سیکیورٹی خدشات: پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات اور سیکیورٹی صورتحال کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ملتوی کردیا گیا۔ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونا تھے، جس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔تاہم بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود جبکہ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کے ساتھ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس سروس معطل کردی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے ڈیوس کپ کا مقام کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس مطالبے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنے سیکیورٹی مشیروں کو صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی جنہوں نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آزاد ماہرین پر مشتمل سیکیورٹی مشیروں کی جانب سے پاکستان میں مکمل سیکیورٹی جائزے کے بعد ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اسلام آباد میں شیڈول ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے ٹائی کو ملتوی کردیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق کمیٹی نے حالات کو غیرمعمولی قرار دیا اور ہماری پہلی ترجیح ایتھلیٹس، آفیشل اور شائقین کی حفاظت ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے اور کیٹی 9نومبر کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی لیکن اس سے قبل ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان میں پرفارمنس پر تنقید؛ میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں پرفارمنس کے حوالے سے کی جانے والی تنقید سے اتنے تنگ آگئے کہ اپنے ہی میڈیا پر چلا اٹھے اورانہیں دوغلی پالیسی اپنانے پر آئینہ دکھایا۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی چند روز قبل پاکستان میں شادی کی تقریب کے دوران پرفارمنس پر ہندو انتہا پسند اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا شدید برہم ہے اور میکا سنگھ کے معافی مانگنے کے باوجود انہیں تنگ کرنے سے باز نہیں آرہا۔گزشتہ روز میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کشیدگی سے بہت پہلے معاہدہ طے کیاتھا لہٰذا جب مجھے ویزا موصول ہوا تو میں چلا گیا۔ میکا سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے۔میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ پرفارم نہ کرنے کی یقین دہانی کے باجود بھارتی میڈیا ان پر چڑھ دوڑا اور انہیں اپنے سوالوں سے زچ کرنا شروع کردیا تو میکا سنگھ آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور نیہا ککڑ نے ایک ساتھ پرفارم کیا تھا؟ کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ سونو نگم نے چار ماہ قبل عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کیاتھا؟ تب کسی نے کچھ کیوں نہیں کہا؟میکا سنگھ نے کہا کہ جب میں کچھ کرتاہوں تو میڈیا فوراً اسے پکڑ کر اپنی سرخیاں بنانے میں لگ جاتاہے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مجھے غصہ آئے تاکہ آپ لوگ اسے اپنے چینلز پر دکھائیں اور اپنے اخباروں کی سرخیاں بنائیں۔

میسی نے مجھے بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، رونالڈو

لسبان(ویب ڈیسک)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تسلیم کیا ہے کہ لیونل میسی نے انہیں بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے ساتھ مسابقت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور رونالڈو میں گزشتہ 12سالوں سے مسابقت کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان عالمی نمبرایک کی جنگ مسلسل جاری ہے۔اس مسابقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے 2008 سے 2018 تک سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ(بیلن ڈی اور) پانچ پانچ مرتبہ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا اور کوئی اور کھلاڑی 10سال تک یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔رونالڈو نے تسلیم کیا کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک مل کر کبھی بھی کسی موضوع پر گفتگو نہیں کی لیکن وہ میسی کے کیریئر کے بہت دلدادہ ہیں۔ عظیم فٹبالر نے مزید کہا کہ جب میں نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یوونٹس کو جوائن کیا تو میسی نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے درمیان مسابقت کے خاتمے پر افسردہ تھے۔رونالڈو نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اچھی مسابقت ہے لیکن یہ کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ ہم باسکٹ بال، فارلوما ون سمیت مختلف کھیلوں میں اس طرح کی اچھی مسابقت دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میسی نے مجھے بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہمارے درمیان ایک بہترین پیشہ ورانہ تعلق ہے۔پرتگالی اسٹار نے کہا کہ ہم دونوں نے کبھی ساتھ ڈنر نہیں کیا لیکن مجھے کوئی بھی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم مستقبل میں ایسا نہ کر سکیں کیونکہ مجھے ان کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سپراسٹار فٹبالر نے کہا کہ 2018 ان کی زندگی کا سب سے بدترین سال ثابت ہوا جہاں ان پر ایک خاتون نے ریپ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی۔رونالڈو ان ریپ کے الزامات کی نفی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ معاملہ دبانے کے لیے انہوں نے سابق ماڈل کیتھرین مایورگا کو 3لاکھ 75ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

ملتان(ویب ڈیسک) عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت میں قندیل کے والدین نے مقدمے میں نامزد اپنے دونوں بیٹوں کو معاف کرنے سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا تھا۔قندیل بلوچ کے والد نے گزشتہ روز ملتان کی ماڈل عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔

محمد عامر کو خصوصی رعایت ملنے پر سلمان بٹ بھی پھٹ پڑے،قومی ٹیم کیلئے زیر غور نہ لانے کی وجوہات شہریاراور سیٹھی ہی بتا سکتے ہیں:سلمان بٹ

لاہور(ویب ڈیسک) سلمان بٹ نے ماضی کے بورڈ حکام پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر دیا۔ایک انٹر ویو کے دوران صرف محمد عامر کو خصوصی رعایت دینے کے سوال پرسلمان بٹ نے کہا کہ میری 5سال کی سزا مکمل ہوگئی تھی، ہرسال ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا، میرے معاملے میں امتیازی سلوک کیوں کیا گیا، اس کا جواب سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی ہی دے سکتے ہیں کہ کیوں ایک کھلاڑی کیلئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ رویہ رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ذاتی کارکردگی کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی، کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں، ورلڈکپ میں پاکستان صرف 3 اوپنرز کے ساتھ گیا۔ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستیں ہورہی ہیں لیکن کسی نے کچھ بھی تبدیل نہیں کرنا چاہا،امید ہے کہ نئی مینجمنٹ میرٹ پر فیصلے کرے گی۔سلمان بٹ نے کہا کہ ماضی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند فیصلے کیے جاتے رہے، امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانےوالوں کو ترجیح دیں تب ہی نیا سسٹم کامیاب ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے خوش قسمتی سے اپنی 75فیصد کرکٹ یواے ای میں کھیلی،ایک ہی جیسے کرکٹرز کھیل رہے ہیں،کیا میں نے ماضی میں ہر طرح کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کے درمیان ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورقومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاکستان کے مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

پاکستانی عوام کے لیے مشکل وقت میں خوشی کی بڑی خبر آ گئی

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستانی عوام جو مہنگائی اورسروں پر جنگ کے منڈلاتے ہوئے خطرات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کو ایسے خراب وقت میں ایک انتہائی شاندار خوش خبری س±نا دی گئی ہے۔ یہ خوش خبری پاکستان آئل فیلڈ کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ تیل و گیس کی تلاش کے ذمہ دار اس محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔تیل و گیس کا یہ بڑا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے ٹل بلاک سے دریافت کیا ہے۔ جس سے یومیہ 1 کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی،اس کے علاوہ اس معدنی ذخیرے سے یومیہ 1 ہزار844 بیرل تیل بھی نکلے گی۔ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پیداوار کا آغاز دسمبر 2019 میں ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیکڑا کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہاں پر تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں، تاہم بعد میں پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا۔کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے، حکومت نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے جاری کام میں ناکامی کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا۔ کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں گے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے۔ ندیم بابر کے مطابق ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ جوائنٹ وینچرمیں امریکی کمپنی ایگزون موبل کیعلاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے

زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالا انڈین شہری ، وعدہ معاف گواہ نے بھانڈا پھوڑدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کرنے میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر عبداللہ لوتھا نے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا نے نیب کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ عبدالغنی مجید بھی وہیں تھے۔زرداری نے کہا کہ اس (عبدالغنی مجید) کا خاص خیال رکھیں، یہ میرا خاص بندہ ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ناصر لوتھا نے کہا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں میرے محل آتے تھے ، دونوں نے مجھے سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، مجھے کہا گیا پیسے ہم آپ کو دیں گے جو دبئی سے اس بینک میں انویسٹ کریں حالانکہ میرا وہاں ایک شیئر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے پیسے مجھے پہنچاتا رہا۔

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی کل سماعت سپریم کورٹ فیصلہ سنائیگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 20 اگست کو کیس کافیصلہ محفوظ کیاتھا۔واضح رہے کہ 20 اگست کو وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیوکافرانزک آڈٹ بھی کرالیاہے ،رپورٹ کے مطابق جج ارشدملک نے 2 ماہ میں 2 عمرے کئے،ارشدملک 23 مارچ سے 4 اپریل 2019 تک سعودی عرب میں رہے،ارشدملک 28 مئی سے 8 جون تک دوبارہ سعودی عرب میں رہے،رپورٹ کے مطابق ارشدملک کی 03-2002 میں بنائی گئی ویڈیوسے مریم نوازنے اظہارلاتعلقی کیا،رپورٹ کے مطابق جج کی مبینہ ویڈیو 2003 میں ملزم میاں طارق نے بنائی،ویڈیو کے حوالے سے احسن اقبال،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑسے بھی تفتیش کی گئی،تینوں رہنماؤں نے بھی شہبازشریف والاموقف اپنایا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدملک کی ویڈیوناصربٹ نے ان کے گھرمیں ریکارڈکی،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

کرکٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ، میدان میں صرف حسن علی پر نظر ہوتی ہے ” نئی انڈین بھابھی “ کا انوکھا انکشاف

دبئی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور دونوں کے خاندان ہی اس پر بہت خوش ہیں۔حسن علی کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی میچ نہیں دیکھا اور حسن علی سے ملاقات کے بعد ہی کرکٹ دیکھنی شروع کی، کھیل کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، میدن میں صرف حسن علی پر ہی نظر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھر والوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری پسند کا خیال رکھا ، پاکستان اور بھارت میں ہماری شادی کو مثبت نظر سے دیکھا گیا ، میڈیا کا کردار بھی مثبت تھا، شادی کیلئے نیک خواہشات پر سب چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔