ملالہ کے لیے کشمیریوں کی نسبت آئی فون11زیادہ اہم ، ایک انتہائی گھٹیا حرکت کر ڈالی

لاہور۔ (ویب ڈیسک) عدنان سمیع سے لے کر ملالہ یوسف زئی تک جس کو بھی پاکستان نے پہچان دی اس نے بعد میں پاکستان کو ہی اہمیت دینا چھوڑ دی۔ملالہ پر پاکستان میں دہشت گرد حملہ کے بعد جس طرح سے اس وقت کی حکومت اور آرمی نے سپورٹ کیااور علاج کے لیے بیرون ملک لے کر گئے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر عالمی طاقتیں بھی اپنے لیے مہرے تلاش کرنے کی تاک میں ہوتی ہیں۔انہوں نے ملالہ کو ٹریپ کیا،نوبل انعام سے نوازااور نام نہاد این جی اوز کا سربراہ بنا کر دنیا بھر میں سفیر نامزد کر سدیا۔آج مغربی دنیا کا ہر دوسرا ملک انہیں اپنی شہریت دینے کے علاوہ طرح طرح کے انعام و اکرام سے نوازتا نظر آٹا ہے۔بظاہر ملالہ دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور ان کے لیے انصاف اور حق کی خاطر ایک آواز بن کر دوڑی پھر رہی ہے۔مگر حیرانی کی بات ہے کہ ملالہ کے اپنے ملک کے اہم حصے بلکہ شہ رگ میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔36دنوں سے کرفیو ہے اور بچیوں کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اسپتال بھی بند ہیں،مگر مجال ہے کہ ملالہ نے کسی فورم پر اس حوالے سے بات کی ہو یا سوشل میڈیا پر ہی کوئی پوسٹ کر دی ہو۔آج کشمیر میں کرفیو کو جب36دن ہو چکے ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے غم میں برابر کی شریک کھڑی نظر آ رہی ہے تو ملالہ نے ایک انتہائی گھٹیا حرکت کر ڈالی ہے۔ملالہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور اپنے ایک نئے لباس کی تصویر شیئر کی جس پر ایک ساتھ تین شیشے ڈیزائن کے طور پر لگے ہیں۔یہ ڈیزائن بالکل ویسے ہے جیسے نئے آئی فون 11کے تین کیمرے لگے ہوئے ہیں۔اس پر ملالہ نے لکھا کہ کیا اتفاق ہے کہ میرا نیا لباس اورآئی فون 11ایک ہی دن لانچ ہوئے ہیں۔ملالہ کی اس ٹویٹ کو لے کر لوگوں نے اس کے خوب لتے لیے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لڑکیوں کی تعلیم کی نمائندہ بنی پھرتی ہو مگر کشمیر کی بچیوں کے سکول بند ہیں ا س پر آواز نہیں اٹھائی،ایک اور صارف نے لکھا کہ کشمیر میں بہتے خون کی نسبت آئی فون 11ملالہ کے لیے زیادہ اہم ہے۔اس طرح ملے جلے جملے لکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ یوسف زئی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور یہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہوا ہے۔

مولانا صاحب موروثی سیاست اور مال بچاو پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں:فردوس عاشق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب موروثی سیاست اور مال بچاو پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان صاحب پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے بیان کا مطلب ہے ” جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا”ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا صاحب اور ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کو کرسی پر بیٹھ جائیں۔ پہلے دن کہا تھا کہ اپوزیشن ” آپس میں سیاست کر رہی ہے”۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ “اپوزیشن کو خود اپوزیشن سے خطرہ ہے” بلاول صاحب ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی کا دورہ کر کے وہاں پھیلے کچرے کی صفائی پر توجہ دیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پارلیمانی سال کے آغاز میں بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی روایتی خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔میاں شہباز شریف آج شام مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کل مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا ۔ادھر وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بھارت میں پناہ کے خواہشمند بلدیو کمار کے بھائیوں نے عدم تحفظ کےالزامات مسترد کردیے

سوات(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کے بھائیوں امرناتھ اور تلک کمار نے ان کے بھائی کی جانب سے پاکستانیوں میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں اپنے حقوق مل رہے ہیں۔اپنے بھائی کی جانب سے بھارت میں پناہ کی درخواست کی اطلاعات کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں۔دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تا حال لاپتہ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ بلدیو کمار سے زبردستی بیان لیا گیا ہو۔ امرناتھ اور تلک کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی ہے اس کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے دونوں بھائیوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں جنگ چھڑی تو سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگی اور ہم پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کر دیں گے۔

کشمیر مہم: آئیں چلیں سب مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، ٹیگ لائن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )آئیں چلیں سب مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹیگ لائن جاری کر دی گئی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان جمعے کے روز مظفر آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی بر بریت، جبر و استبداد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پہلے ہی کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔اگلے ہفتے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطاب بھی اجلاس سے شیڈول ہے۔ وزیر اعظم اجلاس سے پہلے جمعے کے روز سے کشمیر مہم شروع کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہہ چکے ہیں کہ مظفر آباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت نے کشمیر میں مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ وہ جلسے میں کشمیریوں کو یقین دلائیں گے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے۔

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائیگا

لاہور (ویب ڈیسک ) گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل (جمعرات )12محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس عزامیں شوبز شخصیات کے علاوہ عزیز و اقار ب بھی شریک ہوں گے۔ملک بھر کے نامور سوز خواں بارگاہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر نیاز بھی تقسیم کی جائے گی۔علاوہ ازیں اداکارعمران شوکی کی رہائشگاہ پر بھی محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا جائے گا اورنیازتقسیم ہو گی۔

قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے ہسپتال میں امان اللہ کی عیادت کی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر اداکار قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے نجی ہسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی امان اللہ کی عیادت کی ۔سینئر اداکاروںنے امان اللہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ امان اللہ نے عیادت کیلئے ہسپتال آمد پر ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبتوں اور دعاﺅں کی وجہ سے میں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل ہو گیا ہے اور خدا کے فضل سے جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ آپ کے درمیان ہوں گا۔

ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات پر آمادگی کا اظہار کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے جاتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات کرسکتے ہیں۔امریکہ کی جانب سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب سمیت مختلف تنظیموں پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت پابندیاں لگائی گئیں اورساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا بھی عندیہ دے دیا گیا۔دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی کے ترجمان نے کہا کہ جان بولٹن کی برطرفی امریکہ کی ایران پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

معروف بھارتی گلوکاردلجیت کا امریکا میں کنسرٹ بھارتی انتہاپسندی کی نذرہوگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے دباو¿ میں آ کر امریکا میں اپنا میوزک کنسرٹ مسوخ کر دیا۔ایک پاکستانی نڑاد شہری نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی جہاں انہیں 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا تاہم بھارتی گلوکار نے اب اپنا یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کی جانب سے ایک لیٹر بھیجا ہے جس میں مجھے بیرون سفر کرنے اور پرفارم کرنے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔ایف ڈبلیو آئی سی ای نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ گلوکار کے ہیوسٹن کے میزبان پاکستانی نڑاد شہری ریحان صدیقی ہیں، موجودہ صورت حال میں پاکستانی شہری کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ میں شرکت سے عوام میں غلط پیغام جائے گا۔

بوگس کمپنیوں کو قرض دینے کی انکوائری میں اہم پیشرفت، گرفتار سندھ بنک کے سابق سربراہ وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جعلی اکاونٹس کیس میں بوگس کمپنیوں کو قرض دینے کی انکوائری میں اہم پیشرفت، گرفتار سندھ بنک کے سابق سربراہ ندیم الطاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ملزم ندیم الطاف نے اومنی گروپ کی جعلی کمپنیوں کو 1 ارب روپے قرض دیکر خورد برد کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مجسٹریٹ نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا۔ چیئرمین نیب نے ملزم کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی درخواست منظورکرلی۔ ملزم ندیم الطاف نے کہا کہ نیب کا ساتھ مکمل تعاون اور حقائق بتانے کو تیار ہوں۔ملزم ندیم الطاف کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کر دیا گیا، نیب نے گرفتار ملزم ندیم الطاف کی رہائی کی استدعا کر دی، احتساب عدالت نے ندیم الطاف کو رہا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر تمام قانونی نقاط پرعمل کر لیا گیا ہے، ندیم الطاف کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے، ملزم کو چیئرمین کے سامنے بھی پیش کر چکے ہیں، ندیم الطاف اب ہمارہ گواہ بن گیا ہے، ملزم ندیم الطاف کے رہائی کی احکامات جاری کیے جائیں، ملزمان پر اومنی گروپ کی فرنٹ کمپنیوں کو غیر قانونی قرض دینے کا الزام ہے۔