حکومت نے تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق تندروں کے صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، اس سلسلے میں اوگرا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوجائے گا جب کہ تمام روٹی تندور کمرشل صارفین جنہوں نے اضافی ریٹ کے ساتھ بل جمع کرائے ہیں وہ صارفین بلوں کی درستگی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے گیس کے بل ہرانے نرخوں کے حساب سے ایڈجسٹ کر دیے جائیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے ، رواں سال کے بجٹ میں کئے گئے اضافے کے بعد تندور کی روٹی مہنگی ہوگئی تھی۔

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

لاہور (ویب ڈیسک)کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ارمینا خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھارہی ہوں، اس سے مجھے خدشات کا پتا تھا، اس سے میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب مجھے خاموش کردیا گیا ہے اور میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب آواز اٹھانے کی قیمت ہے، میں خاموش نہیں ہوں گی اور اب کون ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا؟

پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم ہو رہا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

پاکستان کا بھارتی صدر کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔پاکستان نے بھارتی صدر کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی صدر نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی، بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔بھارتی حکومت نے 8 ستمبر کو اپنے صدر رام ناتھ کے ا?ئس لینڈ جانے کے لیے پاکستان سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے صلاح الدین کے اہلخانہ کی ملاقات،دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ، ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں: عثمان بزدار کی یقین دہانی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صلاح الدین کے اہلخانہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والدکوانصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ “انصاف کے لیے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک رہیں گے،صلاح الدین کے والدنے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہا?س میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے اہلخانہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والدکوانصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی، لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صلاح الدین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کافیصلہ کیاہے، مستقبل میں بھی ایسا کوئی واقعہ نہ ہو، اس کے یے قانون سازی یا جو کچھ بھی ضروری ہوا، ہم کریں گے، کسی کوقانون سے تجاوزکرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین چورنہیں، ذہنی طورپر ٹھیک نہیں تھا،ہمیں انصاف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کئے ہیں،ہمیں وزیراعلیٰ نے دعوت دی تھی اور ہم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کوپہلے بھی پولیس نے گرفتارکیالیکن پوچھ گچھ کے بعدچھوڑدیاتھا،صلاح الدین کوپولیس نے دوران حراست تشددسے ہلاک کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صلاح الدین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔

جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند مشن فیل ہونے پر فواد چوہدری کا بھارت کو پیغام

اسلام ا?باد (ویب ڈیسک) بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جو کام ا?تا نہیں، پنگا نہیں لیتے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔فاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاو¿ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔فوادچوہدری نے کہا کہ جو کام ا?تا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔لائی مرکز سے مودی کے مایوس ہو کر چلے جانے پر فواد چوہدری نے کہاکہ وہ یہ لمحہ نہیں دیکھ سکے جس پر انہیں افسوس ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو مشورہ ہے، بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھی نندن جیسوں کو لائن ا?ف کنٹرول پار چایے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانے کی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں، کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہوگا ور قیمت چندرائین سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم چاند مشن ناکام ہونے پر جذباتی ہو گئے

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی۔جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوراسرو چیف جذباتی ہو گئے، ایک دوسرے کو گلے لگا کر دلاسہ دیتے رہے۔بھارتی وزیراعظم نے اسرو کو گلے لگا کر تسلی دی اور تھپکی دی۔نریندو مودی نے کہا کہ چاند کو چھونے کا ہمارا مشن اور مضبوط ہو چکا ہے اور بہترین وقت ضرور آئے گا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہو گئے۔مودی شدید مایوسی ہو کر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چلے گئے۔بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا۔بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وگرم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا۔تاہم اس حوالے سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔جب انہیں اطلاع دی گئی کہ سگنل منقطع ہو گیا ہے تو مودی مایوسی کی حالت میں وہاں سے چلتے بنے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاپتا تھا۔بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو 50 دن کے سفر کے بعد چاند کے قریب پہنچا تھا۔اس سے قبل 2008ئ میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہو گیا تھا۔جب کہ امریکا، روش اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کر چکے ہیں۔چاند مشن ناکام ہونے پر پورے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس سے قبل پورا بھارت پرجوش تھا کہ ہمارا ملک بھی چاند پر جانے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا تاہم یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

پنجاب میں لیگی دور کے ایک ارب سے زائد مالیت کے مزید منصوبوں کی انکوائری شروع

لاہور: (ویب ڈیسک)پنجاب میں لیگی دور حکومت میں ایک ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں پر مزید انکوائری شروع کردی گئی، وفاقی حکومت نے پنجاب سے 2008ئ سے 2018ء تک ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔وفاق میں سابق دور حکومت میں لیے گئے قرضوں کے بعد اب پنجاب میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دورمیں میگا منصوبوں کی انکوائری شروع ہو چکی ہے، اس سلسلے میں وفاق نے محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ سے مذکورہ منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ان منصوبوں کی منظوری اور ان کی ترامیم میں فنڈز کے اضافے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سابق دور حکومت میں میگا منصوبوں کے دیئے گئے ٹھیکوں پر بھی تفصیلات مانگ لی گئیں۔پی اینڈ ڈی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جلد وفاق کو میگا منصوبوں کی مکمل فہرست ارسال کردی جائے گی۔

جج ویڈیواسکینڈل؛ عدالت نے تینوں ملزمان کوبری کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک)جج وڈیواسکینڈل میں عدالت نے تینوں ملزمان کوبری کردیا۔جج ویڈیو اسکینڈل میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسرمحبوب نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔ جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کوبری کردیا۔ ملزمان میں ناصرجنجوعہ، خرم یوسف اورغلام جیلانی شامل تھے۔ تینوں ملزمان پرجج ارشد ملک نے الزامات لگائے تھے۔
پس منظر
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے ایک پریس کانفرنس کے دوران احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوجاری کی تھی جس میں وہ کہتے ہوئے نظرا?رہے ہیں کہ انہیں بلیک میل کرکے اوردباو¿ ڈال کرنوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے پر مجبور کیا گیا تھا، وگرنہ نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔ تاہم ارشد ملک نے ایک روزبعد پریس ریلیزجاری کرکے مریم نوازکے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیوکوجعلی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم مودی عمران خان اور چینی وزیراعظم سے گھبراتے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نے ایٹمی ہتھیار بنا لیے ہیں اور اب کوئی باشعور لیڈر جنگ نہیں چھیڑ سکتا لیکن اگر کسی ایک کو بھی دورہ پڑ گیا تو کوئی روک نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان یا بھارت کی طرف کسی کو پاگل پن کا دورہ نہیں پڑتا دنوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی۔مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی ممکن نہیں لیکن اس وقت وہ بھی نہیں ہوسکتی اور ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سامنے والے کو بہت جلد گلے ملتے ہیں لیکن عمران خان اور چینی وزیراعظم سے گھبراتے ہیں۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کافی متحرک ہے لیکن ہمیں چاہئیے کہ اس مسئلے کو زندہ رکھیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بڑی شخصیات کو پاکستان بلا کر صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔کشمیری چاہتے ہیں کہ سب سے پہلے بھارتی فوج کو وادی سے نکالے جائے اور پھر کوئی حل نکالا جائے۔ پروگرام میں موجود دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے صرف بیان نہیں دیا بلکہ مسئلے کا حل بتایا ہے، مودی نے صرف دکھاوے کی خاطر ایسا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں صرف تقریر کرنے سے کوئی حل نہیں نکلے گا، بھارت کشمیر کے محاذ پر جنگ لڑہی نہیں سکتا کیوں کہ ان کے پیچھے احتجاج کرنے والے اعوام ہے۔اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ اگربھارت کو وقت ہی دینا ہے تو پھر کشمیر کو ہمیشہ کے لیے بھول جائیں۔ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ کشمیریوں کے حوصلے توڑے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہن بھائی 70 سال سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی آواز پر لبیک کہا جائے۔