تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال: تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ سانحہ ساہیوال کے ملزمان میں صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ مقتول ذیشان کے بھائی سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے۔سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain