مودی کے دیس میں گائے مہنگی دلہنیں سستی ہو گئیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن، گائے سے بھی سستی ہو گئی، ہریانہ اور پنجاب میں لڑکیوں کی کمی کے باعث مقامی نوجوان اڑیسہ، بنگال، جھاڑ کھنڈ، بہار، بنگال اور دیگر بھارتی ریاستوں سمیت پڑوسی ملک نیپال سے بھی دلہنیں لانے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر ریاستوں اور نیپال سے لائی جانیوالی دلہنیں گائے سے بھی سستی ہیں۔ اس وقت بھارتی مارکیٹوں میں اچھی گائے کی قیمت 75 ہزار روپے کے قریب ہے لیکن دلہنوں کی قیمت تیس سے چالیس ہزار روپے کے قریب ہے جبکہ نیپال سے لائی گئی جیون ساتھی پچیس ہزار روپے میں بھی دستیاب ہے۔ہریانہ میں مقیم صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہریانہ لائی جانے والی دلہنوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اب ہریانہ میں کسی کو شادی کے لیے دلہن درکار ہوتی ہے تو وہ مدھیا پردیش، مغربی بنگال، ا±ڑیسہ، جھاڑ کھنڈ، ہماچل پردیش، آندھراپردیش، تلنگانہ، آسام سمیت دیگر ریاستوں کا ر±خ کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید سستی دلہنوں کیلئے وہ پڑوسی ملک نیپال جاتے ہیں جہاں غربت کی وجہ سے وہاں بھارتیوں کو دلہنیں مل جاتی ہیں جن کی قیمت بیس سے پچیس ہزار کے قریب ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ہر گاو¿ں میں ایسی دلہنیں موجود ہیں جنہیں دوسری ریاستوں سے باقاعدہ مول ادا کر کے لایا جاتا ہے،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میوات کے رہائشی تنتیس سالہ سنجیو کمار کا کہنا ہے کہ میں نے سترہ سال دلہن کو پچاس ہزار روپے کے کے عوض خریدا ہے، کئی برس سے شادی کے لیے پریشان تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں گڑ گاو¿ں کے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ شادی کے لیے دلہن نہیں مل رہی تو خرید لو۔ اس پر سنجیو نے بہار کے ایک ایجنٹ کی معرفت ایک بیوی خرید لی۔مقامی ایجنٹس کا کہنا ہے کہ چالیس سے پچاس ہزار روپے کی رقم میں اٹھارہ سے بائیس سال تک کی دلہن با?سانی مل جاتی ہے لیکن اگر اس سے کم عمر دلہن درکار ہو تو اس کی رقم ایک لاکھ روپے سے بھی متجاوز ہو جاتی ہے جبکہ زیادہ عمر والی یا مطلقہ خواتین کی قیمت صرف دس ہزار روپے ہے۔مقامی ایجنٹ نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی لڑکیاں ہریانہ میں باقاعدہ شادی کے لیے بیچی جا رہی ہیں اور چونکہ ہریانہ میں شادی کے لیے مطلوبہ تعداد میں لڑکیاں موجود نہیں ہیں اس لیے مقامی دلہا یا ان کے والدین ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ایجنٹ نے دعویٰ کیا کہ غربت کی وجہ سے یہاں لوگ بہت پریشان ہیں کہ جہیز کیسے خریدیں، بیٹیوں کو کیسے بیاہیں گے، باراتیوں کو بلا کر کھانا کیسے کھلائیں گے۔ اس لیے وہ اپنی بیٹیوں کو بیچنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔

20 سالہ نوجوان مریض کے پیٹ سے زیورات اور دیگر اشیاء برآمد

المنصورہ (ویب ڈیسک)مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیاء نکال لیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ٓیک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاء نکال لی گئیں۔

آزاد کشمیر پر قبضے سے پہلے ایئر فورس سے ضرور مشورہ لیں: میجر جنرل آصف غفور کا بھارتی وزیرکی گیدڑبھبکی کا کرا را جوا ب

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) میجر جنرل آصف غفور نے مودی کابینہ کے وزیر جتندرا سنگھ کی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد آزاد کشمیر پر قبضے کی بڑھک کا جواب دیتے ہوئے کہا آزاد کشمیر پر قبضے کے منصوبے پر بات کرنے سے قبل اپنی ایئر فورس سے ضرور مشورہ کر لیں۔انہوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا جہاں تک آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا تعلق ہے تو جس تحریک آزادی کو بھارت گزشتہ 72 سال میں خفیہ و ظاہری کوششوں کے ذریعے بھی نہ دبا سکا تو یہ کاغذ بھی اس تحریک کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا انشااللہ بھارت اس تحریک کو کامیاب ہوتے دیکھے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قتل کیس میں ملوث بلدیو کمار کب ،کیوں،کتنی بار بھارت گیا، سنسنی خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے پر بلدیو کمار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق بلدیو کمار 12 اگست کو ساڑھے 12 بجے پاسپورٹ نمبر اے ایم 4222903 پر پیدل واہگہ باڈر کے ذریعے بھارت گیا جبکہ اپنے بیوی بچوں کو وہ تین ماہ قبل ہی بھارت منتقل کر چکا ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی بلدیوکمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔بلدیو کمار 2005 سے 2009 کے درمیان 4 مرتبہ واہگہ کے راستے بھارت جا چکا ہے۔بلدیوکمار کا دس سالہ بیٹا اور گیارہ سالہ بیٹی ہے جب کہ اس کی بیوی بھارتی شہری ہے۔2013 میں سورن سنگھ کے اقلیتی رکن منتخب ہونے پر بلدیو کمار کو سخت رنج تھا اور ڈاکٹر سورن سنگھ اور بلدیو کمار کے درمیان اختلافات تھے جس پر مبینہ طور پر بلدیو کمار نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر سورن سنگھ کو 2016 میں قتل کروا دیا تھا۔پی ٹی آئی نے قتل میں ملوث ہونے پر بلدیو کمار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اس حوالے سے وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ بلدیو کمار جرائم پیشہ شخص ہے، حکومت اس کے خلاف عدالت گئی لیکن وہ کیس سے بچنے کے لیے بھارت فرار ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر سوات میں شراب اور دیگر نشہ آور اشیائ بیچنے پر مقدمات درج ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرمنل لوگوں کو پناہ دینا مودی سرکار کا شیوہ ہے مودی اگر اس کو رکھتا ہے تو ہمیں خوشی ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ جتنی انسانی حقوق کی پامالی بھارت میں ہو رہی ہے وہ پوری دنیا جانتی ہے، بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر دو نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سردار رضا خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا، حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا ا?ئین کی خلاف ورزی ہے، جس کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

اسلام آباد مارچ فضل الرحمن کا ذاتی فیصلہ ، شرکت نہیں کرینگے : بلاول بھٹو

اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے اسلام آباد لاک ڈان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈان کا اعلان کررکھا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بھی اس دھرنے میں شریک ہوں۔ لیکن اب پیپلزپارٹی نے اسلام آباد لاک ڈان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی۔بلاول کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ہوں گے اور میں پورے پاکستان کا دورہ کروں گا، دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہوگاکہ کٹھ پتلی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے۔پی پی چیئرمین نے وزیراعظم کی کراچی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور متحدہ قومی مومنٹ سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں جس کی اجازت نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ 19 اگست کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کمر کے درد اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی دورے کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ جمعیت علما اسلام (ف) نے اکتوبر میںآزادی مارچ کے حوالے سے درباروں اورخانقاو¿ں کے سجادنشینوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔درگاہ کوٹ مٹھن شریف پیر معین الدین محبوب کوریجہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کردیا ہے جمعیت علما اسلام (ف) کی رابطہ اور دیگر کمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے ۔جمعیت علما اسلام (ف) کی علما و مشائخ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین پیر خواجہ مدثر تونسوی نے سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن شریف پیر معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات کی۔ جمعیت علما اسلام(ف) کے زیر اہتمام اکتوبر میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے تاجروں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں پارٹی کی تاجر و عوامی رابطہ کمیٹی کے چیرمین حاجی غلام علی نے منظور آفریدی اور بلال احمد میر کے ہمراہ لاہور کی تاجر برادری سے ملاقاتیں کی ہیں ۔جے یو آئی کے وفد نے صدر انجمن تاجران خالد پرویز بٹ، کار ڈیلر ایسوسی اشن کے صدر سلیم بٹ سے ملاقاتیں کیں ۔ اسی طرح پینوراما سینیٹر سمیت دیگر مارکیٹوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں وفد نے تاجر برادری کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی

لاہور میں مشتبہ کیسز کی تعداد 4170 ۔۔“پشاور سمیت کئی شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ملک بھرمیں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ پشاور ، راولپنڈی ،اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت کئی شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کے مطابق لاہورشہر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 4170 تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں مصدقہ ڈینگی کے 22 مریض سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادڈینگی مہم کی خلاف ورزی پر 571 ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں۔کمشنر لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی ، ڈینگی کاونٹرز، مخصوص ڈینگی بیڈز کی تعداد کی مصدقہ رپورٹ تیار کیجائے۔ آو¿ٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس دونوں پر توجہ مرکوز کیجائے۔فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج راولپنڈی کا چودہ سالہ آریان ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گیاہے۔ شہر میں 37 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔راولپنڈی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے۔ ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1580 ہوگئی۔پشاور میں بھی ڈینگی کے 75 نئے کیس سامنےا?ئے ہیں، سرکاری طور پر جاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی کا شکارروالپنڈی کا چودہ سالہ آریان چل بسا۔ وہ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں پچھلے پانچ روز سے زیرعلاج تھا۔فیصل آباد میں اب تک ڈینگی کے چار ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 37 فراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 88 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1580 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے 62، ائرپورٹ ہاوسنگ اسکیم سے ملحقہ علاقوں سے 43 اور راول ٹاون اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے ڈینگی کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ بیشتر مریضوں کو ہولی فیملی، بینظیربھٹو اور ڈی ایچ کیو اسپتال لایا جارہا ہے۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور بھی ڈینگی کے نشانے پر ہے۔ شہر میں 75 نئے کیسز سامنے آگئے۔نئے کیسز کے ساتھ خیبرپختون خوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔کے پی کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 700 مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں گندگی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر وفاق کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ کراچی کا انتظامی کنٹرول سنبھالے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس کے تحت وفاقی حکومت کراچی کے لیے احکامات جاری کرسکتی ہے۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی لگائے بغیر اس آرٹیکل سے انتظامی امور چلائے جاسکتے ہیں یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری نہیں۔ فروغ نسیم نے آرٹیکل 149 کی نفاذ تجویز پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعظم کے ساتھ سندھ اسمبلی تحلیل کرنے یا گورنر راج کی بات نہیں ہو رہی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کی کراچی کمیٹی غور کے بعد تجویز وزیر اعظم کو بھیج سکتی ہے معلوم نہیں وفاقی حکومت یہ تجویز مانے گی یا نہیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کل مظفرآباد میں جلسہ کرینگے ،شاہد آفریدی کا بھی شر کت کا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ میں 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں جس میں دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئڑ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی خاطر جلسے میں شرکت کریں۔

’پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا‘وزیرخارجہ کی وطن واپسی پر گفتگو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا کے3 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے جھوٹے دعویداربھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر دنیا بھر میں بھارت کو تنقید کا سامنا ہے، کشمیری بھائیوں کو باورکرانا چاہتے ہیں کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو اس وقت بڑی سفارتی کامیابی ملی جب انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا۔کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماو¿ں کو بھی رہا کیا جائے۔