پاکستان کی امداد میں امریکا کی مزید 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کوکیری لوگر بل کے تحت ملنے والی مالی امداد میں مزید 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی جب کہ اس کٹوتی کے بعد 9 سال قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ مالی امداد آدھی رہ گئی۔ اقتصادی امور کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ کیری لوگر بل کے تحت ہونے والی مذکورہ کٹوتی کے بارے میں امریکا نے پاکستان کو سرکاری طور پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے تین ہفتے قبل آگاہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے 2010ءمیں کیری لوگر بل پر عملداری کیلئے ایک معاہدے (پیپا) کے تحت ساڑھے 7ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھا،جو پانچ سال میں خرچ کے دوران ادا کی جانی تھی، مذکورہ معاہدہ کو پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا نام دیا گیا اور یہ امداد اسی کے تحت خرچ ہونا تھی تاہم اس معاہدے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔پاکستان نے گزشتہ ہفتہ مذکورہ معاہدہ کو ازسر نو بحال کیا ہے تاکہ اعلان کردہ امداد کے تحت ملنے والی بقیہ 90 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کو خرچ کیا جا سکے،ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی کو یو ایس ایڈ نے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے نظرثانی جائزے کے مطابق پیپا معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کٹوتی کی زد میں آنے والا واحد ملک نہیں بلکہ یہ صدر ٹرمپ کی ترقی پذیر ملکوں کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی پالیسی کا حصہ ہے۔اس ضمن میں یو ایس ایڈ کا موقف چھٹی کی وجہ سے فوری طور پر حاصل نہیں کیا جا سکا۔

پارکوتیل چوری سے ڈی ایس پی کے لیے قیمتی گاڑی فی انسپکٹر 5لا کھ عیدی 20کروڑ منتھلی منتخب نمائندوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف

کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) پارکو پائپ لائن سے تیل چوری سکینڈل، تیل چوروں کے خلاف ”خبریں“ میں خبر شائع ہوتے ہی تیل چوری مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پارکو پائپ لائن چوری کا سرغنہ شریف لُنڈ ڈیرہ غازی خان سے راجن پور کے تیل چوروں کا کوٹ چھٹہ کے ایک مقامی زمیندار کے ڈیرے پر اجلاس کیا گیا جس میں ذرائع کے مطابق درجنوں تیل چوروں سمیت پنجاب پولیس کا ایک ڈی ایس پی اور 6انسپکٹرز بھی شامل تھے۔ بکرے کی سجی اور مٹن سے دعوت دی گئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں ڈی ایس پی کو ایک عدد کرولا گاڑی دی گئی ، تیل چوروں نے آپس میں بھاری رقم اکٹھی کرکے 6انسپکٹرز کو فی انسپکٹر 5لاکھ روپے ”عیدی“ دی گئی ذرائع نے بتایا تیل چوروں میں شریف لُنڈ، ایاز پٹھان، ابراہیم، مظہر عباس، مختار پتافی، حنیف کھوسہ، محمد علی دستی، سجاد حسین، ذوالفقار علی، زمان چنڑ، عدنان ارائیں، لیاقت گوپانگ، اعجاز جعفری اور قادر شامل تھے۔ پارکو پائپ تیل چوری مافیا نے پولیس سے ماہانہ 20کروڑ طے ہوا ہے اجلاس میں ڈی ایس پی اور 6عدد انسپکٹروں نے ہر قسم کا تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی اور تیل چور مافیا کو پولیس نے یہ صاف کہا کہ پارکوں آفیسران اور اہلکاروں کو خود راضی کرو گے یاد رہے کہ مذکورہ تیل چور مافیا کے خلاف سابق آر پی او ڈیرہ شیخ عمر نے سخت کارروائیاں شروع کررکھی تھی اور آر پی او شیخ عمر پولیس پر ایک مبنی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی کوٹ چھٹہ میں شریف لُنڈ سمیت 27 تیل چوروں کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا تھا اس کی خود تفتیش کی نگرانی کررہے تھے۔ تیل چور مافیا نے اکٹھے ہوکر ذرائع کے مطابق 50کروڑ اکٹھا کیا ڈیرہ غازی خان کے ایک بااثر سیاسی پارٹی کو 30کروڑ اور ڈیرہ غازی خان کے ایم پی اے اور ایم این اے کو 5,5 کروڑ اس لئے دیئے گئے کہ آر پی او شیخ عمر کو ڈیرہ غازی خان سے تبدیل کیا جائے 2ماہ قبل آر پی او شیخ عمر تبدیل ہوگئے یاد رہے کہ آر پی او شیخ عمر کے خوف سے انچارج سی آئی اے سٹاف جام پور جو کوٹ چھٹہ تھانہ میں تیل چوری میں نامزد تھا، اکرم حجانہ فرار ہوکر دبئی چلا گیا تھا آر پی او شیخ عمر کے تبدیل ہوتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ سے تیل چوری کے مقدمہ سے بے گناہ بھی ہوگیا اور دوبارہ سی آئی اے سٹاف جام پور اکرم حجانہ تعینات ہوگیا آر پی او شیخ عمر کے جاتے ہی پارکو پائپ لائن سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ 20کروڑ ماہانہ اربوں کا تیل چوری ہورہا ہے عوامی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔
تیل چوری

کو ئٹہ پھر لہولہان مدرسہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ 5شہید ،درجنوں زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مدرسے کے اندر واقع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق مدرسے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں جبکہ آٹھ سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ادھر اے آروائے نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سما ٹی وی کاکہناہے کہ دھماکہ مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

آصف زرداری کو بری خوشخبری مل گئی،احتساب عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔آصف علی زرداری کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمے میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک ملزم نے بیان دیا ہے، اس کا آصف زرداری سے سامنا کرانا ہے لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔جواب میں سابق صدر کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، قانون کے مطابق اگر 90 روز کا ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا تو 14 روز کا ریمانڈ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ نیب والے 4 روز کا ریمانڈ لے کر اگلی بار نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچتا ہے۔دوران سماعت ا?صف علی زرداری روسٹرم پر ا? گئے اور عدالت کے سامنے شکایات کا انبار لگا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، انہیں عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی۔سابق صدر نے کہا کہ عرفان منگی یہاں ہوتے تو ان سے پوچھتا کہ یہ کون سی اسلامی ریاست ہے، عدالتی اجازت کے باوجود میری بیٹی کو مجھ سے نہیں ملنے دیا جاتا۔مقدمے کی کارروائی کے دوران ا?صفہ بھٹو زرداری اور راجا پرویز اشرف بھی عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وکلائ کی ٹیم کو آصف زرداری سے ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی جائے، وکلائ عدالتوں کا ہی حصہ ہیں لہٰذا انہیں اپنے سائل سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔انہوں نے شکایت کی کہ وکلا کی ٹیم کو ملاقات سے پہلے دو سے تین گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے جو کہ عدلیہ کی توہین ہے۔ مجھے اور فاروق ایچ نائیک کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔دریں اثناء سردار لطیف کھوسہ نے آصف علی زرداری کے لیے جیل میں سہولیات کے لیے درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ درخواست میں سابق صدر کو جیل میں اے کلاس دیے جانے، میڈیکل سہولیات اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالت نے درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔

شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا آج بھی دلوں پر راج

لاہور(ویب ڈیسک)شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے لیکن ان کی خوبصورت آواز کا جادو آج بھی دلوں پر راج کرتا ہے۔نصرت فتح علی خان نے 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا اور قوالی کے ساتھ غزلیں،کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔ وہ ہارمونیم، طبلہ اور دیگر آلات بجانے کے فن سے بھی خوب ا?شنا تھے۔پاکستان، بھارت، برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے منفرد صوفی انداز سے سب کو اپنا گرویدہ بنانے والے استاد نصرت فتح علی خان نے اردو، پنجابی اور فارسی زبان میں قوالیاں اور غزلیں گائیں جنہیں بے حد سراہا گیا۔انہوں نے قوالیوں اور غزلوں سمیت ملی نغمے بھی گائے جن میں ’میرا پیغام پاکستان‘ سب سے زیادہ مقبول ہے۔نصرت فتح علی خان نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے۔ انہوں نے متعدد بھارتی فلموں کے گانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، خاص کر بالی وڈ کی مشہور فلم دھڑکن کا گانا ‘دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے’ کو تو بے حد پزیرائی ملی۔ان کی کئی قوالیوں اور گیتوں کو پاکستان و بھارت کے گلوکاروں نے اپنے اپنے انداز میں گایا ہے۔شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان جگر اور گردے کی تکلیف کے باعث 16 اگست 1997 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کے گائے گئے گیت امر ہوگئے۔ویسے تو نصرت فتح علی خان کی ہر قوالی، غزل اور گیت بے حد مقبول ہے لیکن ذیل میں ان کی چند مشہور قوالیوں اور گیتوں کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

کشمیر پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں، تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جو سب سے بڑی خبر ہے وہ یہ ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جو درخواست دی تھی اس پر اندازہ یہ تھا کہ شاید دوہفتے لگ جائیں گے لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فورییکشن لیا ہے اور آج اس تاریخ مقرر کر دی ہے اس وقت میری بات چیت ملیحہ لودھی صاحبہ کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے۔ پچھلے 72 گھنٹے سے سلامتی کونسل میں کارروائی چل رہی ہے۔ چنانچہ اگلے 24 گھنٹے بڑے اہم ہیں مختلف ملکوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ کل تک تو یہی سمجھا جا رہا تھا کہ روس نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کرے گا نظر آتا تھا کہ 1957ءکی طرح سے روس ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دے گا۔ بالآخر روس کے ویٹو کرنے سے کوئی بات چیت سرے نہیں چڑھنی لیکن پھر دوپہر کے بعد پاکستان کے بھی دو چینلز مسلسل دکھا رہے ہیں یہ ڈیڑھ منٹ کا ایک کلب ہے۔ روس کے مستقل مندوب جو سلامتی کونسل میں سے کسی اخبار نویس نے سوال کیا اور کہا کہ سنا ہے آپ انڈیا کے حق میں ووٹ دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مخالفت نہیں کریں گے اس صورتحال سے اس سے پہلے جو سفیر تھا روس کا انڈیا میں جس میں اس نے کہا تھا کہ کشمیر کے سلسلے میں روس بھارت کا ساتھ دے گا۔ تازہ صورت حال سے یہ توقع پیدا ہو گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ روس ویٹو نہ کرے اگر وہ ویٹو نہیں کرتا ہے تو پھر کشمیر کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا جو اجلاس ہے فیصلہ کن بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ضیا شاہد سے سوال کیا گیا کہ ملیحہ لودھی صاحبہ کی بیٹی کی شادی کسی ہندو لڑکے سے ہوئی ہے اس پر ضیا شاہد نے کہا کہ پہلا بات یہ ہے کہ یہ شادی 8 سال پرانی ہے اور یہ جب سے سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ ڈسکس ہونے کے لئے آیا ہے تب سے انڈین لابی ملیحہ لودھی کے خلاف سرگرم ہو گئی ہے اگر ایک شادی جو 8 سال پہلے ہوئی تھی نمبر1، نمبر2 ملحہ لودھی جو ہے وہ ایک ان کی طلاق ہو چکی تھی آپ کو یاد ہو گا ایک سیکرٹری خارجہ تھے ہمیرے شیخ صاحب ان کی بیگم صاحبہ رعنا شیخ پاکستان ٹیلی ویژن کی ایم ڈی ہوتی تھیں۔ رعنا شیخ کے بھائی سے ملیحہ لودھی کی شادی ہوئی تھی اور کافی عرصہ پہلے ان کی طلاق ہو گئی ہے اب جس طرح سے برکن ہاﺅس ہوتے ہیں اس میں بچے جو ہیں وہ کس کے پاس ہیں وہ ماں کا زیادہ اثرورسوخ لیتے ہیں یا باپ کا زیادہ لیتے ہیں وہ لندن کے کالجوں میں آزادی سے پڑھے ہیں اور وہ عام طور پر شادیاں ہو جاتی ہیں دوسرے مذہب کے لوگوں سے اور باہر ان چیزوں کا خیال نہیں کیا جاتا۔ لیکن یہ سب سے بڑی بات ہے کہ آٹھ سال بعد اب اس کا خیال آیا کہ اس کی شادی ہو گئی ایک آر ایس ایس کی فیملی سے، اور بڑے متعصب ہندو سے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر پکڑے جانے والی بات ہے کہ اس وقت جو ہیں پاکستانی مندوب ہیں مستقل وہاں اس لئے ان کے خلاف اب بات شروع ہو گئی ہے۔ باقی جو ردعمل ہے کشمیر کا اس سلسلے میں آج انڈیا سے بھی دو بڑے واضح اعلانات ہوئے ہیں پہلا اعلان تو یہ ہوا ہے کہ ایک انڈیا کا نقشہ شائع کیا گیا ہے پورے خالصتان کے ساتھ اور جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم الگ ریاست چاہتے ہیں ہم انڈیا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور اس کے ساتھ ہی بہت مدت سے یہ بات سنی جا رہی تھی ناگا لینڈ کی۔ تو آج ناگا لینڈ سے ایک اعلان ہو گیا ہے کہ ہم بھی انڈیا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ یہ جتنا جتنا دباﺅ انڈیا پر پڑے گا کشمیر کا باقی بھی جو لوگ ہوں گے وہ اسی نہج پر اپنا ردعمل ثابت کرتے رہیں گے۔
یہ بات درست ہے کہ بھارت کے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، کویت سمیت تمام عرب ممالک اور ایران کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات ہیں،پاکستان کے معاشی تعلقات اس سطح کے نہیں ہیں تاہم اب یہی تو ٹیسٹ ہے کہ یہ ملک اپنے معاشی مفادات کو مقدم رکھتے ہیں یا سچائی کا ساتھ دیتے ہیں۔ بھارت روس سے بھی اسلحہ کا بڑا خریدار ہے وہ روس سمیت تمام ملکوں پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ لندن جیسے شہر میں ہزاروں افراد کا کسی مسئلہ پر اکٹھے ہو کر احتجاج کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اس سے برطانوی حکومت اور دنیا پر دباﺅ بڑھے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خراب ہے۔ پاکستان اور بھارت میں موجود دوست پریشان ہیں کہ ان کا کشمیر میں کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، وادی مکمل طور پر دنیا سے کٹی ہوئی ہے وہاں مزید فوجی دستے اور آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ دنیا میں انسانی حقوق کی بڑی بڑی تنظیمیں موجود ہیں ہمیں مسئلہ کشمیر کی بات ان سے کرنی چاہئے کہ کیسے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ آج کے حالات ماضی سے تھوڑے مختلف ہیں، پہلے روس بھارت کے ساتھ تھا امریکہ بھی اس کا ساتھ دیتا تھا۔ امریکہ افغانستان سے محفوظ فوجی انخلا چاہتا ہے جو پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ امریکہ کا چونکہ اپنا مفاد پنہاں ہے اس لئے توقع رکھنی چاہئے کہ وہ ماضی کے برعکس پاکستان کا ساتھ دے گا جبکہ اس نے ثالثی کی بات بھی کی ہے۔ صورتحا شاید اب ہمارے حق میں بہتر ثابت ہو گی۔

یو اے ای کا برج خلیفہ کو بھارتی پرچم میں رنگنے سے انکار، انڈین سفیر شر مندہ

دبئی :(ویب ڈیسک)متحدہ عرب اماراتی حکام نے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم ا?ویزاں کرنے سے انکار کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ پر بھارتی جھنڈے کو ا?ویزاں نہ کرنے پر بھارتی سفیر نے عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے انہیں تکنیکی خرابی کا لالی پوپ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو جہاں اپنے یوم ا?زادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاگیا۔پچھلے کئی سالوں سے ہر سال یوم ا?زادی کے موقعے پر برج خلیفہ پربھارت کے پرچم کو ا?ویزاں کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا۔شرمندگی کے مارے بھارتی سفیر اپنی عوام کو تسلی دیتے ہوئے انہیں تکنیکی خرابی کا بتاتے رہ گئے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ، کل ہفتے کو چھٹی ہوگی یا آفس جانا ہوگا؟پڑھئے تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری دفاتر عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد آج ( جمعہ ) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحی پر 12سے 15اگست (پیر تا جمعرات ) تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل (ہفتہ ) کے روز بھی ورکنگ ڈے گا۔سرکاری ملازمین نے عیدتعطیلات سے قبل ہفتہ اور اتوار کو ساتھ ملا کر مجموعی طو رپر 6تعطیلات کو انجوائے کیا۔ دوسری جانب سے نجی دفاتر آج جمعہ کو کھل جائیں گے تاہم کاروبار ی سر گرمیاں پیر کے روز سے مکمل بحال ہوں

انڈین فوج نے ایک اور پاکستانی فوجی جوان شہید کر دیا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوگیا۔ سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن ا?ف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئےتھے جن میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔دوسری جانب پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے تھے۔

آج سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس کشمیر بارے بڑا بریک تھرو متوقع

نیویارک:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے جس کے لیے تاریخی اجلاس آج ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔50 برس بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےایجنڈے پر آنے سے پاکستان کی سفارتی فتح ہوئی ہے جب کہ اجلاس روکنے میں ناکام بھارت کو منہ کی کھانا پڑگئی ہے اور سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام 7 بجے ہورہا ہے۔ بند کمرہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوو¿ں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورے کیے جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے سلامتی کونسل اپنی ذمے داری کیسے ادا کرتی ہے۔اقوام متحدہ میں وزیرخارجہ کا خط پہنچانے والی پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ کامیابی کا انحصار پاکستان کی تیاری پر بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 50 برس میں کشمیر کی صورتحال پر پہلی میٹنگ کم سے کم اس بات کا اعتراف ضرور ہے کہ یہ دوطرفہ نہیں عالمی سطح کا تنازع ہے۔