برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانیہ (ویب ڈیسک)برطانیہ کے دارالعوام کے اسپیکر جان بیرکاﺅ نے حکومت کو پارلیمنٹ کی ‘تذلیل’ نہ کرنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔اسپیکر جان بیرکاﺅ نے برطانیہ کے بریگزٹ بحران کے دوران ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اراکین پارلیمنٹ کو حکومتی پالیسی کو چیلنج کرنے کے حوالے سے پارلیمانی قواعد کو چھیڑا تھا جس میں حال ہی میں یورپین یونین سے دست برداری کو روکنے کے لیے منظور کیا گیا قانون بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق جب اسپیکر نے آنے والے ہفتوں میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تو پارلیمان کے اراکین نے کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بجائیں۔جان بیرکاﺅ 1997 سے رکن پارلیمنٹ ہے اور جون 2009 سے تاحال اسپیکر کے منصب پر فائز ہیں اور حکومت کے لیے بعض اوقات مشکلات بھی کھڑی کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے کے لیے دیے گئے وقت سے اراکین کو ان کے متبادل کو منتخب کرنے کے لیے بہتر موقع ملے گا اور ہوسکتا ہے کہ عام انتخابات میں نئے اراکین آئیں اور اگلا اسپیکر ان کا انتخاب ہو۔اسپیکر نے کہا کہ ‘میں نے اس ایوان کے مقام کو بڑھانے کے لیے کام کیا اس کے لیے مجھے اس حوالے سے کوئی خاص افسوس نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک شان دار مقام ہے جہاں ایسے لوگ آتے ہیں جو اپنے قومی مفاد کے تصور، عوام کی بھلائی کے خیال اور ان کے فرائض کے ذریعے مندوبین کی حیثیت سے نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کی حیثیت سے ہمارے ملک کے لیے جو صحیح سجھمتے ہیں وہی کرلیتے ہیں’۔حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم اپنے خوف سے اس پارلیمنٹ کی تذلیل کی’۔خیال رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے فیصلے پر ہر طرف سے شید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ملکی تاریخ کے اہم ترین فیصلہ چند ہفتوں بعد ہونے جارہا ہے ایسے میں پارلیمنٹ غیر فعال ہو کر رہ جائے گی۔بیرکاﺅ نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں انتخابات کے حق میں ووٹ پڑتا ہے تو میں اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا اور اگر توقع کے مطابق اراکین حکومت کے اس اقدام کو مسترد کردیتے ہیں تو میں 31 اکتوبر کو مستعفی ہوں گا۔اسمبلی میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر پارلیمان قبل از اںتخابات کے لیے ووٹ دیتا ہے تو بحیثیت اسپیکر اور رکن اسمبلی میری مدت اس پارلیمنٹ کے خاتمے کے ساتھ مکمل ہوجائے گی’۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے بریگزٹ تنازع میں’خاندانی وفاداری اور قومی مفاد میں الجھاﺅ‘ کے باعث پارلیمنٹ اور وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جو جانسن کا کہنا تھا کہ’9 برس تک لندن کے مضافاتی علاقے آرپنگٹن کی نمائندگی اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ چند ہفتوں سے خاندانی وفاداری اور قومی مفاد کے درمیان الجھ کر رہ گیا تھا‘۔جو جانسن نے واضح کیا کہ ’یہ ناقابل حل مسئلہ ثابت ہوا تاہم میری جگہ اب دوسرے رکن پارلیمنٹ میری وزارت کی ذمہ داری سنبھا لیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر وزیراعظم بورس جونسن کی درخواست پر پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی منظوری کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پارلیمنٹ معطل کردی جائے گی اور 5 ہفتوں بعد ملکہ ایلزبتھ دوم 14 اکتوبر کو تقریر کریں گی، تاہم اب نئی صورت حال سامنے آگئی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم تھریسا مے کو بریگزٹ معاملات میں ناکامی پر اپنے منصب سے استعفیٰ دینا پڑا تھا جس کے بعد بورس جانسن برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے تھے۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس ،مجالس عزا پرامن طریقے سے اپنی منزلوں کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس مجالس عزا، عزا داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کے ساتھ پرامن طریقے سے اپنی منزلوں کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے جلوس بھرپور سیکیورٹی کے سائے میں اختتام کو پہنچے اور اس دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔کراچی کے نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے نکلا۔پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس ذوالجناح حسینیہ ہال سے برآمد ہونے کے بعد مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام کو پہنچا جبکہ کوئٹہ میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔ملک بھر میں سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے مخصوص راستے بند کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔

برآمدات میں اضافے پر توجہ آئی ایم ایف سے نجات کا واحد حل، گورنرا سٹیٹ بنک آف پاکستان

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملکی معشیت جھٹکے سہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے معیشت مالیاتی جھٹکوں کو سہنے کے قابل ہوئی ہے۔غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم جتنا وسیع ہوگا اسی قدر حکومت شرح مبادلہ کو لگنے والے جھٹکوں کا سدباب کرنے کے قابل ہوگی، اور انھی لمحات میں افراط زر پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار کا اعتماد بھی بڑھاسکے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان کو سمجھنے کے لیے ان مسائل کو جاننا بھی ضروری ہے جو موجودہ پالیسی سازوں کو ورثے میں ملے۔سابق حکومت نے اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ برقرار رکھا لیکن سرحد پار سے سرمائے کی آمد پر کنٹرول قائم نہ رکھ پائی، اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ بھی کم رہا۔ مالی سال 2016 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 18.1 ارب ڈالر تھے جو مالی سال 2018 کے اختتام پر کم ہوکر 9.8 ارب ڈالر اور پھر مالی سال 2019 کے اختتام پر 7.3 ارب ڈالر رہ گئے۔مئی 2015 سے مئی 2018 کے دوران پالیسی ریٹ 5.75 فیصد سے 6.50 کے درمیان رہا جو جولائی 2019 میں 13.25 تک پہنچ گیا۔ سابق حکومت نے کم شرح سود اور اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ کی برقراری کو اپنا ہدف رکھا۔ اگر سرحد پار سے سرمایہ نہ آرہا ہو تو اوور ویلیوڈ کرنسی کو برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل اور غیرملکی سرمائے کی آمد محدود ہوجانے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے نتیجے میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آئی۔ افراط زر کا دباو¿ کم کرنے اور گھٹتے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں اضافہ شروع کردیا۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کی مشہور کامیڈین امان اللہ کی عیادت کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال آمد

لاہور (ویب ڈیسک) صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد۔ملک کے مشہور کامیڈین اداکار امان اللہ کی عیادت کی۔ پوری قوم آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ امان اللہ کی فن کے لیے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں۔ انشاءاللہ آپ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے گے۔

سعودی عرب نے سال میں دو بار عمرہ ویزہ جاری کرنے کی اضافی فیس ختم کردی

سعودی عرب (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے ایک سال میں 2 بار عمرہ ویزہ جاری کرنے کیلئے اضافی فیس ختم کردی۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وڑن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کردی تھی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کیلئے قائل نہ کرسکا

لاہور (ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔کرونارتنے اور لستھ مالنگا بھی سیکیورٹی بریفنگ کے باوجود پاکستان آنے کیلئے قائل نہ ہوسکے جب کہ ان کے ساتھ سورنگا لکمل، دھننجا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشان ڈک ویلا اور تشارا پریرا نے بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کی ہے۔سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان۔سری لنکا میڈیا کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں لاہیرو تھری مانے اس ماہ پاکستان کے دورے میں سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ داسون شناکا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کریں گے۔یاد رہے کہ 2017 میں بھی کئی مشہور کھلاڑیوں نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تشویش کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلاآباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باشیلے کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر گہری تشویش کے اظہار اور کرفیو میں نرمی کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزاد تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہفتے طویل محاصرے پر عالمی برادری، عالمی قیادت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کمشنر کی جانب سے بڑھتی ہوئی تشویش اور مطالبوں کا خیر مقدم کرتا ہوں’۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘وحشیانہ محاصرے کی آڑ میں بھارتی قابض فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو ہرگز لاتعلق نہیں رہنا چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں خاص کر جنیوا میں یو این ایچ سی آر کی جانب سے دیے جانے والے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں’۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یواین ایچ سی آر کی کشمیر کے حوالے سے دو رپورٹس کی تجاویز کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر آزادانہ تفتیشی کمیشن تشکیل دیا جائے’۔وزیراعظم عمران خان نے ان رپورٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمل درآمد کا وقت اب ہے’۔قبل ازیں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ادارے کی سربراہ مشیل باشیلے نے کہا تھا کہ ‘بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے کشمیریوں پر پڑنے والے اثرات پر مجھے گہری تشویش ہے’۔انہوں نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں ‘انٹرنیٹ اور مواصلاتی ذرائع اور پرامن اجلاس پر پابندی اور مقامی سیاسی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں’ کو بھی اجاگر کیا۔مشیل باشیلے کا کہنا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان دونوں ممالک پر زور دیتی ہوں کہ وہ خطے میں انسانی حقوق کی پاسداری اور احترام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میں خاص کر بھارت سے اپیل کرتی ہوں کہ لاک ڈاو¿ن یا کرفیو میں نرمی لائیں، شہریوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی کو یقینی بنائے اور جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ان کے حقوق کا احترام کیا جائے’۔مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی قسم کے فیصلے کے حوالے سے وہاں کے شہریوں سے مشاورت اور ان کی شمولیت ضروری ہے’۔

اپنی ضرورت سے دگنی بجلی بنانے والی ماحول دوست عمارت

ناروے(ویب ڈیسک)ناروے میں ایک جدید ترین ماحول دوست عمارت بنائی گئی ہے جو اپنے استعمال سے دگنی بجلی تیارکرتی ہے، اس کی ڈیزائننگ خاص انداز سے کی گئی ہے جو سورج کی روشنی کو بھرپور طریقے سے جمع کرتی ہے۔اس منفرد عمارت کی چھت پینٹاگون (پانچ پہلو) شکل کی ہے جس پر تین ہزار مربع میٹر وسیع شمسی (سولر پینل) لگے ہیں۔ یہ پینل

سالانہ 5 لاکھ کلو واٹ گھنٹے کی بجلی بناتے ہیں جو عمارت کی روزمرہ ضرورت سے دگنا ہے۔ اس عمارت کو سنوایٹا کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور عمارت کو ’براتورکایا‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ عمارت ناروے کے شہر ٹرونڈائیم میں قائم کی گئی ہے اور اس کی بنیاد میں بجلی گھر بنایا گیا ہے جو شمسی توانائی کو جمع کرتا ہے اور پوری عمارت تجارتی اور دفاتر کے لیے بنائی گئی ہے۔ اسے یورپ کی سب سے توانائی مثبت (انرجی پازیٹوو) عمارت قرار دیا گیا ہے۔اس ماحول دوست اور پائیدار عمارت میں ایک جانب انسولیشن کا عمدہ نظام ہے اور دوسری جانب وینٹی لیشن میں حرارت کو دوبارہ استعمال کرنے کا عمدہ نظام بنایا گیا ہے اور

عمارت ٹھنڈی رکھنے کے لیے ایک پمپ لگایا گیا ہے جو قریبی سمندر سے پانی کھینچتا ہے اور عمارت کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔چھت پر جمع ہونے والا بارش کا پانی بیت الخلا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں لگے بلب صرف اس وقت جلتے ہیں جب کوئی کمرے میں موجود ہو اور ایک جدید نظام بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔

انڈیا کشمیر کی بندشوں میں نرمی لائے: اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی سیشن میں کشمیر کا ذکر اس وقت ہوا جب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے انڈیا کی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ انڈیا کشمیر میں کرفیو اور بندشوں کے سلسلے میں میں نرمی لائے۔انسانی حقوق کی کونسل کے 42ویں عالمی سیشن کے دوران کشمیر پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میچیل بیچیلیٹ نے کہا ہے کہ ‘میرے دفتر کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پر انسانی حقوق سے متعلق صورتحال پر معلومات ملتی رہتی ہیں۔’میچیل بیچیلیٹ نے پاکستان اور انڈیا دونوں کی حکومتوں پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں نے انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ (کشمیر میں) موجودہ لاک ڈاﺅن اور کرفیو میں نرمی لائی جائے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں مل سکیں۔”مجھے انڈین حکومت کے حالیہ اقدامات پر شدید تشویش ہے جس سے کشمیریوں کے انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جیسے کہ انٹرنیٹ، مواصلاتی نظام اور لوگوں کے پرامن طریقے سے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے اور مقامی سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔’انھوں نے کشمیر میں زیر حراست لوگوں کو اپنے دفاع کا حق دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔’یہ اہم ہے کہ ایسی فیصلہ سازی میں کشمیریوں کی رائے لی جائے جس سے ان کا مستقبل جڑا ہے۔’اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان کے ردعمل میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کشمیر پر عالمی برادری کے مطالبات اور تشویش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا ’عالمی برادری کو کشمیر میں انڈین فوسسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لاتعلقی نہیں دکھانی چاہیے۔‘وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کونسل کی دو رپورٹس کی روشنی میں کشمیر پر ایک تحقیقاتی کمشن بنائی جائے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان میں انڈیا کا ذکر ایک دوسرے مسئلے پر بھی ہوا۔انڈیا کی ریاست آسام میں 19 لاکھ لوگوں کی شہریت کی معطلی پر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کو قید یا جلاوطن نہ کیا جائے اور ان کے لیے باقاعدہ لائح عمل تیار کیا جائے تاکہ یہ لوگ شہریت کی محرومی سے بچ سکیں۔

افغانستان نے تاریخ رقم کردی، بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچ میں شکست

چھتو گرام (ویب ڈیسک)افغانستان نے کپتان راشد خان کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں 224رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔چھتو گرام میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رحمت شاہ کی سنچری کے ساتھ ساتھ اصغر افغان اور راشد خان کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 342 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔بنگلہ دیش کی ٹیم مومن الحق کی نصف سنچری اور مصدق حسین کے 48رنز کے باوجود پہلی اننگز میں صرف 205 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور مہمان ٹیم نے 137 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔دوسری اننگز میں ابراہیم زدران اور اصغر افغان نصف سنچریوں کے ساتھ ساتھ افسر زازئی کے 48رنز کی بدولت افغان ٹیم 260رنز بنانے میں کامیاب رہی اور بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 398رنز کا مشکل ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی اور چوتھے دن کے اختتام پر 136 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر شکست کے دہانے پر پہنچ گئی تھی البتہ کپتان شکیب الحسن آخری امید کی شکل میں وکٹ پر موجود تھے۔میچ کی صبح ایسا محسوس ہوتا تھا کہ افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگے گی لیکن اس موقع پر بارش بنگلہ دیش کی مدد کو آ گئی اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ابھی چند اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی اور چائے کے وقفے تک کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا جس کے بعد میچ ڈرا ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔بارش اور گیلے گراﺅنڈ کے بعد میچ پیر کی دوپہر دوبارہ شروع ہوا تو افغانستان کے کپتان راشد خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرا کی جانب گامزن میچ میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔افغانستان کو ابتدا میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب شکیب 44 رنز بنانے کے بعد ظاہر خان کی وکٹ بن گئے۔اس کے بعد مہدی حسن میراز اور سومیا سرکار نے کچھ دیر تک مزاحمت کی لیکن راشد کی نپی تلی باو¿لنگ کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور میچ کے اختتام سے محض 4اوورز قبل پوری بنگلہ دیشی ٹیم 173رنز پر ڈھیر ہو گئی۔افغانستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے راشد خان نے دوسری اننگز میں بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 6 وکٹیں لے کر میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹیں لیں۔یہ افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری ٹیسٹ کی فتح ہے اور واحد ٹیسٹ میچ ہونے کی بدولت انہوں نے سیریز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا۔راشد خان کو ان کی فتح گر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔