پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سمیت تمام فرنچائز کے مالکان اور دیگر عہدیداران سمیت کوچنگ اسٹاف شریک ہوا۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اپنی پہلی پلاٹینم پک میں جیسن روئے کو چن لیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینیم پک میں کرس لین، اسلام آباد یونائٹیڈ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں پہلا انتخاب ڈین اسٹرین جب کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ایلکس ہیلز کو چنا۔پچھلے سیزن میں ملطان سلطانز کی قیادت کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو پشاور زلمی نے ڈائمنڈ پک میں منتخب کیا۔دوسرے ایڈیشن میں فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی بھی واپسی ہوئی ہے اور اس بار انہیں کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پک کیا گیا۔
