شنگھائی تعاون تنظیم کی مسلہ کشمیر حل کرانے بارے پیشکش

بیجنگ‘ نیویارک‘ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کر دی۔ بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کیا، مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کردی ہے۔ بھارت کا یکطرفہ اقدام مسترد کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کی ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر میں تشویش کی لہر ہے۔ سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم ولادی میر نوروف نے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کا بنیادی اصول ہے کہ کوئی یکطرفہ اقدامات نہ اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پرامن حل کے لیے بہترین کوششیں کی جائیں گی۔ایس سی او کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ ایشوز ہی سہی مگر ممبر ممالک ایک طرف خاموش ہو کر نہیں بیٹھ سکتے۔شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، پاکستان، روس، بھارت، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم عالمی میڈیا مسلسل سامنے لارہا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کے خلاف غصہ عروج پرہے۔لاوا پک رہا ہے ، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارت کا کمیونیکیشن بلیک آٹ بھی مقبوضہ کشمیرکی سچائی دنیا تک پہنچنے سے نہ روک سکا، عالمی میڈیا مسلسل بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا رہا ہے۔امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کیخلاف بہت غصہ ہے، لاوا پک رہا ہے جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، بھارتی فورسز گرفتار نوجوانوں کوتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، مسجد پر پتھر پھینکنے سے انکار پر گرفتارنوجوان کو اتنا مارا کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق کشمیری والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے جیل میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا سے کاٹ کر تنہا کرنے اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی، درجنوں کشمیری والدین مختلف تھانوں کے سامنے اپنے بچوں کی ایک جھلک دیکھنے کی امید پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میڈیا کیخلاف نفرت اورغصہ بڑھ رہا ہے، کشمیری عوام کا کہنا ہے مقبوضہ وادی کی صورتحال کو نارمل بتاتے بھارتی میڈیا کوشرم آنا چاہئے۔ امریکا نے مقبوضہ کشمیرمیں عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور لوگوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سروسز تک رسائی یقینی بنائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹا گس نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی سیاست دانوں اور تاجر وںسمیت بڑے پیمانے پر گرفتاریوںاور مقبوضہ علاقے میں عائد سخت پابندیوں پر تشویش ظاہر کی ۔ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی بلیک آٹ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور لوگوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سروسز تک رسائی یقینی بنائے ۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے لوگوں کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور محرم الحرام کے جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ۔امریکہ نے 5اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال پر مسلسل تشویش ظاہر کرتے ہوئے علاقے میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طر ف سے عائد پابندیاں ہٹانے پرزوردے دیا ہے۔ علاوہ ازیںمقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے ، کرفیو، پابندیوں اور مواصلاتی بندش کے باعث پرائیویٹ سیکٹر میںکام کرنے والے ہزاروں افراد جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے بے روز گار ہو چکے ہیں ۔ مواصلاتی کمپنیوں ، فیکٹریوں ، کارخانوں ، بنکوں وغیرہ میں کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین جن میں بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے ، اپنے معمول کے کام سے محروم ہو گئے ہیں اور گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ ضلع بڈگام کے رہائشی ایک نوجوان نے جو ایک مواصلاتی کمینی میں کام کرتا تھا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے جاری محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سے وہ نہ صرف بے روزگار ہو چکا ہے بلکہ ذہنی تناﺅ کا بھی شکار ہے۔ ایک موبائل کمپنی میں کام کرنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ نوکری سے محروم ہونے کے باعث اسکی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اگست سے گھر پر ہے ، کمپنی والوں نے اسکی چھٹی کی ہے ، آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے اور حالات ایسے ہیں کہ فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔ دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے مذموم بھارتی اقدام کے جاری ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں۔ یہ پوسٹرجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کے گئے ہیں۔ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں میں لگائے جانے والے پوسٹروں میں دکانداروںاور دیگر تجارتی حلقوں کے علاوہ پٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ وہ مکمل ہڑتال کرکے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنی نارضگی کا اظہار کریں۔ قبل ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے منسوب جنوبی کشمیرکے مختلف علاقوںمیں لگائے جانے والے پوسٹروں میں بھی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہندواڑہ قصبے میں ایک شہری کو حراست کے دوران شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے ریاض احمد نامی شہری کو بدھ کے روز گرفتار کرنے کے بعد قصبے کے کلام آباد تھانے میں منتقل کر دیا تھا جہاں اسے بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں او رپولیس اہلکاروں نے سرینگر، سوپور، حاجن ، اسلام آباد، پلوامہ ، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں، پیلٹ مارے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یقین نہیں آرہا کہ عبدالقادر کا انتقا ل ہو گیا: وزیر اعظم ،وفات کی خبر پر مدثر نذر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ،ہر بھجن بھی افسردہ

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت نے کرکٹ حلقے کو سوگوار کردیا۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر اور کرکٹ کے حلقوں میں ‘باو¿’ کے نام سے شہرت رکھنے والے عبدالقادر جمعے کی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔سابق کرکٹر مدثر نذر تو انتقال کی خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ عبد القادر ساتھی کرکٹر ہی نہیں میرا بھائی تھا، مدثر نذر نے کہا کہ قادر بھائی نے لیگ اسپن کا آرٹ متعارف کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کے انتقال کا یقین نہیں آرہا، اللہ کرے یہ خبر جھوٹی ہو۔وزیراعظم عمران کے ا?فیشل فیس بک اکاو¿نٹ سے ان کی اور عبدالقادر کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں دونوں کرکٹ میدان میں کھڑے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں عبدالقادر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عبدالقادر کے انتقال پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان آج ایک عظیم اسپورٹس مین اور انسان سے محروم ہوگیا ہے، اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عبد القادر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کی اچانک وفات کا سن کر دکھ ہوا، وہ ایک لیجنڈری کرکٹر اور بہترین انسان تھے، ان کی کرکٹ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے عبدالقادر کے انتقال کو کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آ رہا عبدالقادر اب ہم میں نہیں رہے، وہ ایک زبردست لیگ اسپنر اور شاندار انسان تھے، عبدالقادر کے چہرے پر مسکراہٹ کبھی نہیں بھول سکتا، عبدالقادر کی فیملی اور ہمارے لیے آج دکھ کا دن ہے،اللہ تعالیٰ عبدالقادر کی مغفرت فرمائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان معین خان نے ان کے انتقال کو کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی عبدالقادر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔سابق آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ دو لیجنڈز، عابد علی اور عبدالقادر کے انتقال کا سن کر کافی افسوس ہوا، دعا ہے اللہ دونوں کے خاندانوں کو صبر عطا کرے، دونوں شخصیات نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اونچا کیا۔آل راو¿ںڈر شعیب ملک نے کہا کہ میری ہمدردیاں قادر صاحب کی فیملی کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ عبدالقادر کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، اللہ عبدالقادر کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔ سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے کہا کہ قادر بھائی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا عبدالقادر کو جادوگر کہا کرتی تھی، عبدالقادر واقعی ایک جادوگر تھے، عبدالقادر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لیگ اسپن بولنگ کا سارا کریڈٹ عبدالقادر کو جاتا ہے، انہوں نے نئی جنریشن کو لیگ اسپن بولنگ کیلئے متاثر کیا۔

پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھی افسردہ کرگئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ہربھجن سنگھ نے عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ ‘عبدالقادر کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میری ان سے دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے’۔ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر ایک چیمپئن بولر اور عظیم انسان تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔رانا ثنااللہ اور شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج مسعود ارشد کی تبدیلی سے مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، اے این ایف کی رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔

واقعہ کربلا سے ہمیں باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس ملتا ہے ‘ شاہدہ منی

لاہور(ویب ڈیسک) پرائیڈ آف پرفارمنس ،میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے ساری انسانیت کو سبق ملتا ہے کہ کبھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے ،امام حسین علیہ السلام اور ا ن کے رفقائ نے کربلا کے میدان باطل قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار اور عظیم قربانی دے کر اسلام کونئی زندگی دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ساڑھے تیرہ سو سال گزرنے کے باوجود بھی ان کی عظیم اور لازوال قربانی کو یاد کیا جاتا ہے اور رہتی دنیا تک اسی طرح یاد کیا جاتا رہے گا جبکہ یزید کا کوئی بھی نام لیوا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہدبھی لازوال قربانی ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کے لئے خدا کی جانب سے غیب سے مددآئے گی اور اسے ساری دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

نوجوان کی فرمائش، دنیا میں پہلی بار بلی کا کلون تیار

سنگا پور: (ویب ڈیسک) سنگا پور کی ایک معروف کمپنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بلی کا کلون تیار کر لیا ہے۔ یہ کلون دو ماہ قبل تیار کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ا±بھرتی ہوئی معیشت کے حامل ملک سنگا پور میں کام کرنیوالی چین کی بائیو ٹیک کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کلون ایک 23 سالہ نوجوان کی درخواست پر تیار کیا گیا ہے، کیونکہ اس نوجوان کی بلی 2 ماہ پہلے مر گئی تھی اور ہم اس کی نقل تیار کر لی ہے۔ مذکورہ بلی مرنے والی کی ہوبہو نقل ہے اور مکمل صحت مند ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اس عمل کے لیے مرنے والی بلی کے جسم سے نمونے اور گوشت کی کچھ مقدار حاصل کی تھی۔ کمپنی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 40 کتوں کے کلون بھی تیار کیے ہیں۔سنگا پور میں کام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کتے کے کلون پر 53 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 83 لاکھ پاکستانی روپے) اور بلی کے کلون پر 35 ہزار ڈالر (55 لاکھ پاکستانی روپے) اخراجات ا?ئے ہیں۔یاد رہے کہ کلوننگ ایسا سائنسی طریقہ ہے جس کے تحت کسی بھی جاندار کے جسم سے نمونے، خلیات، خون اور گوشت وغیرہ لے کر اس کی مصنوعی طریقے سے تولید کی جاتی ہے جس کے بعد نمونے کی افزائش کی جاتی ہے۔اس عمل میں جاندار کی تولید اور افزائش کیلئے سائنسی طریقے سے ایسا ماحول بنایا جاتا ہے جو کسی بھی جاندار کی پیدائش کے لیے درکار ہوتا ہے۔ کئی ممالک میں اب تک انسانی اعضا کی کلوننگ کا دعویٰ بھی کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ چینی سائنس دانوں نے انسانی دماغ کے جین بندروں کے دماغ میں ڈالنے کا تجربہ کیا تھا۔ یہ عمل انسانی عقل کے ارتقا کے مطالعے سے متعلق تحقیق کے دوران کیا گیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دماغ میں پائے جانے والے مخصوص جین نے انسانی دماغ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے MCPH1 نامی جین کو سرخ منہ کی نسل کے 11 بندروں کے دماغ میں داخل کیا تھا۔اس تحقیق کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ بندروں کے دماغ نے انسانی دماغ کی طرح نمو پانے میں زیادہ عرصہ لیا۔ ان بندروں نے اپنی نسل کے دوسرے بندروں کے مقابلے میں قلیل وقتی یاداشت کے تجربات میں بہتر نتائج دیئے مگر ان بندروں کے دماغ کا سائز زیادہ بڑا نہیں ہوا۔تجربات چائنیز اکیڈمی ا?ف سائنسز کے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ ا?ف زولوجی میں کیے گیے تھے۔ چینی سائنسدانوں کو امریکی یونیورسٹی ا?ف نارتھ کیرولائنا کے ماہرین کا بھی تعاون حاصل تھا۔

بالی وڈ کے کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر سٹار ہیرو عامر خان نے اپنے مداحوں سے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بھارت میں رہنے والے جین مذہب کے رہائشی اپنا تہوار منا رہے تھے جسکے اختتام پر اپنی اپنی غلطیوں کے لیے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اسی موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان عامر خان نے بھی کھلے عام معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔عامر خان کی ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی، کسی نے کہا ’جاو¿ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناو¿ گے۔صارفین نے لکھا کہ معافی کے بدلے فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا ’جاو¿ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کے لیے معاف کیا۔دوسری طرف ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کے لیے انھوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔

پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سہ فریقی مذاکرات کی سربراہی کریں گے جبکہ وانگ ڑی اور صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات کا ایجنڈا سیاسی تعلقات، امن عمل اور سیکورٹی تعاون ہے جبکہ انسداد دہشتگردی رابطہ اور ترقیاتی تعاون بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات کا آغاز 2017ءمیں ہوا تھا۔ پاکستان ان مذاکرات کو اعتماد سازی، ترقی، تعاون اور رابطے کے لئے اہمیت دیتا ہے۔

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج یوم فضائیہ بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب منعقد ہوئی، ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے کہا پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا راشد منہاس شہید کی قربانی مشعل راہ ہے، پاک فضائیہ وقت آنے پر قوم کو مایوس نہیں کرے گی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی جس سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان خطاب کریں گے جبکہ نور خان سمیت تمام ائیر بیسز پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم فضائیہ کے موقع پر شاہینوں کے کارناموں اور شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔جنگ ستمبر میں پاکستان کی فتح میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی تھا، ایم ایم عالم نے صرف ایک منٹ 5 بھارتی طیارے گرا کر دشمن کی کمر توڑ دی۔ شاہین بھارتی فضائیہ پر ایسے جھپٹے کہ صرف دو دنوں میں 50 بھارتی طیارے ٹھکانے لگا کر اپنے سے تین گنا بڑی فضائی طاقت کو شکست دے دی۔

وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام 5 اگست سے مسلسل بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کے سبب نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی۔ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ایک نئے انسانی المیے کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جنرل کینتھ امریکا کے 17 رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ آئے ہیں۔ امریکی دفاعی وفد پاکستان میں عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا ۔