اولمپکس 2024 : شائقین کے لیے اڑنے والی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ

پیرس: (ویب ڈسک)اولمپکس 2024 میں آنے والے فٹ بال شائقین کو ائرپورٹس سے کھیل کے میدان تک لانے کے لیے اڑنے والی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روشنیوں کے اس شہر میں سڑکوں پر فی الحال اتنی ٹریفک ہوتی ہے کہ ائر پورٹس سے دیگر علاقوں میں جانے کیلیے مسافر کو گھنٹوں سڑک پر گزارنے پڑ جاتے ہیں۔اولمپک 2024 میں پورے دنیا سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرے گی جس سے ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔اولمپک انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے ائر پورٹس سے شہر کے دیگر حصوں کیلیے خودکار طریقوں سے اڑنے والی ٹیکسیاں استعمال کی جائیں گی۔اٹھارہ ماہ کی مدت میں ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ائرپورٹ تیار کیا جائے گا اور ہر چھ منٹ بعد وہاں سے ٹیکسی اڑان بھر سکے گی۔پیرس میں ائرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی اے ڈی پے کے مطابق 2019 کے ا?خر میں تجربے کی خاطر ایک ہیلی کاپٹر اترنے والی جگہ(ہیلی پیڈ) کو استعمال میں لایا جائے گا جہاں ایک وقت میں 10 اڑنے والی ٹیکسیاں کھڑی ہو سکیں گی۔حال ہی میں ہونے والے پیرس ائر شو میں شریک کمپنیوں سے جب اس بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اولمپک 2024 محدود بلندی پر اڑنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے۔اے ڈی پی کے مالک کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اتنا بڑا منصوبہ شروع کرنے سے قبل اس کے قابل عمل ہونے پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی تاکہ کسی حادثے کا امکان کم سے کم ہو۔خیال رہے کہ معروف امریکی کار سروس اوبر بھی 2020 میں آسٹریلوی شہر میلبورن، امریکی شہر ڈیلس اور لاس اینجلیس پائلٹ کے بغیر اڑنے والی ٹیکسیوں کا تجربہ کرے گی۔اوبر کے فضائی بیڑے میں جیٹ پاور سے اڑنے والی گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور ایئر کرافٹ شامل ہوں گے۔ اوبر کی نئی سروس سے کار پر 25 میں منٹ میں طے ہونے والا فاصلہ 10 منٹ میں طے ہوگا۔

محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی

لندن:(ویب ڈیسک) پاکستان کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کو انگلش ٹی 20 میں مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی۔محمد حفیظ انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلیے مڈل سیکس کو جوائن کریں گے، انھیں ابراہم ڈی ویلیئرز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جنوبی افریقی بیٹسمین اب ا?خری دو گروپ اسٹیج میچز اور ناک آو¿ٹ میں رسائی کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔محمد حفیظ پہلی بار کاو¿نٹی کرکٹ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل وہ 2004 اور 2005 میں لیور پول لیگ کی صورت میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

فلم فیئر ایوارڈزلینے والی نازیہ حسن کے یوم وفات پر حکومت کا خراج تحسین

لاہور:(ویب دیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کے یوم وفات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نازیہ حسن کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 10 سال کی عمر سے گانا گانا شروع کر دیا تھا۔امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام سرانجام دیتی رہیں۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان میں نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔نازیہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔حکومت کی جانب سے نازیہ حسن کو میوزک انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض 2002 میں پرائڈ آف پرفامنس سے نواز گیا۔نازیہ حسن 30 مارچ 1995 کو بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن خالق حقیقی سے ملنے سے چند روز قبل ہی انہیں طلاق ہو گئی۔پاپ کوئن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو طویل علالت کے باعث پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ایک بہترین گلوکارہ کو ان کے یوم وفات پر یاد رکھا جائے۔

آج وطن سے غیر مشروط محبت کے تجدید عہد کا دن ہے:صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد۔آج وطن سے غیر مشروط محبت کے تجدید عہد کا دن ہے۔ ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کشمیریوں کی جد و جہد آزادی ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔آزادی جیسی کوئی نعمت نہیں۔ یوم آزادی پر وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔ کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔ مشکل وقت میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ کشمیریوں کی آزادی کا سورج بھی جلد طلوع ہو گا۔

شعیب اختر اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

کراچی:(ویب ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 13 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔لہجے کے تلخ اور دماغ کے گرم مگر زبان کے سچے اور دل کے نرم شعیب اختر نے فاسٹ بولنگ سے بہت نام کمایا لیکن وہ لاتعداد تنازعات کا بھی شکار رہے جن میں خراب رویہ اور ڈرگ اسکینڈل سر فہرست ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پکارے جانے کےساتھ وہ ٹائیگر بھی کہلائے جاتے ہیں جبکہ گھر والے اور دوست شیبی کہتے ہیں،دنیا کا تیز ترین فاسٹ بولر قرار پانے والے رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ اعزاز 2003 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف پول میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرا کر حاصل کیا تھا۔اپنے کرکٹ کیرئیر کے46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں اپنے نام کرنے والے شعیب اختر نے 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اڑائیں جبکہ ان کی بہترین بولنگ 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں رہیں۔انہوں نےاپنا پہلا ٹیسٹ 1997 میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا، تنقید برداشت نہ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر 2008 میں 5 سال کی پابندی عائد کی، چرب زبان فاسٹ بولر نے 2001 میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔کرکٹ کی دیوانگی میں خالی جیب اور بھوکے پیٹ راولپنڈی سے لاہور جانے کے لیے چھپ کر بسوں کی چھتوں اور پیچھے لٹک کر سفر کرنے والے شعیب اختر نے کراچی کے علاقے لالو کھیت اور گولیمار میں ٹوٹے پوٹے کمرے میں بھی ایام گزارے، آج وہ کروڑوں کا مالک ہے تو انسانیت کی خدمت اس کے دل میں امنڈ آئی ہے اور وہ جان بچانے والی ایمبولینس میں بطور رضا کار اور ڈرائیور کام کرنے میں کوءعار محسوس نہیں کرتا۔

ایک کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم تیار، آج لنڈی کوتل بازار سے مارچ ہوگا

خیبر:(اویب ڈیک) یوم آزادی پر ایک کلومیٹر لمبا اور35 فٹ چوڑا سبزہلالی پرچم تیار کرلیا۔تحصیل لنڈی کوتل کے سماجی کارکن شاکر ا?فریدی نے جھنڈالاہور میں ایک ماہ میں تیارکرایا،یہ ایک لاکھ 24ہزار مربع فٹ اور23 من وزنی ہے۔آج صبح 10ہزار رضاکار اسے تھام کر لنڈی کوتل بازار سے طورخم بارڈر تک12 کلومیٹر طویل مارچ کریں گے۔شاکر آفریدی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کامقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہارہے۔

وزیراعظم کا آج آزاد کشمیر دورہ،اسمبلی سے خطاب ، مسئلہ کشمیر اجا گر کر ینگے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے یوم ا?زادی کا دن ا?زاد جموں کشمیر میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پرائم منسٹرہاو¿س کے مطابق وزیر اعظم ا?ج 14 اگست کا دن مظفر آباد میں گزاریں گے، وزیر اعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے جب کہ وفاقی وزراءبھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیر اعظم اسمبلی سیکریٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گےجہاں وزیراعظم کی ا?مد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے۔وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں خطاب کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم خطاب کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جنگ ہوئی تو پوری دنیا پر اثر پڑےگا: صدر مملکت کا یوم آزادی پر خطاب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے لہٰذا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دو ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ خطہ اور دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی۔کنونشن سینٹر اسلام ا?باد میں یومِ ا?زادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آج ان عظیم شخصیات سے یوم تشکر کا دن بھی ہے جن کی بدولت آج ہم آزاد فضائ میں سانس لے رہے ہیں، آج کا یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے، ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور انشائ اللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس وقت تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کریں گے جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں ملتا، ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری ہمارے اور ہم ان کے ہیں، ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ان کی ا?نکھ سے بہنے والا ا?نسو ہمارے دل میں گرتا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے حالیہ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے سلسلے میں پارلیمان نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی ہے، ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے، بھارت غیر قانونی اقدمات سے کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت نے اپنے یکطرفہ اقدام سے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلکہ شملہ معاہدے کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ بھولے کہ کشمیر کے تین فریق ہیں، پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام، ہم کشمیر کا پ±رامن حل چاہتے ہیں، پاکستان سفارتی سطح پر اپنی جدو جہد جاری رکھے گا، ان دوست ممالک کےشکرگزار ہیں جو مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں بھی امن کا قیام چاہتا ہے، ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے، مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتے لیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ دو ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ خطہ اور دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی، اب بھی بھارتی حکمرانوں سے کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں اور حالات کو اس نہج پر نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیاکے ذریعے بھارت کی بھیانک شکل دنیا کے سامنے لائیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اقلیتوں پر مظالم نے بھارت کا سیکیولر ریاست کا چہرہ مسخ کردیا، بھارت کی جنونیت کی اس کی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارت ریاستی دہشت گردی اور جبر کا راستہ ترک کرے۔

یوم آزادی پر 41 شخصیات کیلئے ایوارڈز کا اعلان ، یو اے ای کے شیخ منصور بن زاید النہیان بھی شامل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر 41 شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ان 41 شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔اعلامیے کے مطابق چین کی 2شخصیات سونگ تاو¿ اور زونگ شون کو ہلال پاکستان دیاجائے گا اور متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید النہیان کو بھی ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کو بھی ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق چین کے ڑوبیگ اور امریکا کے نجیب اللہ غوری کو پاکستان کے لیے خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ چیک ریبپلک کے پاول بیم کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو پبلک سروس اور نیشنل سیکیورٹی پر، خلیق داد خان کو الیکٹرانکس، قاری صداقت علی، مفتی محمد تقی عثمانی اور علامہ رضی جعفر نقوی کو پبلک سروس پر ہلال امتیاز دیا جائےگا۔ضیاء آفتاب کو انجینئرنگ الیکٹرانکس، صفدر معاویہ کوانجینئرنگ میکنیکل، ریحان ماجد کو انجینئرنگ میکینکل ایرواسپیس، ڈاکٹر رضوان حسین سائنس کیمسٹری، عبدالقیوم کوانجینئرنگ میکینکل اور محمد الیاس کو انجینئرنگ مائنز پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا۔ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو سائنس، فزکس اور نینو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر ایوب صابر کو تعلیم، ڈاکٹر کامران وصفی کو ادویات اور محمد جاوید آفریدی کو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔عمران سیریز کے خالق اسرار احمد (ابن صفی مرحوم) کو ادبی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا جب کہ احمد اللہ کو عوامی خدمات اور زیادہ ٹیکس ادائیگی پر ہلال امتیاز دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

مسجد الحرام میں ایک اور واقعہ ”جا دو گر “ پکڑا گیا ،کیا کر رہا تھا ؟ دیکھئے خبر

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) : مسجد الحرام میں حال ہی میں ایک فرانسیسی شہری کی خود ک±شی کا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ تاہم اب سعودی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ الحرم سے ایک جادوگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی سکیورٹی فورسز مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مقامی افراد نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عشاء کی نماز کے بعد حرمِ پاک میں موجود ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔جمع? المبارک کی رات کو عشاءکی نماز کی ادائیگی کی جا چکی تھی کہ اچانک مطاف کی بالائی منزل سے ایک شخص نیچے ک±ود گیا۔ زمین پر گِرتے ہی ا±س کے جسم کی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں اور حالت بہت نازک تھی۔ موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کی بعد مذکورہ شخص کو فوراً قریب واقع اجیاد اسپتال منتقل تو کر دیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا تھا۔اس شخص سے متعلق پہلے کہا گیا کہ وہ پاکستانی شہری ہے۔ لیکن بعد ازاں سعودی میڈیا نے رپورٹ دی کہ حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی شہری نہیں بلکہ الجزائری نڑاد فرانسیسی شہری ہے۔اس کی عمر 26 سال تھی۔خود کشی کرنے والے شخص کی 5 دن بعد واپسی مقرر تھی۔ سعودی حکام کے بعد مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی دستاویزات حاصل کر لی گئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس خانہ کعبہ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی جس سے متعلق خبریں آئی تھیں کہ مذکورہ شخص ذہنی مریض ہے ، مسجد الحرام میں موجود سکیورٹی اور ریسکیو حکام نے فوری طور پر اس شخص کو پکڑا اور آگ ب±جھائی جس کے بعد اس شخص کی جان بچا لی گئی تھی۔