس نے گرفتارکیالیکن پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیاتھا،صلاح الدین کوپولیس نے دوران حراست تشددسے ہلاک کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صلاح الدین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔
