اسد عمر کا بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آئیسکو اور سوئی نادرن کا ریگولیڑ نہیں ہے، ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کے لئے تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی۔اس دوران نور عالم خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا اسٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔اجلاس کے دوران وزیرِ توانائی عمرایوب نے کہا کہ ” وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کالی بھیٹروں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے“۔حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آو¿ٹ کر گئے۔دوسری جانب کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کے الیکٹرک کی جانب سے دیے گئے جواب پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مفصل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

کے الیکڑک کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر قانوی ک±نڈا سسٹم اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث شہر میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مذاق اپنی جگہ مگرنیمل کی بہن نے نئے نویلے دو لہا دلہن کی ویڈیو ایسے ٹائٹل کے ساتھ شئیر کر دی کہ سب کو جھٹکالگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد نیمل خاور خان بھی ہر لڑکی کی طرح اپنے شوہر کے گھر منتقل ہوچکی ہیں۔ نئے گھر میں منتقلی کے بعد انہوں نے پرانے گھر سے اپنا ضروری سامان بھی شفٹ کرنا شروع کردیا ہے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے شادی اور ولیمے سے فراغت کے بعد دلہن کے میکے کا رخ کیا اور وہاں سے ضروری سامان نئے گھر میں شفٹ کرنا شروع کردیا۔ جب نئے نویلے دولہا دلہن نیمل خاور کے پرانے کمرے سے ان کی پسندیدہ پینٹنگ اٹھا کر لے جارہے تھے تو ایسے میں نیمل کی بہن فضہ خاور نے ان کی ویڈیو بنالی۔ فضہ خاور نے انسٹاگرام پر حمزہ اور نیمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں مذاق میں چور قرار دے دیا۔

پرامید رہنے سے انسانی عمر میں اضا فہ، 85 برس تک جانے کے روشن امکا نا ت

بوسٹن(ویب ڈیسک): ایک نئے سروے سے یہ بات سامنے اآئی ہے کہ پر امید افراد نہ صرف بہتر زندگی گزارتے ہیں بلکہ وہ طویل عمر پاتے ہیں یہاں تک کہ 85 برس کے غیرمعمولی ہندسے تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔پروسیڈنگز اآف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسِس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پہلی مرتبہ پرامید افراد اور ان کی زندگی کی طوالت کے درمیان تعلق بیان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بطورِ خاص عمر کی غیرمعمولی طوالت کا بھی مشاہدہ کیا گیا یعنی 85 سال سے زائد کی زندگی کو بھی نوٹ کیا گیا۔اس سے قبل زیادہ عمر پانے والے افراد میں جینیاتی، طبی اور فعلیاتی عوامل کو ہی دیکھا گیا تھا لیکن پہلی مرتبہ پر امید اور بلند حوصلے والے افراد کو اس مطالعے میں شامل کیا گیا ہے جو غیرحیاتیاتی عوامل ہیں۔یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکو ل آف میڈیسن میں ہوئی جہاں نفسیات کی پروفیسر لیوینا او لی اور ان کے ساتھیوں نے اس پر کام کیا ہے۔ ان کے مطابق ہم پرامید ہونے جیسے نفسیاتی رویوں اور صحت پر کم ہی تحقیق کرتے ہیں لیکن پرامید ہونے کا عمل درحقیقت مستقبل کے بہتر ہونے کا یقین ہے جو انسان کو آگے بڑھنے کی امنگ دیتا ہے۔اس کے لیے ماہرین نے نرسس ہیلتھ اسٹڈی کے پروگرام میں شامل 69,744 خواتین اور فوجیوں سے متعلق عمررسیدگی کے مطالعے میں شامل 1429 مردوں کے ڈیٹا کا مفصل جائزہ لیا۔ پہلے 2004 میں اسے شروع کیا گیا اور اس کے بعد 2014 میں اس کا دوبارہ جائزہ (فالواپ) لیا گیا۔ شرکا سے غذا، ورزش، شراب اور تمباکو نوشی کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔لیکن سب سے اہم سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ وہ اپنے وقت کے زیادہ تر اوقات میں پرامید رہتے ہیں یا ان پر مایوسی چھائی رہتی ہے؟اس طرح ناامیدی اور پرامیدی کے پانچ درجات رکھے گئے تھے جو ایک طرح کے پیمانے کو ظاہر کرتے تھے۔ پہلے دس برس میں 13 فیصد خواتین فوت ہوگئیں اور 30 سالہ فالو اپ میں 70 فیصد مرد انتقال کرگئے۔ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ جو خواتین و حضرات سب سے بلند درجے تک پرامید رہے وہ دوسروں کے مقابلے میں 11 سے 15 فیصد وقت تک زندہ رہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ عمر کے بیشتر وقت پرامید رہتے ہیں ان میں 85 سال کی عمر پانے کے امکانات 50 سے 70 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔اس کی غالباً وجہ یہ ہے کہ امید پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

” کشمیر آور “ کل ، وزیراعظم کی کال پر فنکار بھی پُر جوش ، رابی پیرزادہ ، شہزاد رائے ، فخر عالم بھی میدان میں آ گئے

کراچی(ویب ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز کشمیر آور منانے کے لیے شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے۔وزیراعظم پاکستان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بجایاجائے گا۔ ترانہ بجانے کے دوران 12 بجے سے لے کر 12 بج کر 5 منٹ تک تمام گاڑیاں اور عوام کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔جمعہ کے روز جہاں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی وہیں شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی کل کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلنے کی درخواست کی ہے۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو 12 بجے لبرٹی راﺅنڈ اباﺅٹ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے آئیں گی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سب لوگ ان کا ساتھ دیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پرکشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے ساتھ وہ 6 ستمبر کو شہدا کے ورثا سے ملاقات کریں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔

نامور پاکستانی گلوکار، اداکار اورمیزبان فخر عالم نے بھی جمعے کے روز کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو یاد دلائیں کہ ہمیں انسانی تکالیف کے دوران خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ جب کہ اداکار فیصل قریشی نے فخر عالم کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

معروف ماڈل ایمان سلیمان کی ٹنڈ کس نے کی ؟ نہ صرف مداحوں بلکہ سٹارز کو بھی حیران کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ماڈل ایمان سلیمان کے نئے انداز نے نہ صرف مداحوں بلکہ سٹارز کو بھی حیران کردیا۔ ایمان سلیمان نے اپنے بال انتہائی چھوٹے کروا لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی۔ جو انداز انہوں نے اپنایا اسے دنیا بھر میں ”بز کٹ“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایمان نے اپنے پیغام میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ سب ٹنڈو ٹاو¿ن نامی ایک مقام پر سب کو پارٹی کیلئے بلا رہی ہیں۔ایمان سلیمان نے اپنے بالوں کے اس نئے انداز کو معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ برٹنی سپیئرز کے انداز سے تشبیہ دی ہے۔

‘آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں،آفریدی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اپنا منصوبہ پیش کردیا۔بھارت نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر کو بھارت کا حصہ بنالیا تھا۔اس اقدام کیخلاف کشمیریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کے خوف سے بھارت نے 4 اگست کو ہی وادی بھر میں سخت کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ اضافی فوجی دستے نافذ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔سخت ترین کرفیو کے باوجود کشمیری اس بھارتی اقدام کیخلاف موقع ملتے ہیں سڑکوں پر نکل رہے ہیں لیکن قابض افواج انہیں پیلیٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ سے نشانہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک 10 کے قریب افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی تھی۔اب پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں’۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ جمعے کے روز 12 بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مزار قائد پہنچیں گے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کا ساتھ دینے کیلئے مزار قائد پہنچیں۔آفریدی نے مزید کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کو وہ ایک شہید کے گھر جائیں گے جبکہ جلد ہی وہ لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد امن کا پیغام لے کر لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ جو بھی شخص ان کے ساتھ آنا چاہے آسکتا ہے، ہم ایل او سی پر امن کیلئے پرچم لہرائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹسز کا خوف، ایک ماہ میں بینکوں سے 711 ارب روپے نکلوالیے گئے

کراچی: (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711 ارب روپے نکلوا لیے گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر 710 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈپازٹس کا مجموعی حجم 137 کھرب 47 ارب 35 کروڑ روپے رہ گیا۔ایک ماہ میں بینکوں میں کنسٹریکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں تقریبا 15 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ڈپازٹس میں 9.5 فیصد، اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈپازٹس میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایل این جی ٹرمینل کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرنے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا،عدالت جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ایل این جی کیس کی حقیقت دنیا کے سامنے آجائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن

میلبرن(ویب ڈیسک): آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔آپریشن سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں اور کرکٹ کے دلدادہ افراد سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

ریلوے اسٹیشن پر گانے والی نادار خاتون بالی وڈ پہنچ گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے والی نادار خاتون کی قسمت بدل گئی اور اب وہ بالی وڈ فلم کیلئے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔گزشتہ دنوں کولکتہ کے ریلوے اسٹیشن میں گانا گانے والی ایک نادار خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی میٹھی آواز میں لتا کا گانا ‘ایک پیار کا نغمہ ہے’ گنگنا رہی تھیں۔ان کی آواز میں گیت کو اس قدر پسند کیا گیا کہ ’رانو مونڈال‘ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ رانو مونڈال نے بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’سپر اسٹار سنگر‘ میں شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شو کے جج اور میوزک ڈائریکٹر ہمیشن ریشمیا بھی رانو مونڈال کی آواز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اپنی فلم کیلئے گیت گانے کی پیشکش کردی۔