Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھیجا گیا خط عباس عراقچی کو موصول
    • اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے لبنانی فوجی افسران کی آخری رسومات ادا
    • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان
    • گرمی سے نجات کا قدرتی نسخہ؛ املی اور ادرک کا ٹھنڈا شربت صحت کا بھی محافظ
    • سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
    • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ‘سپر ایپ’ بنانے کا فیصلہ
    • مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا
    • ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں
    • تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
    • 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ
    • لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل
    • ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا
    • امریکا میں فیسٹیول کے دوران فائرنگ؛ کم از کم 12 افراد زخمی
    • بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا 34 واں روز، بھارتی تشدد سے نوجوان شہید

    By Daily Khabrainستمبر 7, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری نگر: (ویب ڈسیک)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو 34 دن ہوگئے جب کہ ہنڈوارہ میں زیرحراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق ہنڈوارہ کے شہری ریاض احمد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا، قلم ا?باد پولیس اسٹیشن میں نوجوان شدید تشدد کے بعد شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مزید 29 کشمیریوں کو ا?گرہ سینٹرل جیل منتقل کردیا جب کہ گزشتہروز نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جہاں سوپور، ہاجن، اسلام ا?باد، پلوامہ اور شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔قابض سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کی مرکزی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت بھی نہیں دی گئی، وادی میں 34 روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے مواصلاتی نظام معطل ہے، جبری پابندیوں کی وجہ سےکشمیری گھروں میں محصور ہیں جس نہ صرف اشیائے خوردنوش بلکہ دوائیوں کی بھی قلت کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کو اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔

    ا?رٹیکل 370 کیا ہے؟

    بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔

    کشمیر میں اب کیا ہورہا ہے؟

    بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی بھر میں کرفیو نافذ ہے، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، کئی بڑے اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاو¿نی میں تبدیل کررکھا ہے، 7 اگست کو کشمیری شہریوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا لیکن قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ کشمیر میں حریت قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنما محموبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھی نظر بند ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھیجا گیا خط عباس عراقچی کو موصول

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تازہ ترین

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل

    بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.