پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 27 سال بعد 5,100 میٹر بلند تاریخی فرگم آن پاس کامیابی سے عبور کر کے اپر اور لوئر چترال کے درمیان قدیم راستہ دوبارہ کھول دیا۔ اس مہم میں پہلی بار خواتین کوہ پیما بھی کامیابی سے چوٹی سر کرنے میں کامیاب رہیں، جو پاکستان کی کوہ پیمائی اور ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا

