اسکول ٹیچر کو طلبہ کو نقل سے روکنے کا منفرد طریقہ مہنگا پڑ گیا

میکسیکو (ویب ڈیسک)میکسیکو کے ایک استاد ہائی اسکول کے طلبہ کو امتحان کے دوران نقل سے روکنے کے لیے سر پر کارڈ بورڈ باکس پہنانے پر تنقید کی زد میں ہیں۔ میکسیکو کی ریاست ٹلاکسکالا میں واقع ایل سیبینل کالج آف بیچلرز کیمپس ون کے ڈائریکٹر پر طلبہ کے بنیادی انسانی حقوق توڑنے اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سر پر گتے کے باکسز پہنے طلبہ کی تصویر آن لائن وائرل ہونے کے بعد سے مذکورہ استاد تنقید کی زد میں ہیں۔طلبہ کے والدین نے اس حوالے سے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی اور عوامی بیان کے ذریعے میکسیکو کے تعلیمی حکام سے استاد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔والدین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ ہم ایل سیبینل کالج آف بیچلرز کیمپس ون کے طلبہ کے خلاف تضحیک آمیز رویے، جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی تشدد کو مسترد کرتے ہیں، لوئس جواریز ٹیکسز طلبہ کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں اور انہیں تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’بطور والدین ہم وفاقی اور ریاستی تعلیمی حکام اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے لوئس جواریز ٹیکسز کو برطرف کیا جائے‘۔والدین نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس قسم کا تشدد نہیں کیا جائے گا اور وفاقی اور ریاستی حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے عہدیدار کو برطرف کیا جائے گا۔تاہم والدین کے علاوہ سوشل میڈیا پر اکثر افراد نے ٹیچر کے اقدام کی مذمت کرنے کی بجائے نقل کی روک تھام کا موثر حل تلاش کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔خیال رہے کہ نقل کی روک تھام کی یہ پہلی منفرد تکنیک نہیں ہے، اس سے قبل 2013 میں تھائی لینڈ میں ایسا ہی تنازع سامنے آیا تھا جہاں طلبہ کو کاغذ سے بنے انسداد نقل ہیلمٹس پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔

مخصوص ویب سائٹس پر جانے سے آئی فون ہیک

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مخصوص ویب سائٹس پر جانے سے آئی فون کو ہیک کیا جا سکتا ہے اور ایسا رواں سال کے آغاز تک ہو رہا تھا۔گوگل محقیقن کے مطابق مخصوص آئی فون صارفین جیسے ہی مخصوص ویب سائٹس پر جاتے ان کا فون ہیک کر کے تمام معلومات چرا لی جاتی تھیں۔ہیکرز ہر ماڈل کے آئی فون میں ایک مانیٹرنگ امپلانٹ انسٹال کر کے تمام ڈیٹا بیس فائلز، تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔گوگل کے پراجیکٹ زیرو میں شامل ایک ہیکر نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ویب سائٹ پر وزٹ کرنے پر ہی نامعلوم عناصر انہیں خاموشی سے ہیک کرلیتے اور انہیں واٹس ایپ، آئی میسج اور ٹیلیگرام سمیت دیگر تک رسائی حاصل ہو جاتی تھی۔ہیکرز ا?ئی فون میں جی میل اور گوگل ہینگ آﺅٹس کے مواد کی جاسوسی کرتے، کانٹیکٹس دیکھ سکتے اور صارف کی لائیو جی پی ایس لوکیشن ٹریکر کو بھی دیکھ سکتے۔پروجیکٹ میں شامل ہیکر نے کہا کہ ہیکرز دو سال سے ا?ئی فون ہیک کر رہے تھے اور یہ سلسلہ 2019 کے ا?غاز تک جاری رہا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی سروس میں واپسی ، مگ 21 بھی اُڑایا

نئی دہلی (ویب دیسک) : بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے سروس میں واپسی کے بعد اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے آج مگ 21 طیارہ ا±ڑایا۔ اس موقع پر دوران پرواز ا±ن کے ہمراہ بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا اور کہاکہ ابھی نندن کے مگ 21 طیارہ ا±ڑانے کی خبر کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کچھ برداشت کیا ا±س کے بعد بھارتی فضائیہ ا±ن کے ساتھ کھڑی ہے اور ا±ن کو ایک ہیرو کی طرح دیکھتی ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر سے دعویٰ کیا کہ 27 فروری کو ابھی نندن نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارت واپسی کے بعد سے ابھی نندن زیر علاج تھا جس کے بعد حال ہی میں اسے طیارہ ا±ڑانے کے لیے فِٹ قرار دیا گیا۔بھارتی میڈیا نے ابھی نندن کو بہادر ترین پائلٹ قرار دے دیا اور کہا کہ ابھی نندن کی رہائی پر کہا جا رہا تھا کہ چونکہ وہ پاک فوج کی حراست میں رہے لہٰذا اب انہیں طیارہ ا±ڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن بھارتی فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے بہادر پائلٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی کے باربورا کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی واپسی میرے لیے باعث فخر اور مسرت ہے۔ میرے خیال میں کہ سروس میں واپسی پر ابھی نندن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو واپس لا کر ائیرچیف مارشل نے ایک اچھا تاثر دیا جس سے بھارتی جوانوں کا مورال بلند ہو گا۔نہوں نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے پائلٹ کو ویلکم کیا، ہم پاکستان کی طرح نہیں ہیں جو اپنے شہدا کے بارے میں بات ہی نہیں کرتے۔ ہم مرنے والوں کی بات بھی کرتے ہیں اور بچ جانے والوں کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم پاکستان کی آرمی ، نیوی اور فضائیہ کی طرح نہیں ہیں۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن ا?ف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کا علاج بھی کروایا۔ جس کے بعد 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔ جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے پاک فوج کی حراست میں رہنے والے پائلٹ کو ہیرو بنا کر پیش کیا تھا جبکہ 15 اگست کے موقع پر ابھی نندن کو ویر چاکرا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تاہم اب ابھی نندن کی سروس میں واپسی ہو گئی ہے جس کے تحت ابھی نندن اور بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے مل کر مگ 21 طیارہ بھی ا±ڑایا۔

بھارتی آبی جارحیت سے ستلج پھر بھر گیا،فصلیں تباہ ،بستیاں،دیہات ،موشی بہہ گئے

لاہور(جنرل رپورٹر) دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت کے دوران اسکی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ،سینکڑوں ایکڑ اراضی پر لگی فصلیں ،بستیاں اور مویشی دریائے ستلج کے آبی ریلوں کی نظر ہو گئے وہا ں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،آن لائن کے مطابق اسی طرح گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کے کنارے سنگراں والی بھینی کے رہائشی محنت کش محمد احمد دودھی کا گیارہ سال کا بیٹا امجد دریائے کے چڑھے ہوئے پانی سے بے خبر حسب سابق دریائے کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک بڑی لہر اسے کھینچ کر دریا میں لے گئی جسکی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش شروع کر دی تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔

کشمیر کیلئے آخری فوج اخری گولی تک لڑنیگے ،مقبوضہ کشمیر میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں،بھارت میں تھر تھلی

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی شاہراہوں اور گلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹرز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لیے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر کیا گیا ہے۔جب کہ پوسٹر میں حریت رہنماں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہےکہ کشمیری زمین پر جنت اپنے وطن سے بھارت کو نکالنے کے لیے شانہ بشانہ ہوں گے اور جنت غاصب بھارتی فوج کا مسکن نہیں بن سکتی۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈان کی صورتحال ہے جہاں میڈیا کے نمائندوں کا داخلہ بھی بند ہے۔

آٹا، چینی، گھی اور دالیں سستی کر نے کا فیصلہ

راولپنڈی(اے این این ) حکومت نے ملک بھر میں 4 بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مناسب کمی اور پھر ان کو استحکام میں رکھنے کیلیے میگا سبسڈی پیکیج کی تیاری شروع کر دی ہے۔یہ پیکیج یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ہو گا، اس پراجیکٹ کے تحت وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے مالی تعاون سے ان تمام بنیادی اشیا کی ترسیل پر سبسڈی دے گی جس کے باعث ان تمام دالوں، چنے سمیت آٹا، گھی ،چینی کی قیمتوں میں10 روپے سے 20 روپے کمی ہو گی۔تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس پیکیج کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، انھوں نے بتایا کے اقتصادی بحران پر قابو پا لیا گیا، اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں کر فیوکا30واں روز، کشمیری لاشیں گھروں میں دفنانے لگے

سری نگر، لندن، برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، زیر حراست ہزاروں کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا۔کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوان سخت پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کر رہے ہیں۔قابض انتظامیہ نے زیر حراست ہزاروں کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا، اس قانون کے تحت کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو گھر یا باہر سے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے اور گرفتار کیے گئے شہری کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی اسے قانونی امداد حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔پی ایس اے کے تحت بغیر عدالتی سماعت کے کم سے کم دو سال تک اور کسی کو بھی بلا لحاظ عمر قید کیا جا سکتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 35 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے، وادی میں حریت رہنماں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، زیر حراست ہزاروں کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا۔کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوان سخت پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کر رہے ہیں۔قابض انتظامیہ نے زیر حراست ہزاروں کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا، اس قانون کے تحت کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو گھر یا باہر سے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے اور گرفتار کیے گئے شہری کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی اسے قانونی امداد حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔پی ایس اے کے تحت بغیر عدالتی سماعت کے کم سے کم دو سال تک اور کسی کو بھی بلا لحاظ عمر قید کیا جا سکتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 35 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے، وادی میں حریت رہنماں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دریں اثناءانسانی حقوق کی ایک اور عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی نے آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت ختم کرنے پر بھی بھارت کی مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر پاندی ختم کی جائے۔ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آسام حکومت شہریت سے محروم ہونے والوں کی دوبارہ سماعت کو یقینی بنائے، یہ 19 لاکھ افراد فیصلے کے بعد 120 دنوں میں ٹربیونل کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، اس اعلان کے ساتھ ہی کشمیریوں پر تشدد اور گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔برطانوی میڈیا کی مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و جبر پر رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ سلسلہ 26 جولائی کو شروع ہوا تھا جب بھارت نے مقبوضہ وادی میں 10 ہزا رفوجیوں کو تعینات کیا۔ اس کے کچھ دن بعد فوجیوں کی مزید 180 کمپنیاں تعینات کردی گئیں۔مقبوضہ وادی سے یاتریوں ،سیاحوں کو مقبوضہ وادی چھوڑنے، اسپتالوں کو ضروری ادویات کے اسٹاک کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسکولوں کو بھارتی فوج نے پڑاو بنالیا، اسکول کالج بند کردیئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے عوامی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ وادی بھر میں مظاہرین اور حریت نواز عوام کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے جدید کیمروں اور نائب وژن آلات سے لیس ڈرونز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ ایک کشمیری عسکریت پسند رہنما نے پاکستان سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں عسکری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے مشروط پر کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے انتظام کشمیر میں عوام کے تحفظ کیلئے اپنے دستے وہاں بھیجنا چاہیئں۔ یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے بھارت کو کشمیر میں کرفیو ختم کرنے اور معمولات زندگی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہوا۔ اجلاس میں بھارت سے کشمیر میں لوگوں کی ادویات اور خوراک کا فوری بندوبست کرنے اور بھارت کو ہر صورت مذاکرات کی میز پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔خارجہ امور کمیٹی نے کہا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے ذریعے اور براہِ راست بھارت پر بھی دبا ڈالیں گے کہ فوری طور پر کشمیریوں کی بحالی کے لیے اقدام کرے اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کی ایک آواز ہو جائے تو ہم اس ایک آواز کے مطابق کام کریں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام اور اس کے بعد مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی پر غور کیا گیا۔دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے اپنے خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے پر اصولی طور پر اتفاق ہو چکا ہے، دوسری جانب محسن خان کی ابھی تک آس نہیں ٹوٹی، گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ماضی میں بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کو ایک بار پھر ملکی کرکٹ کی خدمت کا موقع ضرور دیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پانچ رکنی پینل نے مصباح الحق، محسن خان اور ڈین جونز کے بعد جوہان بوتھا کا انٹرویو بھی کیا تھا لیکن ان کا کیس کمزور نظر آرہا ہے، بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس مضبوط امیدوار ہیں، مصباح کی موجودگی میں کسی مہنگے بیٹنگ کوچ کا تقرر کرنے کے بجائے مصباح کی معاونت کے لیے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔مصباح الحق نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہیڈکوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینے سے مسائل میں کمی آ سکتی ہے، سابق کپتان کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دی جاسکتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز کی معاونت سے ٹیلنٹ تلاش کرکے قومی ٹیموں کے لیے پول تیار کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر بھی غور ہورہا ہے۔

پی پی سینیٹر نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔فاروق ایچ نائیک نے ایوان بالا میں پیش کردہ نیب آرڈیننس ترمیمی بل میں تجویز کیا ہے کہ نیب میں صرف ایسے کرپشن کیس کی تحقیقات کی جائیں جس کی کم سے کم مالیت 50 کروڑ روپے ہو، ایسےاثاثوں پر ریفرنس ہو جو بدعنوانی اور غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے ہوں۔ترمیمی بل کے مطابق نیب کے قانون میں زیر حراست تحقیقات نہیں ہونی چاہیئیں، گرفتاری کااختیار چیئرمین نیب کے پاس نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ جس عدالت کو مقدمے کیلئے ریفرنس بھیجا جائے وہ طلبی یا وارنٹ جاری کرسکے گی، نیب عدالتوں کو ضمانت دینےکا اختیار حاصل ہوگا اور ملزم کو وعدہ معاف گواہ پر جرح کا موقع فراہم کیا جائے گا۔بل کے مطابق نیب افسران ریفرنس دائر ہونے سے قبل میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیں گے، عوامی بیانات دینے پر ایک سال تک سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے مو¿قف اختیار کیا کہ حکومت ایک ہفتے میں احتساب کے قانون کا اپنا بل لا رہی ہے، اس معاملے کو کابینہ میں زیر غور لایا جا چکا ہے۔نیب ترمیم بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین پر غور و خوص کیا گیا تھا اور کابینہ نے قوانین پر نظرثانی کی ہدایت دی تھی۔

یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک قرار، مودی سرکار سے فوراً کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

برسلز(ویب ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارکان نے مودی سرکار سے فوراً کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور مودی انتظامیہ کے رویے کو قابل مذمت قرار دیا۔شرکاءنے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان سے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے جبکہ اراکین نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری رد عمل ظاہر کریں۔انسانی حقوق کمیٹی کی چئیرپرسن ماریہ ایرینا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خراب ہے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہنگامی دورے پر برسلز پہنچے تھے جہاں انہوں نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی تاہم ان کے کچھ ہاتھ نہ آیا اور ناکامی کا منہ سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 29 روز سے مسلسل لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ لاک ڈاو¿ن سے بچوں کے دودھ، جان بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سرود مکمل طور پر بند ہے۔