اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجے سے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجے سے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
لاہو ر (ویب ڈیسک)محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابند ی ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ طبی تعلیمی اداروں میں احتجاج، ریلیاں نکالنے کی اور حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہوگی۔مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسپتالوں میں کام کرنے والے بعض شرپسند عناصر طبی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو ہرگز قابل برداشت نہیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے گوکہ نئے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے معاوضے کا اعلان نہیں کیا البتہ سی ای او وسیم خان نے یہ ضرور کہا کہ انھیں سابق کوچ مکی آرتھر کے برابر رقم دی جائے گی۔سابق کوچ مکی آرتھر کو تقریباً20 ہزار ڈالر ماہانہ ملتے تھے،اس لحاظ سے مصباح کی تنخواہ32لاکھ روپے سے زائد ہوئی البتہ بورڈ نے اس کی تصدیق سے گریزکیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مصباح نے اس سے قبل انڈر19ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، پی سی بی نے یونس خان کو 15لاکھ روپے دینے سے انکار کرتے ہوئے 11 لاکھ پر اصرار کیا جس کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہو سکا تھا، دوسری جانب مصباح کو سالانہ تقریباً 4 کروڑ روپے دینے پر بھی ا?ٓادگی ظاہر کر دی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے آج ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔جج راجہ جواد عباس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن بنیادی مقدمہ متعلقہ جج ہی سنیں گے۔احتساب عدالت پیشی کےموقع پرپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری غصے میں آگئے اور فریال تالپور کےآگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی دے ماری۔سابق صدر نے سیکورٹی اہلکار کو کہا کہ ’ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے، ایڈیٹ شخص ‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسی پسماندہ علاقے سے ہو اور جس کا کوئی اسکینڈل نہ ہو اس لئے انہوں نے میرا انتخاب کیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بننے سے قبل میں دو مرتبہ تحصیل ناظم رہا اس کے علاوہ میں نے متعدد جامعات سے کورسز بھی کئے جو آج صوبہ چلانے کے لئے میرے کام آرہے ہیں۔عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک میرا دانا پانی لاہور میں لکھا ہے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا اور جب مجھے جانا ہے تو کوئی مجھے ایک منٹ کیلئے بھی روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے کوئی لابنگ نہیں کی، جس دن مجھے وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا، اسی دن میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی شریف آدمی پنجاب جیسے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا، مجھے ایک سال ہو گیا صوبہ چلاتے ہوئے اورمیری کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے۔
آسٹریلیا (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ کے امیدوار ڈین جونز نے اپنی ناکامی کے باوجود کھلے دل سے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارکباد پیش کی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے پر اپنے دونوں ساتھیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہم نے مل کر چیمپئن شپس جیتی ہیں، امید ہے کہ دونوں پاکستان کیلیے بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز میں مصباح الحق کپتان اور وقار یونس ڈائریکٹر کے طور پر ڈین جونز کی کوچنگ میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ رہے ہیں، ٹیم نے دوبار پی ایس ایل ٹائٹل پر قبضہ جمایا ہے، پی سی بی کے 5رکنی پینل نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈین جونز کا بھی انٹرویو لیا تھا لیکن ان کو نظر انداز کرتے ہوئے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جنوبی کوریا کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور جاری ترقیاتی کاموں میں شراکت داری کی دعوت دے دی۔ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے سیﺅل میں وفود کی سطح پر ملاقات کی۔جنوبی کوریا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بنانا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کراچی سے پشاور 1,872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہا ہے اور کورین نجی کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔
سرگودھا: (ویب ڈیسک)نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ا سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔نیپرا نے سماعت کے دوران بجلی کے ترسیلی نقصانات ہدف سے زیادہ ہونے اور دیگر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 24 ارب 60کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، مکران، کراچی اور سکھر ڈویڑن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی (یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل 04)، سکھر 01، خیبرپختونخواہ: دروش 04، بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں ڈی آئی خان 44 اور بھکر43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Error 403: The request cannot be completed because you have exceeded your quota..
Domain code: youtube.quota
Reason code: quotaExceeded