اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 3 اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 3 اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیف سٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ بلوچستان حکومت کےساتھ مل کر پروجیکٹ مکمل کرے گی۔ذرائع کے مطابق چمن بارڈر بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضروری اقدامات کے بعد سرحد کو 3 ماہ میں کھول دیاجائے گا۔وزارت داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے بھی اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تمام اقدامات جلد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانوں میں کیمرے والے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تھانے میں پولیس اہلکار اور افسران کو بغیر کیمرے والا فون استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ تھانے میں ا?نے والے سائلین سے بھی اسمارٹ فون لینے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی۔
