پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان اہم مذاکرات شروع ہو گئے

بنکاک:(ویب ڈیسک) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا 15 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذاکرات کرے گا جس کے دو سیشنز ہوں گے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ا?ج شروع ہونے والا اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کررہے ہیں جب کہ بھارت کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہیں۔اجلاس کے حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ، داخلہ اور چاروں صوبوں کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، قومی بچت، پاکستان پوسٹ کی بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹس بھی تیار کر لی گئی ہیں۔بینکنگ سیکٹر، نان بینکنگ سیکٹر اور فنانشل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کے نئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی مکمل کرلی گئی۔پاکستان نے مالیاتی اداروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔اسٹاک مارکیٹ اور انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، ریئل اسٹیٹ سیکٹر، جیولرز اور قیمتی پتھروں کے تاجروں، معدنیات کی کانوں کی سپروائزری مستحکم بنانے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی تیار ہے۔

رافل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

نیویارک:(ویب ڈیسک) اسپین کے ٹینس اسٹار کھلاڑی رافل نڈال نے روس کے ڈینل میڈویڈو کو ہرا کر ریکارڈ چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا جس میں کبھی رافل نڈال کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی روس کےڈینل میڈویڈو میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے دکھائی دیئے۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین میچ کا فائنل اسکور 7-5، 6-3، 5-7، 4-6، 6-4 رہا، اس میچ میں فتح کے ساتھ رافل نڈال 19 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے رافل نڈال نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز فائنل تھا – ایسا لگتا تھا کہ میرا میچ اپنے ساتھ ہی ہے ، یہ میرے ٹینس کیریئر کی سب سے جذباتی رات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فتح میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے، ایک مرحلے پر میچ انتہائی مشکل ہو گیا تھا اور اسی طرز کے فائنل اس ٹورنامنٹ کی وقعت کو بڑھاتے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی تیاری شروع

لندن: (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین برطانیہ واپس پہنچ کر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کریں گے جس کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضع رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

ملک بھر میں آج نویں محرم کے جلوس برآمد، لاہور اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی

لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور اور کوئٹہ میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں ا?ج نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے صوبے میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور اور کوئٹہ میں ا?ج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔سندھ میں نو محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔حیدرا?باد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔ یوم عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر پولیس کے 7 ہزار سے زائد جبکہ رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔ مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے۔لاہور میں بھی ا?ج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر آنیوالی عمارتوں پر سنائپر تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔لاہور میں نو محرم کے جلوس کا ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا۔ پانڈو سٹریٹ کی جانب سے تمام راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے، ا?زادی فلائی اوور سے ا?نیوالی ٹریفک کو جی سی کالج ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ فیروز پور روڈ سے ا?نیوالی ٹریفک کو بھی ایل او ایس نالہ کی طرف موڑا جائے گا۔یوم عاشور کیلئے بھی شہر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اوکاڑہ میں یوم عاشورہ پر مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے۔ ساہیوال ڈویڑن میں 461 جلوسوں میں سے 79 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔دوسری طرف کوئٹہ میں بھی نو اور دس محرم پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔ 10 محرم کو کوئٹہ، بولان اور مستونگ میں یوم عاشور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

ایشیز سیریز، کینگروز نے انگلش ٹیم کو شکست دے دی

مانچسٹر: (ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی ٹیم 383 رنز کے تعاقب میں 197 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کے بلے باز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو شاندار ڈبل سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کر کے انگلینڈ کو 301 رنز تک محدود رکھا۔ااسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے 196 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسمتھ نے 82 رنز کی اننگز کھیل ہدف کو 383 رنز تک پہنچایا، ہدف کے تعاقب میں پیٹ کمنز کی خطرناک بولنگ کے آگے انگلش ٹیم بے بس نظر آئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے سیریز میں 3 مرتبہ صفر پر آو¿ٹ ہوکر منفی ریکارڈ قائم کر لیا۔واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے چوتھے ٹیسٹ میں 216 اور 82 رنز کی اننگز کھیلی، اسمتھ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

کامیڈین امان اللہ کی حا لت بدستور تشویشناک

لاہور : (ویب ڈیسک)کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔کامیڈین کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے امان اللہ کا علاج شروع کر دیا ہے تاہم حالت تشویشناک ہے، پرستاروں سے دعاو¿ں کی اپیل ہے۔واضح رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت کچھ دنوں سے انتہائی ناساز ہے اور وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال زیرعلاج تھے۔