بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے پر ثانیہ مرزا تنقید کی زد میں

دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ٹیسٹ اسٹار و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔

فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

کرس گیل کی الوداعی ون ڈے میں نصف سنچری

پورٹ آف اسپین (ویب ڈیسک )کرس گیل کا ون ڈے میں کھیل اختتام کو پہنچ گیا، انہوں نے بھارت سے تیسرے میچ میں 301 نمبر کی خصوصی جرسی زیب تن کی۔ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر کرس گیل نے پہلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم میگا ایونٹ کے دوران ہی انھوں نے واضح کیا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف اپنے ملک میں آخری ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔بدھ کے روز انھوں نے بھارت سے تیسرے میچ میں برق رفتار 72 رنزبنائے، اگرچہ آخری اطلاعات تک خود ان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اس مقابلے میں کچھ واضح اشارے موجود تھے۔انھوں نے 301 نمبر کی شرٹ پہن رکھی تھی جوکہ ان کے ایک روزہ میچز کی تعداد ہے، عام طور پر وہ 45 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، اسی سیریز میں انھوں نے برائن لارا کا ایک روزہ کرکٹ میں مجموعی اسکور 10405 پیچھے چھوڑا۔ میدان سے باہر جاتے ہوئے ان کا ہیلمٹ بیٹ کے ہینڈل پر تھا، تمام بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے مصافحہ بھی کیا۔ گیل اس سے قبل بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے واپس لے چکے اسی لیے ان کی تصدیق کا انتظار کیا جارہا تھا۔واضح رہے کہ آخری اطلاعات تک تیسرے ون ڈے میں بارش کے باعث کھیل رکھنے سے قبل تک ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 158 رنز بنائے تھے، گیل نے 41 بالز پر 72 رنز اسکور کیے۔

مہوش حیات کو بڑا عالمی اعزاز مل گیا

ناروے (ویب ڈیسک )حکومت ناروے کی جانب سے معروف اداکارہ مہوش حیات کو حسن کار کردگی کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔مہوش حیات نے حال ہی میں ناروے کے شہر اسلو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں حکومت نارووے کی جانب سے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلوم میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیر اعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔مہوشن حیات نے کہا کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا موقع ملا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ محبت کو فروغ دینے کی بجائے نفرتوں کو پروان چڑھا رہا ہے اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کو ولن دکھانے کی کوشش کر رہا ہے جیسا کہ وہ کرتے آرہے ہیں۔انہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ان کے نزدیک قوم پرستی اہم ہے یا پر امن مستقبل۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے بھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

انڈر 19 ایشیا ءکپ کیلئے قومی سکواڈ سے کراچی کھلاڑی غائب

لاہور(ویب ڈیسک ) انڈر 19 ایشیاءکپ کے قومی اسکواڈ میں ’کراچی‘ کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔انڈر 19 ایشیاءکب 5 سے 14 ستمبر 2019ءتک سری لنکا میں ہوگا جس میں میزبان سری لنکا کے ساتھ پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، نیپال، کویت، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر روحیل نذیر کریں گے، حیران کن طور پر ٹیسٹ فاسٹ بولر سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے ایشیاءکپ اسکواڈ میں کراچی کے ایک بھی کھلاڑی کو موقع نہیں دیا۔دورہ جنوبی افریقا میں 0-7 سے ون ڈے سیریز جیتنے والے اسکواڈ میں شامل صائم ایوب کو ڈراپ کرکے کوئٹہ کے عبدالواجد بنگل زئی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔بنگل زئی نے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی 5 اننگز میں محض 116 رنز بنائے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا موقف ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نیٹ پر بڑی عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے۔ایشیاءکپ اسکواڈ میں شامل لاہور کے قاسم اکرم دورہ جنوبی افریقا کے 5 مقابلوں میں77 رنز بنانے کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔سلیکشن کمیٹی نے ڈیرہ مراد جمالی کے دائیں ہاتھ کے اسپنر ابو ہریرہ کو بغیر کھیلے منتخب کرلیا جبکہ کراچی کے اسپنر عالیان محمود جنھوں نے انڈر 16 کے ساتھ آسڑیلیا کا دورہ کیا، انہیں نظرانداز کردیا گیا۔ایشیاءکپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر شیراز خان جنھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں بھی منتخب نہیں کیا گیا لیکن خیبرپختونخوا کے 18 سال کے محمد وسیم جونئیر جو دورہ جنوبی افریقا میں تین میچوں میں صرف 3 وکٹ لے سکے، انھیں منتخب کرلیا گیا۔انڈر 19 ایشیاءکپ میں پاکستان کے 10 شہروں سے 15 کھلاڑی منتخب کئے گئے، البتہ پاکستان کرکٹ کی نرسری کہلانے والے کراچی شہر سے ایک بھی کرکٹر کو منتخب نہ کئے جانے پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور کرکٹ کے حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور39 ون ڈے کھیلنے والے 56 سال کے جونئیر چیف سلیکٹر سلیم جعفر خود کراچی شہر میں رہائش پذیر ہیں جہاں کے نوجوان کرکٹرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔2004 ءمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاتح کپتان خالد لطیف اور 2006ءمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے اور دونوں کا تعلق کراچی ہی سے تھا۔

اداکاری کا جنون ہے : حریم فاروق

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گرﺅنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرتی ہیں چاہئے اس کام میں کتنی ہی محنت کیوں نہ کرنی پڑے اور مشکلات کیوں نہ ہوں مجھے اداکاری سے محبت ہے اور یہ سب چیزیں اس کا حصہ ہیں۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز ” ویر چکر “ کا اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک ) انڈیا نے بھی اپنے یوم آزادی کے موقع پر رواں برس فروری میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گرائے جانے والے انڈین جنگی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو ملک کے فوجی اعزاز ’ویر چکر‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ویر چکر انڈیا کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ میدانِ جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دیا جاتا ہے۔رواں برس 27 فروری کو انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے طیارے کو پاکستانی فضائیہ کے طیارے نے اس وقت مار گرایا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوا تھا۔طیارے کی تباہی کے بعد ابھینندن پاکستانی علاقے میں ہی اترے تھے جہاں انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا اور دو دن بعد انھیں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

” یہ بھارت ہے “ گائے لیجانے کا شبہ ، مسلمان بزرگ کو سر عام قتل کرنیوالے 6 ملزم ” با عزت بری “

راجستھان (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے گائے لے جانے کے شبہے میں مسلمان شہری کو سرعام قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کر دیا۔2017 میں راجستھان کے ضلع الور میں 55 سال کے پہلو خان اور ان کے دو بیٹوں پر گاو¿ رکشکوں نے حملہ کرکے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں پہلو خان زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔اس واقعے کی ویڈیوز بھی عدالت میں ثبوت کے طور پرپیش کی گئیں لیکن استغاثہ، کیس مو¿ثر انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

بھارت درجنوں چھوٹے ممالک میں ٹوٹ گیا ، ” خالصتان “ کے حامیوں نے بھارتی نقشہ جاری کر دیا

نئی وہلی (ویب ڈیسک ) خالصتان صوبے کے حامیوں بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے۔نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہبھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے۔ نقشے کے مطابق بھارت درجنوں چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ بہت جلد بھارت چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹ جائے گا اور خالصتان الگ ملک بنے گا جبکہ مکمل کشمیر اور جموں کی وادی بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔خیال رہے کہ یہ نقشہ بھارتی پنجاب میں موجود خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جہاں پاکستان کا 72واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا وہیں اس موقع پر ننکانہ صاحب میں سکھوں نے بھی یومِ آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا۔سکھوں نے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستانکے نعرے بھی لگا دیے جس سے سب لوگوں کے جذبات گرما گئے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں آباد اقلیتوں نے بھی بھرپور انداز سے آج یوم آزادی مناکر وطن عزیز سے اپنا پیار،محبت اور اس وطن کے لیے قربانیوں کا اعادہ کرکے بھارت کو پریشان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں منعقد کی گئی۔ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستانکے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ملک پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کے دلوں گرماتے بھی رہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکھوں نے بھارت کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔

ڈی جی میجر آصف غفور نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی ڈی پیز کا رنگ سیاہ کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے یومِ سیاہ کے آغاز میں 150منٹ باقی رہ جانے پر الٹی گنتی گننے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ”یومِ سیاہ میں 150منٹ باقی، الٹی گنتی شروع“خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی 15اگست کو بھارتی یومِ آزادی کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پہ منانے کا اعلان کیا تھا اور اب پاک فوج نے بھی یومِ سیاہ شروع ہونے کے حوالے سے الٹی گننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، یومِ سیاہ میں 150منٹ باقی ہیں۔اس سے قبل آج صبح ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی نہ اب بدلی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ کمشیر پہ کسی بھی قسم کا سودا نہیں کیا جاسکتا، ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کی راہ میں کھڑے رہیں گے۔ ڈی جی ائی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ” 1947 میں کشمیر کی حقیقت کو غیر قانونی کاغذ کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ ہی کوئی اب آئندہ بھی کر سکے گا۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے بالادست عزائم کے خلاف کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔“

میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس مہنگی پڑ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندہ تنظیم انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی پاداش میں اپنے ہی ملک کے گلوکار میکا سنگھ پر پابندی لگا دی۔نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی، اور اسی وقت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، لہٰذا میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد آل انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق انہوں نے میکاسنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاو¿سز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینے ایسوسی ایشن کے صدر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتاہے۔جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پرٹینشن چل رہی تھی اس وقت میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ کو پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس کرنے کے لیے مدعو کیاگیاتھا اور انہیں اس پرفارمنس کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔