مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال، کرفیو کا 40 واں روز، ادویات ختم،مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو 40 روز مکمل ہوگئے، بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے، گھروں میں قید کشمیریوں تک خوراک، دودھ اور ادویات ختم ہوگئیں۔ سورہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کے مطابق لاک ڈاو¿ن اور ادویات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 6 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ دہلی میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وادی جانے کی اجازت دی جائے، بھارتی فوج ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ادھر چار امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کشمیریوں کی مدد کرنے اور وہاں جنم لیتے انسانی المیے کو جلد ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

’ ماربل اور گرینائٹ انڈسٹری حکومتی عدم توجہ کے باعث زبوں حالی کا شکار’

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان میں تقریباً 30 ارب ٹن کے ماربل ، گرینائٹ اور دیگر معدنیات کے قیمتی ذخائر پائے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کی ماربل اور گرینائ ٹ کی صنعت بنیادی طور پر حکومت کی عدم دلچسپی اور مناسب توجہ نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔اگر مناسب توجہ دی جائے اور مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں تو اس شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی کے وسیع مواقع ہیں۔مقرین نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی ا?ئی) کے زیر اہتمام ’پاکستان میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کے لئے ترجیحی اصلاحات‘ کے عنوان سے ایک راو¿نڈ ٹیبل سے کیا۔اس موقع پر پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کی چیئرپرسن شماما ارباب نے کہا کہ خاطر خواہ برآمدی صلاحیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس شعبے کو ٹیکس اور دیگر سہولیات فراہم کی جانی چاہیں ، تاہم اس صنعت کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کو اپناتے ہوئے اپنے مزدوروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔جوائنٹ ایگز یکیٹو ڈائریکٹر ، ایس ڈی پی آئی، ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ پا کستان میں جدید ٹکنالوجی کی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے معدنی ذخائر نہیں نکا لے جا سکے جس کے باعث ماربل اور گرینائ ٹ سیکٹرز خاطر خواہ فروغ نہ پا سکے۔

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کو زیادہ نمبر دینے کی انکوائری کمیٹی قا ئم کر دی گئی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر کالونیرز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کو پریکٹیکل کے نمبر دینے کے معاملے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی جس کی نگرانی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل غلام محمد جھگڑ کو سونپی گئی ہے، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن نے رول نمبر759301 کے تحت انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات میں حصہ لیا اور 789 نمبرز کے ساتھ امتحان کو پاس کیا، بورڈ نے صوبائی وزیر کے بیٹے کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں سب ایگزامینر اور ہیڈ ایگزامینر کے دیئے ہوئے نمبروں میں فرق ہونے کا شبہ ہونے پر نتیجہ روک دیا۔

مومنہ مستحسن کی آواز پہلی بارکسی ڈرامہ سیریل کا حصہ بنے گی

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن پہلی مرتبہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘الف’ کے ٹائٹل گیت میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ڈرامہ سیریل ‘الف’ پاکستان کی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد کے تحریر کردہ ناول کی کہانی ہے جو حقیقی اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔’الف’ کے او ایس ٹی یعنی ٹائٹل گیت کی موسیقی شجاع حیدر نے ترتیب دی ہے جسے گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈرامے کی پروڈیوسر ثناءشاہ نواز نے انسٹاگرام پوسٹ میں آگاہ کیا کہ ‘الف’ ڈرامے کا او ایس ٹی مومنہ مستحسن کی خوبصورت سریلی آواز میں پیش کیا جائے گا۔

اگر امریکا چاہتا ہے کہ ان کے فوجیوں پر حملے نہ ہوں تو وہ معاہدہ کر لے: طالبان

کابل (ویب ڈیسک)افغان طالبان کا کہنا ہے اگر امریکا چاہتا ہے کہ ان کے فوجیوں پر حملے نہ ہوں تو وہ ہم سے معاہدہ کر لے۔امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 18 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے لیے گزشتہ برس اکتوبر میں مذاکرات شروع ہوئے تھے اور رواں ماہ تک دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ہوئے۔تاہم چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کو وجہ بنا کر طالبان سے کئی ماہ سے چلنے والے مذاکرات ختم کر دیئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان لوگوں کو قتل کر کے اپنے آپ کو معاہدے کی بہتر پوزیشن میں لانا چاہتے ہیں، جہاں تک میرا تعلق ہے تو طالبان کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔طالبان نے امریکی صدر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی منسوخی سے امریکا کو ہی زیادہ نقصان ہو گا۔

پنجاب میں مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع،ٹیمیں کل سے دورے کرینگی

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت تشکیل ہونے والی مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع کر دیا ہے۔حد بندی کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندی کا عمل شروع کرے گا، اس مقصد کیلئے محکمہ بلدیات نے حد بندی شیڈیول جاری کر دیا گیاہے۔محکمہ بلدیات نے حد بندی رولز 2019 بھی جاری کر دیے ہیں۔محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کل سے پنجاب کے دورے شروع کریں گی اور حد بندی سے متعلق عمل سے آگاہی دلائیں گی۔اس مقصد کے لئے ابتدائی پلان 25 ستمبر تک ترتیب دے دیا جائے گا۔محکمہ بلدیات کے مطابق ابتدائی پلان سے متعلق آرائ اور اعتراضات 27 ستمبر سے وصول کیے جائیں گے۔محکمہ بلدیات کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر 25 ستمبر تک ابتدائی پلان ترتیب دینے کے پابند ہوں گے۔عوام حد بندی سے متعلق آرائ اور اعتراضات کے مقابل بھی جوابی آرائ اور جوابی اعتراضات 28 ستمبر سے 17 اکتوبر تک داخل کرا سکیں گے۔

بن کر کشمیریوں کی آواز،آئیں سب چلیں،وزیرا عظم عمران خان کا آج مظفر آبا د میں بڑا جلسہ

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔جلسے میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف ا?واز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار فرائض سنبھالیں گے۔ جلسے کے شرکاءکے لئے خصوصی راہداریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی نہتے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں ا?گئے ہیں، بوم بوم بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا وہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیراعظم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر آواز کی اپنی اہمیت ہے۔

” جسٹس فار حنین “گلشن را وی ،سفاک ٹیچرکے وحشیانہ تشدد کے بعد دم توڑ جانیوالے طالب علم کے ورثاءانصاف کے منتظر

لاہور (خصوصی ر پورٹر)ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟ استاد کی مار نے15 سالہ حنین بلال کی جان لے لی۔ یہ دلخراش واقعہ گلشن راوی کے نجی سکول میں پیش آیا جب سبق یاد نہ ہونے پر ٹیچر کے بچے پر تشدد سے 10 ویں کلاس کا بچہ جان کی بازی ہار گیایا د رہے کہ حافظ حنین بلا ل گلشن را وی کے پرائیویٹ  امریکن لائسٹف سکول میں میٹرک کا ہونہار طالبعلم تھا۔۔بتا یا گیا ہے کہ  طالبعلم پر ٹیچر نے بدترین تشدد کیا جس کی وجہ سے 10ویں جماعت کے 15 سالہ طالبعلم موت کے منہ میں چلا گیا۔بچے کے ہم جماعت عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کلاس میں  استاد نے غصے میں آکر بچے کو سزا دی۔ہلاک ہونے والے بچے کے چچا اور چچا زاد کا کہنا ہے کہ حنین بلال پر تشدد کرنے والے ٹیچر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کا لخت جگر ناحق موت کے منہ میں نہ جائے۔تشدد کرنے والا ٹیچر گلشن راوی پولیس کی حراست میں ہے

ماورا نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق نجی شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وکالت کی ڈگری روزگار کمانے کی خاطر نہیں کیا بلکہ اس کا مقصد ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہے جو فیس ادا نہیں کر سکتے۔نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں جس کا مقصد غریبوں کی قانونی معاونت کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔یاد رہے کہ ماورا حسین نے گزشتہ برس اسلامی قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی تھی۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول طے، ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی، وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی عمران خان امریکا کے دورے پر گئے تھے اور ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔