کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا:بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اس غیر جمہوری حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔حیدرآباد میں پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وفاقی وزیر قانون نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا، اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا کوئی میچ نہیں ہے، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ماضی میں ملک ٹوٹا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آمر اٹھارویں ترمیم پر حملہ کرتے آ رہے ہیں لیکن ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے اصل آئین کو بحال کرایا، آمروں سے لڑ کر، قربانیاں دے کر آئین بحال کیا اور ہمارے وزیراعظم سندھ میں آ کر کہتے ہیں کہ وفاق 18 ویں ترمیم کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کوتباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی پر قبضے کا مذاق کیا جا رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کٹھ پتلی اور غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہو گی، کسی صورت سندھ کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مری، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی۔یاد رہے کہ تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔

میانداد،شعیب ،رمیز ”بزدل“ سری لنکن کرکٹرزکے پاکستان آنے سے انکا ر پر برس پڑے

لاہور (ویب ڈیسک)سابق اسٹار رمیز راجہ نے کہاکہ سیکیورٹی خطرات تو سری لنکا یہاں تک نیوزی لینڈ میں بھی کم نہیں،حیرت اس بات پر ہے کہ قبل ازیں ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے تھشارا پریرا نے بھی انکار کردیا، میں انفرادی طور پر ان کھلاڑیوں کا مسئلہ تو سمجھ سکتا ہوں جو 2009میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکواڈ کا حصہ تھے شاید وہ اس تجربے سے خوفزدہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ دورئہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات دور کرنے میں ایس ایل سی اور کھلاڑیوں میں رابطے کا فقدان رہا، بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ٹور کا اعلان کردیا لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ کھلاڑی اسے مشکل میں ڈال دیں گے،ان کو کرکٹرز کا مسئلہ پہلے دیکھنے کے بعد دورے کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ دیا، ورلڈکپ 1996اور کولمبو میں بم دھماکوں کے بعد بھی پی سی بی نے اپنی انڈر19ٹیم بھجوائی، ایشیائی ملکوں کی کرکٹ برادری کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا رویہ اپنانا ہوگا۔جاوید میانداد نے کہا کہ سری لنکن بورڈ قومی ذمہ داریوں پر لیگز کو ترجیح دینے والے پلیئرز کا نوٹس لے، کسی بھی کھلاڑی کیلیے ملک کی نمائندگی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، بہرحال جو بھی کرکٹرز آرہے ہیں اس سے قطع نظر پاکستان کو بہترین کرکٹ کھیلنا چاہیے۔شعیب اخترنے کہاکہ پی سی بی نے کولمبو دھماکوں کے بعد انڈر19ٹیم بھجوانے سمیت ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو سپورٹ کیا، دورے سے انکار کرنے والے کرکٹرز نے مایوس کیا ہے۔

سیشن عدالت میں اداکار علی ظفر ،میشا شفیع کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک )لاہو ر کی سیشن عدالت میں اداکار علی ظفر ،میشا شفیع کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ سماعت پر میشا شفیع کے وکلاءکو علی ظفر کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا ہے ۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں جرح کیلئے ہی بیرون ملک سے یہاں آیا ۔ جبکہ میشا شفیع کے وکیل نے بتایا کہ میں نے صبح ہی علی ظفر کو منع کر دیا تھا کہ آپ نہ آئیں ۔ جبکہ اس دوران کمرہ عدالت میں علی ظفر غصہ میں بھی آ گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر تاریخ پہ تاریخ مانگی جا رہی ہے ۔ میرے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ۔ مگر عدالت نے پھر 19 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن پولیس نے الطاف حسین کو ایک بار پھر طلب کر لیا

لندن (ویب ڈیسک)نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن پولیس نے بانی متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔بانی ایم کیو ایم پولیس کو انٹرویو دینے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاو¿نٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی۔گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم کو جولائی میں ایک مرتبہ ضمانت میں توسیع مل چکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے۔بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016 میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

ایمن ،منیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، امل کو مداحوں کی دعائیں

کراچی: (ویب ڈیسک)اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔

بگ باس کا زندگی پر گہرا اثر،پاکستان اوربھارت میں فنکاروں کی حدود ہیں :سکینڈل کوئین وینا ملک

کراچی: (ویب ڈیسک)نا وینا ملک کا کہنا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہے۔پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ وینا ملک جہاں ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہیں وہیں آج کل اپنے سیاسی خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث رہتی ہیں۔ بھارت میں متنازع فوٹوشوٹ کرنے سے لے کر رمضان میں پروگرام کی میزبانی کرنے تک وینا ملک کی زندگی میں کئی اتارچڑھاو¿ آے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک نے اپنی زندگی کی ان باتوں کو مداحوں کے ساتھ شیئرکیا جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں ا?ئی تھیں۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث فنکاروں پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے وینا نے کہا فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں، لیکن بات جب پاکستان بھارت کی ا?تی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہیں کیونکہ اگر حدود نہیں ہوتی تو سرحد پار جاکر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔ خاص طور پر جب بات مودی کی قیادت میں بھارت کے موجودہ حالات کی ہو، جہاں بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔وینا ملک نے اپنی شادی اورطلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 2015 میں ان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور 2016 میں دونوں کےدرمیان طلاق ہوگئی۔ اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے طویل قانونی جنگ لڑی تاہم جب بچوں کی کسٹڈی انہیں مل گئی تو ان کا سابق شوہران کے بچوں کے پاسپورٹ لے گیا جنہیں حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایک اور قانونی جنگ لڑی۔وینا ملک نے کہا کہ وہ دو زندگیاں جی رہی ہی، اپنی ذاتی زندگی میں وہ سادگی سے رہنا پسند کرتی ہیں جیسے کہ ہر ماں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ وینا ملک نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا بگ باس نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

بھنگ کے استعمال میں کراچی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد بھنگ کے استعمال میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا،بین الاقوامی سروے کے ادارے نے دنیا بھر میں بھنگ کے استعمال، اس کی قانونی حیثیت اور مختلف شہروں میں قیمت کے حوالے سے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔ سروے میں 120 ممالک سے معلومات اکٹھی کی گئیں جس کے مطابق سال 2018 میں سب سے زیادہ بھنگ امریکی شہر نیویارک میں استعمال کی گئی جس کا تخمینہ 77.44 میٹرک ٹن ہے۔اس فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 41.95 میٹرک ٹن یعنی 41 ہزار 950 کلوگرام بھنگ استعمال کی گئی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ، امریکی شہر لاس اینجلس، مصر کا دارالحکومت قاہرہ اور بھارتی شہر ممبئی بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر ہیں۔اس فہرست میں لندن، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔

شاہد خاقان ،مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے تینوں ملزموں کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کو عدالت میں پیش کیا،ملزموں کو جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کیاگیا،نیب نے ملزموں کے مزید14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی،تفتیشی افسر نے کہا کہ کراچی گیاتھا،ساراریکاڑدخود لےکر آیا ہوں،ریکارڈاورشواہد کی روشنی میں مزیدتفتیش کرناچاہتاہوں،اس دوران سابق وزیراعظم روسٹرم پر آگئے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،یہ سارے سیاسی کیس ہیں ،مجھے خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بے شک ایک ہی بار 90 دن کا ریمانڈ دے دیں ،جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور انہیں 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

موبائل فون کی بندش کس قانون کے تحت کی گئی؟آئی جی پنجاب کو لیگل نوٹس

لاہور:(ویب ڈیسک) تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کے خلاف آئی جی پنجاب کو لیگل نوٹس جاری کردیا گیا ہے، لیگل نوٹس شہری رانا نعمان نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے۔ بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کے حوالے سے آے والی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے اپنے مو¿کل کے توسط سے معلوم کیا ہے کہ اگرواقعتاً تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے میں پابندی عائد کی گئی ہے تو وہ کس قانون کے تحت لگائی گئی ہے؟آئی جی پنجاب کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں معلوم کیا گیا ہے کہ تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کا اطلاق صرف پولیس اہلکاروں پہ کیا گیا ہے اور یا کہ اس کی زد میں عام سائلین سمیت دیگر وہ افراد بھی ا?ئیں گے جو تھانوں میں کسی بھی قسم کے کام کے لیے جائیں گے؟