Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

    By Khabrain Newsجون 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل عملدرآمد اور دوسرے مرحلے کے انتظامات پر غور کے لیے قاہرہ میں ثالثوں اور مختلف فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا محور جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، جس میں ان کے بقول اسرائیلی خلاف ورزیوں کا خاتمہ، سرحدی گزرگاہوں کی دوبارہ بحالی اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، جن میں غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی ممکنہ تعیناتی اور فلسطینی دھڑوں کو غیر مسلح کرنے سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

    حازم قاسم کے مطابق حماس ان مذاکرات میں قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ شریک ہورہی ہے اور فلسطینی عوام کے وسیع تر مفاد کو اپنی سیاسی کوششوں کا مرکز بنا رہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ تحریک غزہ میں دوبارہ جنگ چھڑنے سے روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔

    دریں اثنا حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مصری حکام سے بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

    حماس کے مطابق وفد کی قیادت غزہ میں تحریک کے سربراہ اور چیف مذاکرات کار خالد الحیہ کررہے ہیں۔

    دوسرے مرحلے کے مجوزہ خدوخال

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ستمبر میں 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا جس میں جنگ بندی کے فریم ورک کے تحت اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، غزہ سے اسرائیلی انخلا، ایک ٹیکنوکریٹک انتظامیہ کے قیام، بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز شامل تھی۔

    جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں فائر بندی اور اسرائیل و فلسطینی دھڑوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل شامل تھا، تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل قریباً روزانہ کی بنیاد پر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    مجوزہ دوسرے مرحلے کے تحت اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مزید علاقوں سے انخلا متوقع ہے، جبکہ ایک بین الاقوامی استحکامی فورس سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ اس فورس کی ذمہ داریوں میں انسانی امداد اور تعمیر نو کے سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی شامل ہوگا۔

    جانی نقصان کے اعداد و شمار

    فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں قریباً 73 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 73 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

     

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 947 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 935 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.