اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سلامتی کونسل سے کالعدم جماع? الدعو? کے سربراہ حافظ محمد سعید کو گھریلو اخراجات کیلئے استثنی ملنے پر بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید اور دیگر کو استثنی سلامتی کونسل کمیٹی کے ضابطہ کار 1267 کے مطابق ملا تاہم اقوام متحدہ کی پابندیاں تا حال موجود ہیں۔اعلامیے کے مطابق حافظ سعید اور دیگر نے گھریلو اخراجات کیلئے استثنی کی درخواست کی تھی اور سلامتی کونسل نے استدعا معمول کے مطابق منظور کی۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا غیر ضروری طور پر معاملے کو اچھالنا افسوسناک ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حافظ محمد سعید کو منجمد بینک اکاو¿نٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔حافظ محمد سعید کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، ان کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے۔جماعت الدعو? کت سربراہ نے اپیل کی تھی کہ انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاو¿نٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاو¿نٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔




































