ابھی نندن کی طرح موجودہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاک فضائیہ نے گرایا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی ا?خری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی ساتھ تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد ا?زاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھا، وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیا کہ ان میں اور ابھی نندن میں دو قدر مشترک ہیں، انہوں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے پڑے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانی پڑیں۔ابھی نندن کو اب بھارتی فضائیہ میں مگ۔21 کا انسٹرکٹر بنا دیا گیا ہے۔

صحت مند رہنے کےلیے ہر تیسرے دن فاقہ کیجیے، ماہرین

ویانا: (ویب ڈیسک)آسٹریا کے طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ا?پ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن، یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن، مکمل فاقہ کیجیے۔طبی تحقیقی جریدے ”سیل میٹابولزم“ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ بیشتر لوگ وزن کم کرنے اور دل کی بہتر صحت کےلیے ڈائٹنگ کرتے ہیں جس سے بہت کم لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے بجائے اگر وہ ہر تیسرے دن مکمل فاقہ کریں تو اس سے نہ صرف صحت کے بہترین فوائد حاصل ہوں گے بلکہ ان کے وزن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔واضح رہے کہ یہاں ”فاقے“ سے مراد یہ ہے کہ صرف پانی پیا جائے، جبکہ جسم کو توانائی پہنچانے والی کوئی غذا ہر گز نہ لی جائے۔سوئٹزرلینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی ا?ف گراز میں کی گئی اس تحقیق میں پہلے مرحلے پر 60 صحت مند رضاکار بھرتی کیے گئے جن میں سے نصف کو کسی بھی وقت کھانے پینے کی مکمل ا?زادی فراہم کی گئی۔ باقی نصف افراد کو پابند بنایا گیا کہ وہ 48 گھنٹے میں سے مسلسل 36 گھنٹوں تک صرف پانی پر گزارا کریں جبکہ 12 گھنٹوں کے دوران جو دل چاہے، کھائیں پئیں۔ دورانِ تحقیق تمام رضاکاروں کا روزانہ تفصیلی معائنہ بھی کیا جاتا رہا۔چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں معلوم ہوا کہ روزانہ ا?زادی سے کھانے پینے والے رضاکاروں کی صحت میں تو کوئی افاقہ نہیں ہوا لیکن ہر تیسرے دن فاقہ کرنے والوں میں دل اور شریانوں کی مجموعی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے وزن میں بھی اوسطاً 7.7 پاو¿نڈ (تقریباً 3.5 کلوگرام) کی کمی بھی واقع ہوئی۔یہ جاننے کےلیے کہ ہر تیسرے روز فاقہ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں، ماہرین نے دوسرے مرحلے میں مزید 30 رضاکاروں کو 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک اسی معمول پر رکھتے ہوئے ان کا جائزہ لیا۔ لیکن اس معمول کے کوئی منفی اثرات مشاہدے میں نہیں ا?ئے۔اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر تیسرے روز کم از کم چوبیس گھنٹے کےلیے کچھ بھی نہ کھانے کا معمول اگرچہ مشکل ہے لیکن اسے اختیار کرنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں اور اسے ڈائٹنگ کے متبادل کے طور پر ا?زمانا مفید ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ وادی: محاصرہ کا 31 واں روز، کرفیو سے خوراک، ادویات کی قلت

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دوسرے ماہ میں داخل ہوگئے، کشمیری کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجود بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، پیلٹ گن سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جبری پابندیوں کے باعث انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، کاروبار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بھی نہ کھل سکے، کئی علاقوں میں ہُوکا عالم ہے، مسلسل لاک ڈاؤں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔بھارتی فوج کا کشمیریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جانے لگا، 5 اگست سے اب تک 11 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی فوج نے محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ملک میں استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ کا اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک)استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔حکومت کی جانب سے غیر ملکی کاروں کی درا?مد پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد سے خریدار استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں سن کر ہی پریشان ہیں۔خریداروں کا کہنا ہےکہ جو 6 ماہ پہلےگاڑی کا ریٹ تھا اب اس سے بڑھ گیا ہے، گاڑی کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔استعمال شدہ درا?مدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔استمال شدہ درا?مدی کاروں کی خریداری کے خواہش مند افراد اور ان کی فروخت سے منسلک شوروم مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ درا?مدی ڈیوٹیز میں کمی لاکر شہریوں کو کم قیمت میں معیاری گاڑیاں خریدنے کے موقع فراہم کیا جائے۔

حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنےکیلئے 3440 ارب قرضہ لیا

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت نے مالی سال 2018-19کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 3440 ارب روپے قرضہ لیا۔وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی قرضے، واجبات میں 10330 ارب روپے اضافہ، کموڈیٹی ا?پریشنز سے قرضے میں 60 ارب کی کمی ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق میڈیا میں11000ارب روپے کے قرضے کی خبروں میں مجموعی قرضہ اور اور واجبات بھی شامل کر دیئے گئے ہیں جن کی وضاحت کی ضرورت ہے، 2018-19میں مجموعی قرضہ اور واجبات 10330ارب روپے رہے جس کے حجم29880ارب روپے سے بڑھ کر 40210ارب روپے ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 2018-19میں مجموعی سرکاری قرضہ میں 7750ارب روپے کا اضافہ ہواجس میں 3440ارب روپے (44فیصد) بجٹ خسارے کو پورا کرنے، 3030ارب روپے(39فیصد) کرنسی کی قدر میں کمی کو پورا کرنے اور ضروری کیش توازن کو برقرار رکھنے کے لیے1020 ارب روپے قرضہ لیا گیا کیونکہ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہ لینے کا عزم کیا ہوا ہے جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ کی قدر میں فرق کو پورا کرنے کیلئے 260 ارب روپے (3فیصد ) قرضہ لیا گیا۔

مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرویوز کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے کمیٹی سے مستعفی ہو کر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جب کہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاو¿نڈ میں کارروائی کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

فرائیز اور چپس شوق سے کھانے والا نوجوان بینائی سے محروم

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی ماہرین نے دنیا بھر کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی غذا پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمری میں ہی بچوں کو ’فرائیز، چپس‘ اور اسی طرح کی دیگر چیزیں کھانے سے روکیں۔ماہرین نے یہ ہدایت اس وقت جاری کی جب ڈاکٹرز کو پتہ چلا کہ برطانیہ کا ایک نوجوان محض اس لیے بینائی سے محروم ہوگیا، کیوں وہ کم عمری سے فرائیز اور چپس جیسی دیگر چیزیں شوق سے کھاتا آ رہا تھا۔برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ فرائیز، چپس، پرنگلز اور سوساج کو شوق سے کئی سال تک کھانے والا بینائی سے محروم ہونے والا یہ پہلا نوجوان ہے۔رپورٹ کے مطابق بینائی سے محروم ہونے والے نوجوان کی عمر 17 برس ہے اور اس نے انتہائی کم عمری یعنی 10 برس کے بعد شوق سے اور زیادہ مقدار میں فرائیز، چپس اور اسی طرح کی دیگر چیزیں کھانا شروع کردی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 برس کی عمر تک مذکورہ نوجوان میں ’وٹامنز بی 12‘ سمیت اس کی ہڈیوں کے منرلز اور کئی طرح کے دیگر وٹامنز کی کمی دیکھی گئی۔اگرچہ نوجوان نے وٹامنز اور پروٹین کی کمی مکمل کرنے کے لیے فوڈ سپلیمنٹ یعنی طاقت کی ادویات بھی استعمال کیں، تاہم اس سے نوجوان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔کم عمری سے ہی مسلسل کئی سال تک پھل اور سبزیاں نہ کھانے کی وجہ سے نوجوان کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور اس میں وٹامنز، پروٹین اور منرلز کی کمی کی وجہ سے اس سے نہ تو چلا جا سکتا تھا اور نہ ہی وہ اسے ٹھیک طرح سے دکھائی دیتا تھا۔ہر گزرتے دن میں طبعیت میں خرابی کی وجہ سے نوجوان کو آنکھوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ہی وہ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگیا۔نوجوان کے نابینہ ہوجانے کے بعد ماہرین اور ڈاکٹرز نے والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی غذا کا خاص خیال رکھیں اور انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ خوراک کا نعمل بدل ادویات نہیں ہو سکتیں۔ماہرین نے والدین کو واضح پیغام دیا کہ فوڈ سپلیمینٹ یعنی طاقت کی ادویات بھی اس وقت ہی سازگار ہوتی ہے جب متاثرہ شخص میں کچھ نہ کچھ طاقت اور وٹامنز ہوں گی۔ماہرین نے طاقت کی ادویات سے زیادہ خوراک کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کم عمری میں ہی پھل اور سبزیوں پر مشتمل خوراک دیں۔
.

بھارت کے خلاف میچ کے لئے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19 ٹیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کوعام میچز کی طرح لے کر کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، چاہے بھارت ہو، کویت ہو یا افغانستان ہم نے ہر میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس میگا ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے، ہم نے کوشش کی ہے تربیتی کیمپ کے دورن اپنی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم انڈر 19 لیول پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو یقیناً ہمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی بلے بازی کی صلاحیتوں سے ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکوں۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 7 ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

بیوی کوطلاق دینے کے 4 ماہ بعد دنیا کے امیر ترین شخص کی ‘عیاشیاں’

امریکا(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے امریکی آن لائن سیلر کمپنی ’ایمازون‘ کے بانی جیف بزوز نے رواں برس اپریل میں اپنی اہلیہ مکینزی کو طلاق دی تھی۔جیف بزوز نے رواں برس کے ا?غاز میں ہی بیوی سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔جیف بزوز کی اہلیہ مکینزی نے بھی باہمی رضامندی سے طلاق کے فیصلے کی تصدیق کی تھی اور دونوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اپریل 2019 میں قانونی معاملات طے پائے تھے۔طلاق کے قانونی معاہدوں کے مطابق جیف بزوز نے اہلیہ کو طلاق کے عوض 35 ارب ڈالر نقد اور ایمازون کے 25 فیصد شیئرز دیے تھے۔مکینزی نے طلاق کے عوض ملنے والی رقم کا نصف حصہ رواں برس جون میں عطیہ کردیا تھا۔دونوں کی شادی تقریبا 26 سال تک قائم رہی تھی اور دونوں کے 4 بچے بھی ہیں۔اگرچہ دونوں نے طلاق کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا تھا اور دونوں نے طلاق کا کوئی واضح سبب نہیں بتایا تھا، تاہم اسی دوران امریکی میگزین ’نیشنل انکوائرر‘ نے ایک رپورٹ شائع کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔نیشنل انکوائرر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 55 سالہ جیف مزوز کے دراصل خود سے کم عمر 49 سالہ سابق صحافی لورین سانچز سے تعلقات ہیں اور ان دونوں کی برہنہ تصاویر و ویڈیوز سامنے ا?نے کے بعد ہی دنیا کے امیر ترین شخص سے ان کی اہلیہ نے طلاق کا مطالبہ کیا۔میگزین نے جیف بزوز اور لورین سانچز کی برہنہ تصاویر بھی شائع کی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے طویل عرصے سے تعلقات ہیں۔معاملہ سامنے ا?نے کے بعد جیف بزوز نے میگزین پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر لورین سانچز سے اپنے تعلقات پر کوئی بیان نہیں دیا تھا۔تاہم اب ان کی طلاق کے 4 ماہ بعد انہیں لورین سانچز کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں یورپی ملک اٹلی میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ کے مطابق جیف بزوز کو لورین سانچز کے ساتھ اٹلی کے رومانی شہر وینس میں دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ لورین سانچز اور جیف بزوز کو اس قدر سر عام رومانوی انداز میں ملتے دیکھا گیا۔برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیف بزوز اور لورین سانچز کو نہ صرف وینس میں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا بلکہ انہیں سر عام گلے ملتے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ متعدد تفریحی مقامات کا دورہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔برطانوی اخبار نے جیف بزوز اور لورین سانچز کے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں وقت گزارنے کی متعدد تصاویر بھی شائع کیں، جن میں انہیں انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ جیف بزوز کو گزشتہ برس سے دنیا کے امیر ترین کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی دولت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔