مصباح کو دو عہدے دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔سابق کپتان کو دو عہدے دینے پر سابق کرکٹرز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر دونوں اہم عہدے ہیں اور ان دونوں عہدوں سے انصاف کرنا مصباح الحق کے لیے انتہائی مشکل کام ہوگا۔سابق کپتان کو اہم عہدے دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے کا کوئی تجربہ نہیں اور ان کا تقرر غیر قانونی اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ مصباح الحق ہمارے ملک کے اسٹار ہیں اور آپ کو خوشی ہونی چاہیے کہ اس مرتبہ کوچ پی سی بی نے امپورٹ نہیں کیا۔جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ کیا مصباح جیسے کھلاڑی ہمارے کوچ نہیں ہونے چاہیں؟ آپ کا کیا خیال ہے کوچ انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہونا چاہیے؟ پی سی بی نے اچھا کام کیا تو تعریف کرنی چاہیے۔عدالت عالیہ کے جج نے سوال کیا کہ کیا آپ کو مصباح الحق کی قابلیت پر شک ہے؟ جس پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مجھے مصباح الحق کی قابلیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کے تقرر کے لیے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ غلط ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ مصباح الحق کا تقرر غیرقانونی اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ انہیں ہیڈ کوچ کی نوکری کا کوئی تجربہ نہیں جبکہ مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات بھی قوانین سے زیادہ ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مصباح الحق کے تقررکو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جواب طلب کر لیا۔

پنجاب حکومت میں اکھاڑ پچھاڑ، ترجمان وزیراعلیٰ شہبازگل مستعفی،عون چوہدری فارغ

لاہور: (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت میں ردوبدل کردیا گیا جس کے تحت شہباز گل نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو ہٹانے اور آصف محمود کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہےکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے جب کہ گزشتہ روز شہبازگل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے۔دوسری جانب عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں پی ٹی آئی حکومت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر لگایا گیا تھا۔

بہاولپور میں طالبعلم کا لیڈی ٹیچرسے زیادتی کے بعدبیہمانہ قتل

بہاولپور (ویب ڈیسک) : 17 سالہ نوجوان نے اپنی ٹیچر کو ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے ایک تعلیمی ادارے میں 17 سالہ طالبعلم حافظ معاویہ نے اپنی اسکول ٹیچر فروا شکیل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ا±سے بے دردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی۔ پولیس نے ملزم حافظ معاویہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کو دئے گئے بیان میں 19 سالہ فروہ شکیل کے بھائی نے بتایا کہ میری بہن کو پانچ ستمبر کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی کے بھائی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ پڑوس میں رہنے والے 17 سالہ لڑکے معاویہ کی میری بہن پر نظر تھی۔ مغوی کے بھائی شکیل نے کہا کہ میں نے کئی مرتبہ معاویہ کو منع کیا کہ وہ میری بہن سے دور رہے لیکن وہ وقتاً فوقتاً فروہ کو تنگ کرتا رہتا تھا۔ پانچ ستمبر کو میری بہن اور والدہ گھر پر تھیں۔ پانچ بجے کے قریب میری والدہ نماز پڑھ رہی تھیں جب معاویہ میرے گھر میں داخل ہوا اور میری بہن کو زبردستی اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔فروہ نے خود کو بچانے کے لیے چیخ و پ±کار بھی کی تھی۔ شکیل نے بتایا کہ ہمارے پڑوسیوں نے فروہ کی چیخ و پ±کار سنی تھی اور انہیں گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھی دیکھا تھا۔ جس پر پڑوسیوں میں سے ایک شخص نے مجھے فون کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا، فون سنتے ہی میں فوراً گھر آ گیا۔ شکیل نے الزام عائد کیا کہ معاویہ نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے اغوا کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فروہ کی لاش ایک ریسکیو ٹیم کو نوشہرہ جدید کے قریب ایک نہر کے پاس سے برآمد ہوئی، فروہ کی لاش پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاش کو ایدھی سینٹر پہنچایا گیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں جس کے بعد فروہ کے والدین نے ایدھی سینٹر سے رابطہ کیا۔ والدین کے علم میں لائے بغیر فروہ کا پوسٹمارٹم بھی کیا گیا تھا جس کے بعد فروہ کی لاش کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔فروہ کے والدین نے لاش کا دوبارہ پوسٹمارٹم کروانے کا مطالبہ کیا۔ فروہ کے بھائی کی مدعیت میں معاویہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فروہ سے دوستی تھی، ملزم نے فروہ کو بدھ کےروز قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تاہم ملزم کے اعترافی بیان سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

کرا چی (ویب ڈیسک)سینیٹر رضا ربانی کا وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کی بات کی گئی ہے لیکن آرٹیکل 149 صرف ہدایت تک محدود ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کا انتظام سنبھالنے کی باتیں غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال بدترین ہے، اور یہ صورت حال وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہے۔رضا ربانی نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

طاقتور دواوں جیسی تاثیر رکھنے والی عام غذائیں

ہارورڈ:(ویب ڈیسک) بلیو بیری سے لے کر شاخ گوبھی تک کئی طرح کے پھل امراض کو روکتے ہیں اور جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرتے ہیں۔اس بات کا انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے اپنی نئی کتاب میں ایسی غذاو¿ں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ہے جو طاقتور دواو¿ں کے طور پر کام کرتی ہیں۔ڈاکٹر ولیم کا خیال ہے کہ غذا خود بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر سمندری غذاو¿ں میں دریافت ہونے والے بایو ایکٹیو کیمیکلز اور دیگر مرکبات زبردست تاثیر رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ولیم کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص آنتوں کے کینسر سے شفایاب ہوگیا ہے اور وہ ہفتے میں 14 اخروٹ کھائے تو مرض دوبارہ لوٹنے کا خدشہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح چھاتی کے سرطان میں سویا کا پروٹین بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔کیوی، گاجریں اور بیریاں جسم میں شکستہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں کیونکہ ڈی این اے کی شکستگی کینسر سمیت کئی امراض کی بنیادی وجہ ہے۔ اسی طرح اگر ا?پ وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پالک، سرخ شملہ مرچ، گاجر، دالیں، لوبیا، مشروم، انڈے اور تیل دار مچھلیاں استعمال کریں۔ ان کا استعمال کسی سپلیمنٹ سے کم نہیں۔
کافی اور ہلدی، جسم کے حفاظتی جین کو جگاتی ہیں اور یوں ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو دور کرتی ہیں۔

امریکہ میں مقیم ہر پاکستانی کوقومی و کشمیری پرچم لہرانا چاہیے، وزیراعظم نے ذلفی بخاری کو ٹاسک سو نپ دیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امریکہ میں مقیم ہر پاکستانی کے دفتر و گھر پہ پاکستان و کشمیر کا پرچم لہرانا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین ٹاسک اپنے معاون خصوصی برائے اوور سیز کے سپر د کردیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اس سے متعلق دیگر اہم و ضروری امور طے کرنے کے لیے تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تین دن میں زلفی بخاری اس بات کو حتمی شکل دیں گے کہ پاکستانیوں کی جانب سے امریکہ میں کب اور کہاں احتجاج کیا جائے گا؟ پاکستانی برادری کیا کردار ادا کرے گی؟ اور وزیراعظم عمران خان سے کن تنظیموں کے عہدیداران کی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز کی اپنے دورہ امریکہ میں پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں، انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی شخصیات اور طلبہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مودی کی عقل جواب دے چکی ، جواب دینے کا وقت آ گیا ہے: شیخ رشید

مظفرآباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔مظفرآباد کے سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی کی عقل جواب دے چکی ہے، مقبوضہ وادی میں حریت رہنماوکو گرفتار کیاجا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، دفاع کمزور نہیں ہے، مودی کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے، مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن مودی نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آرٹیکل 370 کو ختم کیا۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ،عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔عدالت نے 30 ستمبر تک علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاو¿س میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاو¿س کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

عمر اکمل کی ”عقبی دروازے “ سے قومی ٹیم میں انٹری کیلیے کوشش

لاہور (ویب ڈیسک)عمر اکمل نے 2009 میں ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو کیا مگر 10 سال گذرنے کے باوجود وہ ٹیم میں مستقل جگہ نہ بنا سکے، ڈسپلن کے ساتھ فٹنس مسائل بھی اس کی وجہ بنے، انھوں نے کرکٹ فیلڈ میں اتنے کارنامے انجام نہیں دیے جتنے زیادہ تنازعات کا شکار ہوئے۔رواں برس آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دینے والے عمر اکمل کو اب ایک بار پھر قومی ٹیم میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے گوکہ پاکستان کپ میں انھوں نے بہتر پرفارم کیا مگر فٹنس عالمی معیار کی نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمر اکمل کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا، ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق چاہتے ہیںکہ انھیں ایک اور موقع دیں،اس حوالے سے فٹنس کو نظرانداز کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ عمر اکمل کے بعض ”کیسز“ کے تحقیقات بھی ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔

آئین کا احترام ، وزیر قانون کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا جبکہ ہم صوبائی خودمختاری پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے سے متعلق فروغ نسیم کے بیان پر سندھو دیش کی با ت کر نے وا لے پٹ جا ئینگےوزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ وزیر قانون کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، انہوں نے آرٹیکل 149 کے بیان پر وضاحت بھی دی تھی تاہم بلاول کی سندھو دیش اور پختونستان کی بات مناسب نہیں، سندھو دیش اور پختونستان کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، بیرون ملک صوبائی تعصب کی لہر کا تاثر نہ دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا، ہم صوبائی خودمختاری پر آنچ آنے نہیں دیں گے، سندھ اس ملک کی ایک اہم اکائی ہے، نہ سندھ حکومت میں کوئی چھیڑ چھاڑ کریں گے اور نہ ہی سندھ کے عوام کی حب الوطنی پر شک ہے، سب وفاق کا ساتھ دیں گے۔مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت آج منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، امریکی کانگریس کے چار اراکین نے ٹرمپ کو خط لکھا ہے،17 ستمبر کو یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جائے گا، آج ہندوستان جتنی دفاعی پوزیشن میں ہے اتنا ماضی قریب میں دکھائی نہیں دیا، ہندوستان کو ہر فورم پر سبکی اٹھانا پڑی، اللہ کے فضل سے اٹھاون ممالک نے پاکستان کے موقف کی توثیق کی