اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق سلب کر کے ان کی مذہبی آزادی بھی چھین لی۔حضرت امام حسین کے نام لیواو¿ں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود کشمیری عزادار باہر نکلے اور بھارتی جبر کو للکارا۔
کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: فردوس عاشق
