Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انڈر 19 ایشیا ءکپ کیلئے قومی سکواڈ سے کراچی کھلاڑی غائب

    By Daily Khabrainاگست 15, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک ) انڈر 19 ایشیاءکپ کے قومی اسکواڈ میں ’کراچی‘ کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔انڈر 19 ایشیاءکب 5 سے 14 ستمبر 2019ءتک سری لنکا میں ہوگا جس میں میزبان سری لنکا کے ساتھ پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، نیپال، کویت، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر روحیل نذیر کریں گے، حیران کن طور پر ٹیسٹ فاسٹ بولر سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے ایشیاءکپ اسکواڈ میں کراچی کے ایک بھی کھلاڑی کو موقع نہیں دیا۔دورہ جنوبی افریقا میں 0-7 سے ون ڈے سیریز جیتنے والے اسکواڈ میں شامل صائم ایوب کو ڈراپ کرکے کوئٹہ کے عبدالواجد بنگل زئی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔بنگل زئی نے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی 5 اننگز میں محض 116 رنز بنائے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا موقف ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نیٹ پر بڑی عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے۔ایشیاءکپ اسکواڈ میں شامل لاہور کے قاسم اکرم دورہ جنوبی افریقا کے 5 مقابلوں میں77 رنز بنانے کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔سلیکشن کمیٹی نے ڈیرہ مراد جمالی کے دائیں ہاتھ کے اسپنر ابو ہریرہ کو بغیر کھیلے منتخب کرلیا جبکہ کراچی کے اسپنر عالیان محمود جنھوں نے انڈر 16 کے ساتھ آسڑیلیا کا دورہ کیا، انہیں نظرانداز کردیا گیا۔ایشیاءکپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر شیراز خان جنھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں بھی منتخب نہیں کیا گیا لیکن خیبرپختونخوا کے 18 سال کے محمد وسیم جونئیر جو دورہ جنوبی افریقا میں تین میچوں میں صرف 3 وکٹ لے سکے، انھیں منتخب کرلیا گیا۔انڈر 19 ایشیاءکپ میں پاکستان کے 10 شہروں سے 15 کھلاڑی منتخب کئے گئے، البتہ پاکستان کرکٹ کی نرسری کہلانے والے کراچی شہر سے ایک بھی کرکٹر کو منتخب نہ کئے جانے پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور کرکٹ کے حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور39 ون ڈے کھیلنے والے 56 سال کے جونئیر چیف سلیکٹر سلیم جعفر خود کراچی شہر میں رہائش پذیر ہیں جہاں کے نوجوان کرکٹرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔2004 ءمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاتح کپتان خالد لطیف اور 2006ءمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے اور دونوں کا تعلق کراچی ہی سے تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔

      ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا

      رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.