سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعیدکل ریٹائرہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کل ریٹائر ہو جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کل ریٹائر ہو ں گے ،جسٹس شیخ عظمت سعیدکے اعزازمیں الوداعی عشائیہ دیاجائےگا ،عشائیہ میں سینئر وکلا اور بار کے نمائندے شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید پاناما سمیت اہم مقدمات کا حصہ رہے ہیں،جے ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم علی کی نااہلی سے متعلق کیس میں جسٹس عظمت سعید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی وجہ بیان کی گئی۔

ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل،نیب کا تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، 29 اگست کو نیب ٹیم شہبازشریف کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،29 اگست کو نیب ٹیم صدرن لیگ کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 23 اگست کو طلب بھی کیا تھا،شہبازشریف نے طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،احتساب عدالت کے سابق جج ارشدملک کیخلاف کارروائی پرغورہوگا ،اجلاس میں سابق جج ارشدملک کی مبینہ ویڈیوسے متعلق جائزہ لیاجائےگا ، لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 ججز پرمشتمل ہوگی ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردار شمیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ،کمیٹی میں جسٹس مامون الرشید،جسٹس قاسم خان،جسٹس مظاہرعلی اکبرشامل ہیں،جسٹس امین الدین،جسٹس امیربھٹی، جسٹس شہزاداحمدبھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔