بھارت کا چاند مشن ناکام ، ٹویٹر پر صارفین نے میمز کے ذریعے بھارت کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) : گذشتہ روز بھارت کا چاند مشن ناکام ہوا جس کے بعد بھارت میں مایوسی چھا گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بھارت کی اس ناکامی پر ٹویٹر پر کئی میمزبھی گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ ٹویٹر پر IndiaFailed# کا ہیش ٹیگ بھی گردش کر رہا ہے۔ ایک صارف نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر لکھا کہ چاند نے بھی ہندو¿وں کو مسترد کر دیا ہے۔ایک صارف نے بھارت کی ناکامی کا سہرا عدنان سمیع کے سر سجا دیا اور کہا کہ یہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ میجر عدنان سمیع کی ایک اور کامیابی ہے۔ایک صارف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویرلگا کر کہا کہ کسی نے مجھے چائے کی پیشکش نہیں کی لہٰذا میں واپس آ رہا ہوں۔ \

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ چاند سے بھارت کو پیغام آیا ہے کہ پہلے ٹوائلٹ بنوائیں۔ایک اور صارف نے میجر عدنان سمیع کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے زبردست سرپرائز دیا ہے۔ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کے چاند مشن کی ناکامی کے بعد اب مجھے ا±س وقت کا انتظار ہے جب بھارت اس کے لیے بھی آئی ایس آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کرے گا۔ایک خاتون صارف نے ٹک ٹاک کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صرف ٹک ٹاک ویڈیوز میں ہی چاند پر قدم رکھ سکتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بھارت سے ٹوائلٹس تو بنتے نہیں اور یہ قاتل چاند پر جائیں گے۔

بھارتیوں کا چاند پر داخلہ ممنوع ہے

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی جس کے بعد پورے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کل تک بڑی بڑی بھڑکیں مارنے والا بھارت آج خاموش ہو کر بیٹھ گیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھی بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وینا ملم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چندا نے انڈیا کو ماموں بنا دیا۔

 

 

ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ چاند مشن کی ناکامی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔۔وینا ملک کے ان ٹویٹس نے بھارتیوں کو سخت غصہ دلایا اور بھارتی صارفین نے وینا ملک کے ٹویٹس پر سخت ردِعمل دیا۔خیال رہے کہ۔بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا۔بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وگرم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا۔تاہم اس حوالے سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔جب انہیں اطلاع دی گئی کہ سگنل منقطع ہو گیا ہے تو مودی مایوسی کی حالت میں وہاں سے چلتے بنے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم کی پنجاب پولیس کی زیر حراست ہلاکتوں پر تشویش، عثمان بزدار کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، وزیراعظم نے پنجاب پولیس کی زیر حراست ملزمان کے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار اورعثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کی حراست ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

بلیک ہول کی پہلی تصویر کھینچنے والوں کیلئے سائنس کے سب سے بڑے ایوارڈ کا اعلان

امریکا(ویب ڈیسک)دنیا میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر کھینچنے والے 347 سائنسدانوں کی ٹیم کیلئے سائنس کے سب سے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جسے سائنس کی دنیا کا ا?سکر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔برطانوی رپورٹ کے مطابق 3 ملین ڈالرز کا یہ انعام بنیادی فزکس میں بریک تھرو کا انعام ہے جسے حاصل کرنے والی ٹیم نے 10 اپریل کو ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ کی مدد سے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک بہت بڑے بلیک ہول کی تصویر کھینچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ ہارورڈ کے سمتھ سونین سینٹر فار ا?سٹرو فزکس کی ماہرین نے شپ ڈولمین کی قیادت میں 10 سال کے طویل عرصہ تک اس بلیک ہول کی تصویر کھینچنے کیلئے مسلسل جدوجہد کی تھی۔یہ بلیک ہول زمین سے 55 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اس تصویر کے حصول میں سب سے اہم کردار نوجوان امریکی خاتون سائنسدان کیٹی باﺅمن نے ادا کیا تھا جن کے تیار کردہ ایلگوریتھم کی مدد سے ماہرین یہ تصویر کھینچنے میں کامیاب ہو پائے۔

ماں کی ممتا، ہتھنی نے نالے میں گرا اپنا بچہ خود ہی نکال لیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) بچہ انسان کا ہو یا جانور کا، مشکل میں ہو تو ماں ہر رکاوٹ کو عبور کر کے اس کو مشکل سے نکال ہی لیتی ہے۔امریکہ میں ایسا ہی کچھ اس ہاتھی کے بچے کے ساتھ ہوا جو جنگل کے ساتھ سڑک کنارے بنے ایک نالے میں گر پڑا اور ہزار کوشش کے باوجود نکلنے میں ناکام رہا، یہ دیکھ کر ہتھنی سے رہا نہ گیا اور اس نے انتہائی کوششوں کے بعد اس کو نکال ہی لیا اور دونوں جنگل کی جانب روانہ ہوگئے۔ماں کی ممتا سے لبریز یہ ویڈیو جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ صارفین نے اسے ماں کی ممتا قرار دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا 34 واں روز، بھارتی تشدد سے نوجوان شہید

سری نگر: (ویب ڈسیک)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو 34 دن ہوگئے جب کہ ہنڈوارہ میں زیرحراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق ہنڈوارہ کے شہری ریاض احمد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا، قلم ا?باد پولیس اسٹیشن میں نوجوان شدید تشدد کے بعد شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مزید 29 کشمیریوں کو ا?گرہ سینٹرل جیل منتقل کردیا جب کہ گزشتہروز نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جہاں سوپور، ہاجن، اسلام ا?باد، پلوامہ اور شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔قابض سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کی مرکزی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت بھی نہیں دی گئی، وادی میں 34 روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے مواصلاتی نظام معطل ہے، جبری پابندیوں کی وجہ سےکشمیری گھروں میں محصور ہیں جس نہ صرف اشیائے خوردنوش بلکہ دوائیوں کی بھی قلت کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کو اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔

ا?رٹیکل 370 کیا ہے؟

بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔

کشمیر میں اب کیا ہورہا ہے؟

بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی بھر میں کرفیو نافذ ہے، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، کئی بڑے اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاو¿نی میں تبدیل کررکھا ہے، 7 اگست کو کشمیری شہریوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا لیکن قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ کشمیر میں حریت قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنما محموبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھی نظر بند ہیں۔

مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟میجرجنرل آصف غفور

راولپنڈی (ویب ڈیسک)میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پرکہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکا?نٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاچندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کاہاتھ ہے؟کیاانڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاہندوتواکےخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا؟چاندکوچھوڑیں ہندوتواکہیں بھی نہیں لےکرجاسکتی،مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟۔واضح رہے کہ میجرجنرل آصف غفور پاک فوج میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر فائز ہیں،انہوں نے یہ ٹوئٹ اپنے پرسنل سوشل میڈیا اکا?نٹس سے کیا ہے۔

اب دنیا کے ڈومور کا وقت ہے ،آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، آخری گولی، آخری فوجی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، آخری گولی، آخری فوجی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کردیں اب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت سے کامیابی سے لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، بے روزگاری، جہالت اور معاشی پسماندگی کے خلاف ہے تاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ایک روشن پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہمارا دل مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنے بھائیوں کی تکلیفوں، مصیبتوں اور بڑھتی مشکلات کے باعث نہایت بے چین ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ آج کا کشمیر ہندوتوا کی پیروکار ہندوستانی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار بن چکا ہے، ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، کشمیری خون ارزاں ہوچکا اور جنت نظیر وادی ظلم کی آگ میں جل رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ہندوستانی قیادت نے مذہبی جنونیت، تعصب، تنگ نظری اور طاقت کے زعم میں کشمیریوں کے حقوق پر جو حملہ کیا ہے وہ بلا شبہ ہمارے اور پوری عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بے بس کشمیریوں کی تکالیف اور آئے روز کی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان امن اورسلامتی کا پیغام دیتا ہے، ہم افغانستان میں بھی امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ آج کا پرامن اور بدلتا ہوا پاکستان دنیا کے لیے امن، ترقی و رواداری کا پیامبر ہے، ایک پرامن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم پوری حکمتِ عملی سے اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم ہمارے صبرکی آزمائش ہے، ہم کشمیری بھائیوں کوکہتے ہیں کہ آپ کوحالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں اور پاکستان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کشمیری بہن بھائیوں کےلئے ہرقربانی دینے کوتیارہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں شہدااور غازیوں کے لازوال کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ان جواں مردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے نئی داستانیں رقم کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے ایئر کرافٹ نے بھارت کی جدید ترین اسکارپین کلاس آبدوز کا سراغ لگایا، اس کا پیچھا کیا اور اسے پاکستانی پانیوں سے باہر جانے پر مجبور کیا ۔دشمنوں کے دلوں پرلرزہ طاری کرنے اور ہمیں ثابت قدم رکھنے میں نصرتِ الہی پر ہم اللہ سبحان و تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے پلوامہ واقعہ کے بعد اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے آفیسر ز اور جوان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے ،پاکستان نیوی کا ہر آفیسر، ہرسیلر اور ہرسویلین مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کیپٹن محمد الحسنین کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کیں۔ صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راولپنڈی میں شہید کیپٹن جنید عرفان کے گھر گئے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کو اپنے تمام شہدا پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیپٹن کرنل شیر خان کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو کارگل میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے پر نشانِ حیدر کا اعزاز دیا گیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم وکرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیومیں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر بقا پاکستان کا سفر ہمارے شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، جب تک ہمارے پاس ایسے والدین موجود ہیں جو وطن پر جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کرتے ہیں تب تک پاکستان کو کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے اوریہ پیغام پورے خطے اور دنیا کے لیے ہے۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کشمیرمیں جاری بربریت سے متعلق کہا کہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی عروج پرہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم و کرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا جب کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کا امتحان ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ یوم شہدا کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، وزیر اعظم اور آرمی چیف ایل او سی پر جوانوں سے ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور سپہ سالار شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملیں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی جنگ نہیں چاہتے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اپنی سلامتی اورخودمختاری پرسمجھوتا نہیں کریں گے، دشمن کو بھر پورردعمل دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہدا کے ورثا سے بات چیت باعث فخر ہے، قیام پاکستان میں شہدا کا لہو شامل ہے، شہدائے پاکستان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جب بھی ضرورت پڑی بیٹوں نے لبیک کہا، شہدا نے اپنا کل ہمارے آج کے لئے قربان کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاکستانی اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کی تکالیف انسانی ضمیر کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، ہم نے ہمیشہ امن و سلامتی اور مذاکرات پر زور دیا، کشمیر ہندو توا کے پیرو کار حکومت کے ظلم کا نشانہ بن رہا ہے، شہدا کی قربانیاں اور آپ کے حوصلے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے، زندہ قومیں اپنے شہدا پر ناز کرتی ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا پاکستان نے ہمیشہ امن و سلامتی کی بات کی ہے، کشمیری بہن بھائیوں کی مصیبتوں کا ادراک ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپورانداز میں ادا کی ہیں، خطے میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا افغان مصالحتی عمل میں بھی پاکستان کا بھرپور کردار ہے، امید ہے جلد افغانستان میں امن و استحکام آئے گا، بھارتی اقدامات سے خطے میں جنگ اور بد امنی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، یقین دلاتا ہوں پاکستان کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، جب تک وطن کے جانثار موجود ہیں کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہدا کے اہل خانہ کے جذبات دیکھ کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، فرض کی ادائیگی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔قبل ازیں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکیومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

بھارتی مظالم ،کرفیو کے خلاف کشمیریوں کا ایل او سی کے قریب مظاہرہ

کوٹلی (نیوز چینل ۵)ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے مقامی لوگوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ، کرفیو اور پابندیوں کے خلاف جلوس نکالا اور سیری چتر سے جنجوٹ بہادر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کیا جس پر بھارتی فوج نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں افتخار بٹ، ارسلان ، نادر بٹ ، انیس اور مدثر شامل ہیں ۔ صدرریاست آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان ، وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اور چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ مطہر نیاز رانا نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت جیسے مکار اور بزدل دشمن سے ہوشیار رہیں اور خطرناک زون میں جانے سے احتیاط برتیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔80لاکھ کے قریب آبادی کا 33دن سے محاصرہ کررکھا ہے اور ان کو کرفیو جیسی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے جو انسانیت کے خلاف بہت بڑا ظلم ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہندوستان ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا اس کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران دشمن کے قریب نہ جائیں ۔ مکار اور بزدل دشمن آپ کی جان کو نقصان پہنچا سکتاہے۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں ، ان کے ساتھ تعاون کریں اور خطرناک ایریا میںجانے سے گریز کریں ۔

مرحوم عبدالقادر کی وزیر اعظم عمران خان کے نام نظم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جادوگر باﺅلر عبدالقادر کی وزیراعظم عمران خان کے نام نظم، ”برائے مہربانی کسی سے ڈیل نہ کیجئے گا“ نظم کے آخری الفاظ تھے نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر نے اپنے دوست وزیراعظم عمران خان کیلئے نظم لکھی تھی جسے وہ خود انہیں سنانا چاہتے تھے تاہم زندگی نے وفا نہ کی وہ نظم سنانے کے لئے عثمان ڈار سے بھی رابطہ میں تھے۔ نظم کے آخری حصے میں عبدالقادر نے درخواست کی تھی کہ ”براہ مہربانی کسی سے ڈیل نہ کیجئے گا۔“