4 سے 5 ٹن کے درمیان وزنی دنیا کے سب سے بڑے اورقدیم ڈائنوسار کی باقیات برآمد

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے ڈائنو سار کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، اس کی پیمائش 8میٹر (24 فٹ) ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈائنو سار کو جاپانی ڈریگن کا نام دیا گیا ہے، اس کی عمر 9 برس تھی اور ا±س کا وزن 4 سے 5 ٹن کے درمیان تھا۔ ڈائنوسار کی اس نسل کے بارے میں خیال ہے کہ یہ سبزی خور تھی اور سمندر کنارے رہنا پسند کرتی تھی۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ڈائنوسار کرہ ارض پر 7 کروڑ 20 لاکھ سال پہلے رہا کرتے تھے۔ ؛ 2013 میں جاپانی سائنسدانوں کو اس ڈائنوسار کی دم ملی تھی جس کے بعد کھدائی کرکے باقی ہڈیا ں نکالی گئیں۔

لاک نیس مونسٹرکی 1934 میں جاری کی گئی تصویر جعلی نکلی

ایڈن برگ: (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی تازہ پانی کی جھیل کو ایک ماورائی عفریت لاک نیس مونسٹر کے باعث زیادہ جانا جاتا ہے۔سکاٹ لینڈ کی تازہ پانی کی جھیل لاک نیس کا نظارہ جادوئی اثر رکھتا ہے، اس جھیل کو دنیا بھر میں ایک ماورائی عفریت لاک نیس مونسٹر کے باعث زیادہ جانا جاتا ہے جسے نیسی کا نام دیا گیا۔اب سائنسدانوں نے 1934ئ میں جاری کی گئی اس جھیل کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے اس جھیل میں کوئی ڈائنوسار یا عفریت نہیں پایا جاتا، اس جھیل میں ہمیشہ سے بام مچھلی کی بہتات رہی ہے۔

پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، وزیراعظم عمران خان

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی اور علی زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔زیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق سلب کر کے ان کی مذہبی آزادی بھی چھین لی۔حضرت امام حسین کے نام لیواو¿ں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود کشمیری عزادار باہر نکلے اور بھارتی جبر کو للکارا۔

گوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) گوگل نے جذام کے مریضوں کےلئے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاو? کی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاو? کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر رتھ فاو? 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاو? 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کےلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996ئمیں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاو? نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاو? 10 اگست 2017 کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

ڈاکٹرعامر لیاقت وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت حسین وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے والے خود گھر چلے گئے ‘۔خاتون ! یہ گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں ہے ، واضح جملہ ہے جس میں سیاق ہے نہ سباق ا±ردو میں سیاق و سباق (ربط تحریر ) کہلاتا ہے، بڑ بڑ کرنے کو سیاق و سباق نہیں کہتے۔۔۔ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ اسے ہٹا نہیں± سکتا!انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا کہا گیا سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں پیش کیا جا رہا یہ سب کے سامنے واضح ہےان کا کہنا تھا کہ ’ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ انہیں ہٹا نہیں سکتا ‘۔یاد رہے کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چاہے وزیراعظم ہوں یا وزیراعلیٰ، اس حکومت کا جو شخص کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نیشنل کونسل ا?ف ا?رٹس اسلام ا?باد میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔فنکاروں نے پینٹنگز کو پیلٹ گنز کے شکار کشمیریوں اور بچوں کی حالت زار کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔جنت نظیر وادی لہو رنگ، بھارتی فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے معصوم بچوں کیساتھ خواتین بھی بھارتی بربریت کا شکار ہیں۔پاکستان نیشنل کونسل ا?ف ا?رٹس اسلام ا?باد میں فنکاروں نے تصاویر اور پینٹنگز کو پیلٹ گنز کے شکار نہتے کشمیریوں اور بچوں کی حالت زار کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔ فنکاروں نے خواتین پر تشدد کو بھی اچھوتے انداز میں اجاگر کیا۔شہریوں اور فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔

موبائل انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

لاہور:(ویب ڈیسک)اگر تو آپ موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو جنوبی کوریا اور آسٹریلیا وہ ممالک ہیں جہاں آن لائن ڈا?ن لوڈنگ رفتار آپ کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا (Ookla) نے دنیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی فہرست جاری کی ہے۔جنوبی کوریا موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈا?ن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔اس معاملے میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں کی اوسط رفتار 63.34 ایم بی پی ایس ہے۔اس کے بعد قطر 61.72 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، متحدہ عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور ناروے 60.90 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔پاکستان 144 ممالک کی اس فہرست میں 116 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈا?ن لوڈنگ کی اوسط رفتار 13.55 ایم بی پی ایس ہے۔پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق 2 برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 21.4 فیصد سے بڑھ کر 22.81 سے 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی۔تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنی ٹاسپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93 ایم بی پی ایس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا 156.18 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔177 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 156 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں یہ رفتار 9.02 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت 30/74 ایم بی پی ایس کے ساتھ 70 ویں نمبر پر ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر جنیوا روانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں شریک مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی کی جینوا روانگی، ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ، جنیوا میں او آئی سی، ڈبلیو ایچ او کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔وزیر خارجہ اپنے مختصر قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کے لیے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔واں سال جولائی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔اس ضمن میں کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے ا?گاہ کیا۔او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔