واشنگٹن: (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر گزشتہ روز حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی پیداوار نصف ہو کر رہ گئی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی تیل منڈی مین برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ا?گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد اضافے کے بعد اس وقت 61 ڈالرز فی بیرل پر ا?گئی ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔
