باﺅلنگ کوچ کے امیدواروقار یونس نے چیف کوچ بننے میں بھی دلچسپی ظاہر کردی

لاہور(ویب ڈیسک) لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست دینے کی تصدیق کر دی، ان کے مطابق وہ ہیڈکوچ کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں البتہ اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ایک انٹر ویو کے دوران وقار یونس نے کہا کہ میں نے باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، ابھی آخری تاریخ میں1 دن باقی ہے، شاید میں ہیڈ کوچ کیلئے بھی اپلائی کر دوں تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ابھی ذہنی طور پر اس کیلئے تیار نہیں ہوں، کوشش کروں گا کہ باﺅلنگ کے شعبے میں پاکستان کی مدد کر سکوں۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں کسی کے تحت کام نہیں کر سکتا، میں نے بہت سے کوچز کے ساتھ رہ کر ہی کوچنگ سیکھی تھی،آجکل یہ کوئی بات نہیں کہ کون کتنا بڑا پلیئر ہے،سٹیو وا نے پلیئرز کی رہنمائی کی ، رکی پونٹنگ نے بھی جسٹن لینگر کے تحت کام کیا،اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہیڈ کوچ کون ہے، اصل چیز یہ ہے کہ آپ کیسے کام کرتے ہیں، مجھے کوچنگ کا تجربہ اور میں اپنے دائرہ کار سے واقف ہوں، کون کوچ آئےگا یا میرے رتبے پر اس سے کیا فرق پڑے گا میں اس حوالے سے نہیں سوچ رہا، میں ٹیم کی بہت مددکر سکتا ہوں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ کام کے بارے میں وقت سے پہلے بات کرنا درست نہیں مگر وہ بہترین شخصیت کے مالک ہیں، انھوں نے پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنایا، ہم دونوں نے بطور کوچ اور کپتان ساتھ کام بھی کیا ہے، میں نہیں جانتا کہ انھیں یہ جاب ملے گی یا نہیں، یا وہ کوچنگ کرنا چاہتے ہیں،البتہ مصباح اچھے لیڈر رہے، مجھے نہیں پتا کہ وہ بطور ہیڈکوچ کیسے کام کرتے ہیں مگرلیڈر سیکھ لیتے ہیں، اگر انھیں ہیڈکوچ بنایا گیا تو تھوڑا سا وقت لگے گا اور وہ سیکھ جائیں گے۔ماضی میں 2 بار ہیڈ کوچ کی پوسٹ چھوڑنےوالے وقار یونس نے اس تاثر سے اتفاق نہیں کیا کہ اس بار ہچکچاہٹ کی وجہ ماضی کے تجربات ہیں،انھوں نے کہا کہ اب مختلف کرکٹ بورڈ اورنئے لوگ ہیں،اچھی ٹیم نظر آرہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسکی وجہ سے میں نے اب ہیڈ کوچ کیلئے درخواست نہیں دی، جب میں نے پہلی بار کوچنگ چھوڑی تو فیملی وجوہات تھیں،میں پاکستان اور اہلخانہ آسٹریلیا میں مقیم تھے، اسی وجہ سے مجھے مسائل ہوئے اور کام چھوڑنا پڑا۔

‘مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے’

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ اقدام بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ‘عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لے کر گئے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستانی عوام خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کردیں گے’۔انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب ایک ہوگئے، ‘جو کشمیر کا غدار ہوگا وہ مودی کا یار ہوگا’۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے توڑنا بھارت کا ایجنڈا ہے اور بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے’۔قبل ازیں وزیر ریلوے نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کروائی کہ ‘عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا جائے گا اور ساری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہر سطح پر ساتھ دیں گے’۔شیخ رشید نے توقع ظاہر کی کہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب اہم ہوگا جس میں وہ دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید ان دنوں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یک جہتی کے لیے آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سیکیورٹی افسر کی خودکشی

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ جموں اور کشمیر میں تعینات بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی ا?ر پی ایف) کے افسر نے ضلع اسلام ا?باد میں خود کشی کرلی۔سرکاری خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ا?ف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سی ا?ر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی 40 ویں بٹالین کے ایم اروند نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے ضلع اسلام ا?باد کے علاقے صدر میں اپنی رہائش گاہ میں سرکاری رائفل سے گولی چلا کر خود کو ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے افسر کا تعلق ریاست تامل ناڈو کے علاقے کوئمبتو سے تھا۔خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں گزشتہ کئی برس سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ جنوری 2007 سے اب تک کم ازکم 440 اہلکار اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی متنازع حیثیت کی منسوخی کے صدارتی فرمان کے اجرا سے قبل ہی مقبوضہ وادی میں مزید 38 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر کو ا?ئین کے ا?رٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے 35 اے کی منسوخی کا بھی اعلان کردیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے قبل ہی لاک ڈاو?ن کیا گیا تھا، موبائل انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی جو تاحال برقرار ہے۔بھارتی حکومت نے حریت رہنماو?ں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت بھارت نواز عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون اور مقبوضہ کشمیر کی دیگر سیاسی قیادت اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ عیدالاضحیٰ کے مقدس مذہبی تہوار کے موقع پر بھی مسلمانوں کو قربانی اور نماز کی ادائیگی سے روکا گیا تھا جبکہ نوجوانوں نے کرفیو کو توڑتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد نوجوان شہید و زخمی ہوئے تھے۔علاوہ ازیں پاکستان سمیت کشمیریوں اور دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اجلاس بھی ہوا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی کا مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے انکار

کراچی: (ویب ڈیسک)نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا۔کچھ عرصہ قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے کئی ہفتوں تک چلنے والی طویل شادی کرکےاور شادی کی رسومات پر بے تحاشا پیسے لٹاکر لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا۔ تاہم اب حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی منانے سے انکار کرکے معاشرے میں نئی روایات قائم کرنے میں پہل کی ہے۔فلم ”دی لیجنڈ ا?ف مولا جٹ“ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی بہترین دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”میرا پیارا حاجی دوست! دلہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پرہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر اور ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکےخوشی منائی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر ا?رہے ہیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی ہونے والی دلہن نیمل خاور کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ بغیر میک اپ پیلا جوڑے پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ا?ج سادہ سی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جب کہ کل دونوں کے ولیمے کی تقریب رونما کی جائے گی۔

نیب کا مرید عباس قتل اور ٹائر سکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل اور ٹائر سکینڈل کیس کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کراچی کو ملزم عاطف زمان کیخلاف کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کراچی میں اینکر پرسن مرید عباس کے قتل اور ٹائر سکینڈل کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو ملزم عاطف زمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ملزم عاطف زمان نے 9 جولائی 2019ئکو نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کو اپنے آفس میں بلا کر فائرنگ کرکے جبکہ ایک اور انویسٹر خضر حیات باہر گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جبکہ خود کو گولی مار کر خودکشی کی بھی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا تھا۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اینکر پرسن اور دیگر افراد سے لوٹے گئے اربوں روپے کی تحقیقات ہوگی، قومی احتساب بیورو نے ٹائرز کے جعلی کاروبار پر اربوں روپے لوٹنے کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا مقصد متاثرین کو لوٹی گئی رقم واپس دلانا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ،کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہو گئی

لاہور(ویبب ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، کوکنگ آئل اور چائے کی پتی مہنگی ہوگئی۔گھی کی قیمت میں 15 روپے، کوکنگ آئل فی لیٹر 10 روپے اور چائے کی پتی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عید پر دیا جانے والا خصوصی پیکیج ختم ہونے کے باعث ہوا۔ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی فی کلو 15روپے مہنگا کردیا گیا،کوکنگ آئل پر فی لیٹر 10روپے اضافہ جبکہ چائے کی پتی950گرام 18روپے مہنگی کردی گئی۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں اطلاق فوری ہوگا۔

حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

بیروت(ویب ڈیسک)حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا،ڈرون طیارہ حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں گرایا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا،ڈرون طیارہ حزب اللہ کے گڑھ جنوبی لبنان میں گرایا گیا،ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 2 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا،دوسرا فضا میں ہی پھٹ گیا۔

90لاکھ کشمیریوں کوبھارت نےقیدکررکھاہے،دنیانوٹس لے،پاکستانی سفیراسدمجید

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات امن اورسیکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ، انسانی بحران تشویش ناک ہے۔ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے۔ صدر ٹرمپ نے تین بارکشمیر کیلئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا۔امریکا میں متعین پاکستانی سفیراسد مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، 3 بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی ہاو¿س انٹیلی کمیٹی کے چیرمین سمیت تمام لوگ بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، سب سے زیادہ تشویش کشمیر میں انسانی بحران پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویئے سے پیدا شدہ حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔

اکھنڈ بھارت صرف پاکستان اور بنگلہ دیش تک محدود نہیں، اس میں افغانستان ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت کون سے ممالک شامل ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو توا کی جماعتوں کی جانب سے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان پر قبضے کی خواہش کا اعلانیہ اظہار کیا جاتا ہے۔ آخر یہ اکھنڈ بھارت کیا ہے اور اس کے نقشے میں کون کون سے ممالک شامل ہیں؟۔5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تو اس پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’ آج جموں و کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان اور آزاد کشمیر لیں گے، مجھے وشواس (یقین) ہے دیس کے پردھان منتری (وزیر اعظم) اکھنڈ ہندوستان کا سپنا پورا کریں گے۔‘اکھنڈ بھارت کے بارے میں اکثر لوگوں یہی سمجھتے ہیں کہ یہ 1947 کی تقسیم سے پہلے کے متحدہ ہندوستان پر مشتمل ہے جو غلط ہے کیونکہ اکھنڈ بھارت کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ہندو توا کے اکھنڈ بھارت کے نظریے میں جنوبی ، مشرقی اور وسطی ایشیا کے وہ ممالک شامل ہیں جن میں ہندو ازم یا بدھ مت موجود ہے۔ اکھنڈ بھارت کے نقشے میں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، کشمیر، تبت، نیپال ، بھوٹان، افغانستان، سری لنکا، برما اور انڈو نیشیااور ملائیشیا کے کچھ حصے شامل ہیں۔ہندو انتہا پسند ’ اکھنڈ بھارت‘ نظریے کے تحت انڈیا کی سرحدوں کو تین صدی قبل کی ریاست ہندوستان بنانا چاہتے ہیں۔ تین صدی قبل مسیح میں چندر گپت موریہ ہندوستان کے حکمران تھے اور ان کی حکومت کی سرحدیں جہاں تک پھیلی ہوئی تھیںوہیں تک دوبارہ انڈیا کی حکمرانی کو پھیلانا ہی اکھنڈ بھارت یا غیر منقسم ہندوستان کا نظریہ ہے۔

مودی کو سول ایوارڈ کیوں دیا؟ پاکستان نے یو اے ای کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کے تناظر میں منسوخ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے،مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اس موقع پر یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزادی کا سبب بنے گا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا ہے۔ اس سے قبل یو اے ای حکومت نے کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے مودی کو مسلمان ملک کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیے جانے کے معاملے پر پاکستان میں سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔