والد کے علاج سے مطمئن نہیں، این آر او نہیں مانگ رہے:آصفہ بھٹو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے علاج سے بالکل بھی مطمئن نہیں، انھیں ہسپتال میں ڈاکڑوں کے زیر نگرانی ہونا چاہئیے، حکومت سے این آر او نہیں مانگ رہے، میرے والد نے ساڑھے11سال قید میں گزارے، انہوں نے اس وقت بھی کسی سے این آر او نہیں مانگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران آصفہ بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا خاموش ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہئیے تھا۔ عمران خان کی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر تاخیر سے تقریر ان کی ناکامی تھی، مسئلہ کشمیر سےمتعلق عالمی برادری سے زیادہ توقع نہ رکھنے کا بیان مضحکہ خیز تھا، اگر یہ سب ہمارے دورحکومت میں ہوا ہوتا تو ہم مسئلہ کشمیر پر پوری مسلم امہ کو یکجا کرتے۔آصفہ بھٹو نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت اور پرویزمشرف کے دور حکومت میں بہت سے مماثلتیں ہیں، عمران خان کی بھی وہی کابینہ ہے جو جنرل مشرف کی تھی، عمران خان کی ناکامیوں کی فہرست ان کی کامیابیوں سے کہیں لمبی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے، انہوں نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی کیا تھا جو کہ اب تک وفا نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں والد سے ملنے ہسپتال پہچنی تو انتظامیہ نے سب دروازے بند کر دئیے، خواتین نے ہم سے بد تمیزی کی اور مردوں نے ہمیں دھکے دئیے۔

بھارتی فوج کے مظالم، یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔کشمیر کونسل یورپ کے چیئر مین علی رضا سید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجلاس کے ایجنڈے پر آنا بڑا اقدام ہے، یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہونگے جو آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں موجود پاکستانی آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کا لاہور آنے کا پروگرام، ملاقاتیں شیڈول

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے، عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں شیڈول ہے، سیاسی امور اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹس بھی منگوا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاو¿س میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رپورٹس منگوا لی ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

خوشبو، نادیہ، ہما علی، شانزہ، آفرین، صائمہ خان نے عاشورہ تک شوبز سرگرمیاں معطل کر دیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیج سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراو¿ں نے محرم الحرام کے احترام میں عاشورہ تک شوبز سرگرمیاں معطل کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ خوشبو، نادیہ، ہما علی، شانزہ، آفرین، صائمہ خان، سلک سمیت دیگر اداکاراو¿ں نے ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے دس محرم الحرام تک سٹیج ڈراموں سمیت دیگر شوبز سر گرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکارائیں اپنی رہائش گاہوں پر مجالس عزا کا اہتمام کریں گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور مجالس کی تاریخوں کا اعلان بھی کل تک کر دیا جائیگا۔

’فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہوں گی‘تمغہ امتیاز ہولڈرمہوش حیات نے دل کی با ت کہہ ڈا لی

لاہور:(ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنے انٹرویو کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔‘جوانی پھر نہیں آنی’ اور پنجاب نہیں جاو¿ں گی’ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق ہلکا سا اشارہ دیا ہے۔مہوش حیات نے حال ہی میں ایک ویب سیریز کو انٹرویو دیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟انہوں نے ہچکچاتے ہوتے کہا کہ وہ دونوں کیساتھ کام کر چکی ہیں اور انہیں دونوں ہی پسند ہیں۔بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ وہ فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بنائیں گی۔میزبان نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ مہوش حیات کی شادی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ہو جس پر اداکارہ ہنس پڑیں۔خیال رہے کہ مہوش حیات ہمایوں سعید کے ساتھ دو کامیاب فلموں ‘جوانی پھر نہیں آنی’ اور پنجاب نہیں جاو¿ں گی’ میں کام کرچکی ہیں۔

فریال تالپور خطرناک بیماری کا شکار ،جیالے پریشان

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ فریال بی بی کو جیل میں سکن الرجی اور آنکھوں میں موتیا کی خبریں رہی ہیں. پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ رکا تو جیالے اس حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے اس آمرانہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے. ہم پارٹی قیادت سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے۔

طوفانی بارشیں ،لاہور ،کراچی ڈوب گئے 9جاں بحق ،سینکڑوں زخمی بجلی گھنٹوں بند

لاہور‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ اسلام آباد(خصوصی رپورٹر‘ خبر نگار‘ مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے کئی علاقوں میں ابررحمت زحمت بن گئی۔ مناواں کے علاقے گنجے سدھواں میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 6نوجوان جا ں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر لا شوں کو ضروری کا رروائی کےلئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے زخمیو ں کو طبی امدا د کےلئے ہسپتا ل منتقل کردیا ہے ۔دوسری جا نب میانی صاحب قبرستان کے علاقے باغ گل بیگم میں پیپل کا درخت گرنے سے قریبی مکان کی چھت گرگئی ۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں گنجا پنڈ کے ر ہا ئشی نوجوان مقامی علاقہ میں گزشتہ روز با رش میں کر کٹ کھیل ر ہے تھی اس دوران ،تیز بارش ابا عث ز یر تعمیر دیوار سے جا کر لگ گئے اور پھر سب پر قیامت گزر گئی۔پو لیس کے مطابق چار نوجوان سجا ول ، ساجد ، علی اور ر یحا ن شامل ہیں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیو ں میں 3ناجوان شامل ہیں ،جس میںسے دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جا ں بحق ہو نے والو ںنوجوان مناواں کے علاقہ گنجا پنڈ کے ر ہا ئشی تھے ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروائی کا آغاز کردیا ہے ۔دوسری جا نب میانی صاحب قبرستان کے قریب باغ گل بیگم کے علاقے میں پیپل کا درخت قریبی مکان پر گر گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔لاہورمیں بارش کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ہونے والی بارش میں سب سے زیادہ تاجپورہ میں 78 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن راوی اور مغلپورہ میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،لکشمی چوک میں 41،پانی والاتالاب میں 36ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ،جیل روڈپر20،ائرپورٹ پر14 اور گلبرگ میں 12 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے کوششیں جاری ہیں۔کراچی میں ایک بار پھر ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی، موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور کے الیکٹرک کے 700 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی۔ جن میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، بفرزون، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال، ملیر، لیاری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی میں 40 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 38.5 ملی میٹر، ناظم آباد میں 18.5 ملی میٹر، بیس فیصل اور جناح ٹرمینل میں 16 ملی میٹر، صدر میں 10 اور یونیورسٹی روڈ پر 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، شہیدبینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کوہاٹ، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، بنوں، قلات، ڑوب ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواﺅںاورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم کراچی، میرپورخاص، حیدرآباد، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڑوب، قلات ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، سکھر، شہیدبینظیرآباد ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅںآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور 47، ناروال 24، بہاولنگر 16، اوکاڑہ12، خانپور11، منگلا 06، رحیم یار خان04، قصور ،گوجرانوالہ03،سندھ: کراچی(سرجانی 40،نارتھ کراچی38،ناظم آباد 19،ائیرپورٹ 12،صدر 10، میٹ کمپلیکس 07،)،مٹھی 38، ٹھٹھہ22، میرپورخاص، ٹنڈوجام، شہیدبینظیرآباد02، حیدرآباد، بدین01،بلوچستان: خضدار31، بارکھان 07، خیبرپختونخوا: کالام05، دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث کشمیر روڈ، بیڈن روڈ، ڈیوس روڈ، اسلام پورہ، براندرتھ روڈ، شادمان اور کوپر روڈ سمیت لاہور کے کئی علاقے ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگے۔شدید بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی شدید متاثر ہوا اور 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشوں کا مختصر اور مضبوط اسپیل موجود ہے ملکی سے معتدل بارش کا سلسلہ دو گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

مریم نواز کے لیے کل اہم دن

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کل منگل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلقکیس کا فیصلہ سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے دو ستمبر کو فیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی عدم دستیابی کے باعث تاریخ تبدیل کر کے تین ستمبر کی گئی واقح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کے سزا یافتہ ہونے کے باعث ان کی پارٹی نائب صدارت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

خادم رضوی بارے بڑی خبر آگئی عدالت نے فیصلہ سنادیا

فیصل آباد(نمائندہ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے شر انگیز تقریر کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو اشتہاریقراردے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حسین کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے شر انگیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمہ کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔

مالدیپ میں پاک بھارت سپیکرز آمنے سامنے ساﺅتھ ایشیا اسپیکرز کانفرنس میں مسلہ کشمیر پر ہنگامہ قاسم سوری نے بھارتی سورماﺅں کی دوڑ لگوادی

مالے، اسلام آباد (اے پی پی، وقائع نگار خصوصی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5اگست کےفیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا حکومتی سطح پر پہلی بار آمنا سامنا ہوا جس میں پاکستانی وفد نے بھارتی وفد کو ناک آﺅٹ کردیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے 14منٹ تک اپنی تقریر جاری رکھی جبکہ ڈائس سے اپنی نشست پر واپس آ کر بھی وہ بھارتی وفد پر برس پڑے۔ یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 5اگست کے بعد پہلی بار پاکستان اور بھارت کے حکومتی وفود چوتھی جنوبی ایشیا سپیکرز کانفرنس کے موقع پر مالدیپ میں آمنے سامنے آئے۔ ڈپٹی سپیکر قائم سوری نے اپنی تقریر کے دوران کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا تو بھارتی وفد جس کی قیادت لوک سبھا کے سپیکر اوم برلا کر رہے تھے، آگ بگولہ ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی تاہم ڈپٹی سپیکر نے اپنی تقریر مکمل کی اور اپنی سیٹ پر واپس آ کر بھارتی وفد پر برس پڑے جس دوران پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیریوں کے لئے بھرپور آواز اٹھائی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا۔ ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد آگ بگولہ ہو گیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی لیکن اس کے باوجود ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی 14 منٹ کی تقریر جاری رکھی اور اپنی تقریر مکمل کرنے کے بعد سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تقریر کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے اور اپنی نشست پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر خوف برسے۔خیال رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے 4 ہفتوں سے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔حکومت پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے رابطے کر چکے ہیں۔