تازہ تر ین

اولمپکس 2024 : شائقین کے لیے اڑنے والی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ

پیرس: (ویب ڈسک)اولمپکس 2024 میں آنے والے فٹ بال شائقین کو ائرپورٹس سے کھیل کے میدان تک لانے کے لیے اڑنے والی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روشنیوں کے اس شہر میں سڑکوں پر فی الحال اتنی ٹریفک ہوتی ہے کہ ائر پورٹس سے دیگر علاقوں میں جانے کیلیے مسافر کو گھنٹوں سڑک پر گزارنے پڑ جاتے ہیں۔اولمپک 2024 میں پورے دنیا سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرے گی جس سے ٹریفک کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔اولمپک انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے ائر پورٹس سے شہر کے دیگر حصوں کیلیے خودکار طریقوں سے اڑنے والی ٹیکسیاں استعمال کی جائیں گی۔اٹھارہ ماہ کی مدت میں ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ائرپورٹ تیار کیا جائے گا اور ہر چھ منٹ بعد وہاں سے ٹیکسی اڑان بھر سکے گی۔پیرس میں ائرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی اے ڈی پے کے مطابق 2019 کے ا?خر میں تجربے کی خاطر ایک ہیلی کاپٹر اترنے والی جگہ(ہیلی پیڈ) کو استعمال میں لایا جائے گا جہاں ایک وقت میں 10 اڑنے والی ٹیکسیاں کھڑی ہو سکیں گی۔حال ہی میں ہونے والے پیرس ائر شو میں شریک کمپنیوں سے جب اس بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اولمپک 2024 محدود بلندی پر اڑنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے۔اے ڈی پی کے مالک کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اتنا بڑا منصوبہ شروع کرنے سے قبل اس کے قابل عمل ہونے پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی تاکہ کسی حادثے کا امکان کم سے کم ہو۔خیال رہے کہ معروف امریکی کار سروس اوبر بھی 2020 میں آسٹریلوی شہر میلبورن، امریکی شہر ڈیلس اور لاس اینجلیس پائلٹ کے بغیر اڑنے والی ٹیکسیوں کا تجربہ کرے گی۔اوبر کے فضائی بیڑے میں جیٹ پاور سے اڑنے والی گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور ایئر کرافٹ شامل ہوں گے۔ اوبر کی نئی سروس سے کار پر 25 میں منٹ میں طے ہونے والا فاصلہ 10 منٹ میں طے ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain