تازہ تر ین

یقین نہیں آرہا کہ عبدالقادر کا انتقا ل ہو گیا: وزیر اعظم ،وفات کی خبر پر مدثر نذر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ،ہر بھجن بھی افسردہ

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت نے کرکٹ حلقے کو سوگوار کردیا۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر اور کرکٹ کے حلقوں میں ‘باو¿’ کے نام سے شہرت رکھنے والے عبدالقادر جمعے کی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔سابق کرکٹر مدثر نذر تو انتقال کی خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ عبد القادر ساتھی کرکٹر ہی نہیں میرا بھائی تھا، مدثر نذر نے کہا کہ قادر بھائی نے لیگ اسپن کا آرٹ متعارف کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کے انتقال کا یقین نہیں آرہا، اللہ کرے یہ خبر جھوٹی ہو۔وزیراعظم عمران کے ا?فیشل فیس بک اکاو¿نٹ سے ان کی اور عبدالقادر کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں دونوں کرکٹ میدان میں کھڑے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں عبدالقادر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عبدالقادر کے انتقال پراظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان آج ایک عظیم اسپورٹس مین اور انسان سے محروم ہوگیا ہے، اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عبد القادر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کی اچانک وفات کا سن کر دکھ ہوا، وہ ایک لیجنڈری کرکٹر اور بہترین انسان تھے، ان کی کرکٹ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے عبدالقادر کے انتقال کو کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آ رہا عبدالقادر اب ہم میں نہیں رہے، وہ ایک زبردست لیگ اسپنر اور شاندار انسان تھے، عبدالقادر کے چہرے پر مسکراہٹ کبھی نہیں بھول سکتا، عبدالقادر کی فیملی اور ہمارے لیے آج دکھ کا دن ہے،اللہ تعالیٰ عبدالقادر کی مغفرت فرمائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان معین خان نے ان کے انتقال کو کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی عبدالقادر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔سابق آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ دو لیجنڈز، عابد علی اور عبدالقادر کے انتقال کا سن کر کافی افسوس ہوا، دعا ہے اللہ دونوں کے خاندانوں کو صبر عطا کرے، دونوں شخصیات نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اونچا کیا۔آل راو¿ںڈر شعیب ملک نے کہا کہ میری ہمدردیاں قادر صاحب کی فیملی کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ عبدالقادر کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، اللہ عبدالقادر کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔ سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے کہا کہ قادر بھائی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا عبدالقادر کو جادوگر کہا کرتی تھی، عبدالقادر واقعی ایک جادوگر تھے، عبدالقادر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لیگ اسپن بولنگ کا سارا کریڈٹ عبدالقادر کو جاتا ہے، انہوں نے نئی جنریشن کو لیگ اسپن بولنگ کیلئے متاثر کیا۔

پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھی افسردہ کرگئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ہربھجن سنگھ نے عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ ‘عبدالقادر کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میری ان سے دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے’۔ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر ایک چیمپئن بولر اور عظیم انسان تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain