کشمیر بنے گا پاکستان, 14 اگست قومی جوش و جذبے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پرمنایا جا رہا ہے

لاہور(ویب ڈیسک)عید الا ضحی کے تیسرے روز 14 اگست کو یوم آزادی قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام بڑی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کی خدمت کی توفیق اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا?ں سے ہو گا۔پاکستان کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم یوم آزادی پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے
جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں اور نظریہ پاکستان فورم اور دیگر شعبوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں، جس کے دوران سیمینارز، میٹنگز، کانفرنسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوں گے جب کہ یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی جشن آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔عید کی تیاریوں کے سا تھ ساتھ یوم آزادی کے سلسلے میں بھی ملک بھر کے بازاروں، مارکیٹوں، شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، قومی پرچموں کے ساتھ سجایا گیا ہے جب کہ رات کو سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں 9 روز سے کرفیو، عوام غذا اور ادویات سے محروم

مقبوضہ کشمیر :(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز کرفیو برقرار ہے جہاں گھروں میں محصور کشمیری غذا اور ادویات سے محروم ہیں۔5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے فیصلے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن، موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات بھی بند ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ہزاروں کشمیریوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں پر آج کیا، مظاہروں کے دوران کشمیری عوام نے بھارت سے مقبوضہ وادی چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور آزادی کے نعرے لگائے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن کم از کم 15 اگست، بھارت کی آزادی کے دن تک جاری رہے گا۔مقبوضہ کشمیر کو نئی دہلی کے زیر انتظام لانے کے بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ وادی میں اس کی آبادکاری میں تبدیلی اور شناخت کھونے کا خوف پایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کشمیر میں دہائیوں سے بھارت کے خلاف بغاوت کی تحریک جاری ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد کشمیری فوج ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کشمیر کا دعویٰ کرتے ہیں جس کے لیے ان کے درمیان 2 جنگیں بھی لڑی جاچکی ہیں۔1948 میں لڑی گئی پہلی جنگ کے بعد خطے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا جبکہ وہاں کی عوام سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ریفرنڈم کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا۔اسلام آباد نے بھارت کے حالیہ اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہےا ور بدلے میں نئی دہلی سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع اور تجارت و ٹرین سروسز منسوخ کردی ہیں۔
مذہبی آزادی پر قدغن کی مذمت
پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عید الاضحیٰ پر مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پابندیوں اور لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی مذہبی حقوق پر قدغن سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی سگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مقبوضہ وادی فوجی جیل بن گیا ہے جہاں کشمیریوں کو سری نگر کے تاریخی جامعہ مسجد میں عید کی نماز پڑھنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون، لینڈ لائن اور سیلولر و انٹرنیٹ سروسز کی گزشتہ ایک ہفتے سے بندش سے کشمیریوں سے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنے اہلخانہ اور اپنے پیاروں سے بات کرنے کا حق چھینا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے و دیگر متعلقہ اداروں سے مذہب کے خلاف جرائم اور عالمی قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بھارت کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایک اور بھارتی سپراسٹار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک)کمل ہاسن، سنجے سوری، دیا مرزا اور زائرہ وسیم کے بعد اب تامل فلموں کے مشہور سپر اسٹار وجے سیتھوپاتھی نے بھی کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا ہے جس پر انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ”ایس بی ایس تامل آسٹریلیا“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ا?رٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ ”کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پروا ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے،“ تامل سپر اسٹار نے کہا۔واضح رہے کہ وجے سیتھوپاتھی کو گزشتہ دنوں ملبورن، ا?سٹریلیا میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں ”سپر ڈیلکس“ نامی تامل فلم میں خواجہ سرا کا کردار نباہنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ شاہ ر±خ خان نے بھی انہیں اپنے فلم کیریئر کا بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

اگر کشمیریوں کے حق کے لئے جنگ بھی لڑنی پڑی تو تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں کشمیریوں کے حق کے لئے جنگ بھی لڑنی پڑی تو تیار ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ سے ہم عید بھی خوشی سے نہیں منارہے، میں کشمیر میں تھا اور آصف زرداری جیل میں تھے، پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ نے آزاد کشمیر میں عید کی نماز ادا کی، حکومتی نمائندے کی آزاد کشمیر میں آنے سے اتحاد کی فضا قائم ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے تھا، کشمیری عوام 2 دن تک انتظار کرتے رہے لیکن عمران خان نہیں گئے، نالائق وزیراعظم کی وجہ سے کشمیر کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے اور قومی یکجہتی کےلیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر ہار نہیں ماننی چاہیے، ہمیں اپنی پالیسی پر دوبارہ نظرثانی کرنی چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ انتہا پسند مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ہم حقوق دیتے ہیں اور مودی حقوق چھینتا ہے، مودی نے 2 طرفہ معاہدوں کے علاوہ اپنے ملک کے آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ہمیں خود کو کشمیریوں کے جذبات کے ساتھ جوڑنا ہوگا، ہمیں کشمیریوں کے جذبات اور دکھ درد میں شامل ہونا ہوگا، ہمیں وہ سب کرنا ہوگا جس سے کشمیریوں کی حمایت ہو، ہمیں کشمیریوں کیلئےسفارتی جنگ لڑنی ہوگی، ہم کشمیریوں کے لئے آخری دم تک لڑیں گے، اگر کشمیریوں کے حق کے لئے جنگ لڑنی پڑی تو تیار ہیں۔یئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے میں قومی یکجہتی کو ختم کرے، حکومت نہیں چاہتی قومی سطح پر دنیا کو ایک پیغام جائے، حکومت ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے جس نے نا اتفاقی ہو رہی ہے، سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو لڑوانے کے لیے پروپیگنڈا کیا گیا، آصف زرداری کو عید کی نماز تک پڑنے نہیں دی گئی ، فریال تالپور کو آدھی رات کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا ، یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے کام کرکے ہمیں توڑ سکتے ہیں، یہ ظلم ہم 3 نسلوں سے دیکھ رہے ہیں، ہم ظلم برداشت کرتے رہیں گے لیکن جدوجہد نہیں چھوڑیں گے، ایسے اقدامات سے ہم زیادہ طاقت ور ہوں گے اور آپ بے نقاب، حکومتی اقدامات کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا سوچ رہے ہیں، حکومت کا قانونی طریقے سے اب کریں گے۔کراچی میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کی صورت حال سے متعلق 2 دن سے پروپیگنڈا ہورہا ہے، کراچی میں 2 دن میں تاریخ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، جب لاہور بارش سے ڈوبتا ہے تو کوئی انتظامیہ پر تنقید کیوں نہیں کرتا، وزیر اعلیٰ اور سندھ کابینہ نے 2 دن سڑکوں پر گزارے، انتظامیہ نے اپنی عید قربان کردی، جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

بنوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر چار افراد قتل

بنوں: (ویب ڈیسک )بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

14 اگست یومِ تجدیدِ عہد

لاہور:(ویب ڈیسک)1930 میں علامہ محمد اقبال نے خطبہ الہ آباد میں مسلمانوں کےلیے الگ آذاد مملکت کا تصور پیش کیا جس کانام چوہدری رحمت علی نے ”پاکستان “ تجویز کیا تھا اور قائداعظم نے مسلمانان ہند کو ایک جھنڈے تلے جمع کرکے 14 اگست 1947 کو اس خواب کو حقیقت کا رنگ دیا 23 مارچ 1940 کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب مسلم لیگ کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا اسکی صدارت جناب قائداعظم م±حمد علی جناح نے کی تھی اس جلسہ میں برصغیر کے لاکھوں مسلمان شریک ہوےئ تھے یہ زمانہ مسلمانوں کے آذاد وطن کے حصول کےلیے جدوجہد کا تھا اس اجلاس میں محترم اے۔کے۔فضل الحق نے قرارداد لاہور پیش کی جسکی حمایت مولانا ظفرعلی خان آئی آئی چوہدری خلیق الزمان ، عبداللہ بارون اور بیگم محمد علی جوہر نے کی تھی انگریز نے 1857 میں اپنی سازشوں کے زریعے برصغیر ہندوپاک پر قبضہ کرلیاتھا جس کے خلاف مسلم لیگ سینہ سپر ہوگیئ اور تمام مسلمان الگ وطن کے قیام کےلیے جدوجہد کرنے لگے اس مقصد کی خاطر لاہور میں 23 مارچ 1940 کو جلسہ ہوا جس میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی اس قرارداد کے خلاف ہندوستان کے تمام ہندوئ وں نے بھرپور مخالفت کی تھی قائداعظم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر حصول وطن کےلیے ملک گیر مہم چلائی اور فرمایا کہ مسلمان اپنے دین ، فلسفہ حیات، اسلامی سماجی ، اخلاقی اور مذہبی روایات کی بنیاد پر الگ قوم ہیں جنکا ہندو سے کسی صورت بھی تاریخی ، سماجی معاشرتی اور مذہبی تعلق نہیں اسلیے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے جدا تشخص کی بنا پر الگ وطن چاہتے ہیں قائداعظم نے اس امر کی وضاحت کی کہ تحریک پاکستان کا مقصد محض دنیوی مفاد حاصل کرنا نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کو عملی صورت عطا کرنا ہے پاکستان کا منشا صرف آذادی اور خود مختاری ہی نہیں بلکہ اسلامی نظریہ حیات ہے اسلام صرف روحانی احکام ، تعلیمات اور کتابوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ ایک مکمل ضابطہئ حیات ہے جو مسلم معاشرہ کو مرتب کرتا ہے آپ نے مزید فرمایا ”مسلمان پاکستان کا مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کہ وہ اپنے ضابطہ حیات اپنی روایات اور اسلامی قوانین کے مطابق حکومت کرسکیں قرارداد پاکستان کے بعد ہندوﺅں نے کھلم کھلا پاکستان اور مسلمانوں کی مخالفت شروع کردی لیکن مسلم لیگ اور مسلمانوں کی اتحاد کی بدولت ہندووئ ں کی ایک نہ چل سکی سیاسی لحاظ سے اس قرارداد نے ہندووئ ں اور مسلمانوں کو الگ الگ راستے دےدئیے اور حصول منزل آسان ہوئی جلسہ والی جگہ مینار پاکستان بنایا گیا ہے جو اس یادگار دن اور ہمارے آباو اجداد کی محنت لگن اور خلوص کی یاد دلاتا ہے یہ ہماری قربانیوں کا نشان ہے اس تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جس میں سرفہرست جناب قائداعظم صاحب کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح جو کہ قائد کی دست راست تھیں انہوں نے چند مسلم خواتین کے ہمراہ مسلمان خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور پورے ہندوستان کا سفر کرکے مختلف مقامات پر اجلاس ، جلسے اور جلوس کے زدیعے نظریہ پاکستان کو روشناس کرایا اور مسلم خواتین کو عملی طور سیاست میں دلچسپی لینے پر آمادہ کیا سول نافرمانی کی تحریک میں مسلمان خواتین نے لاٹھی چارج اور قیدوبند کی تکلیفیں بھی برداشت کیں لیکن حصول آذادی کے مقصد سےپیچھے نہ ہٹیں اور 14 اگست 1947 کو مسلمان خواتین جلوس کی صورت میں جناب قائداعظم صاحب کی رہائش گاہ پہنچیں اور انہیں آذاد اسلامی ریاست کے قیام پر مبارک باد دی یوں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی ملک کی تعمیروترقی کےلیے اہم خدمات انجام دیں یہ دن تجدید عہد کا بھی دن ہے کہ اب بطور مسلم قوم ہم سب کا مشترکہ فرض بھی ہے کہ اپنے ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اسے ترقی یافتہ اقوامِ عالم میں ایک روشن استعارہ بنانے کےلیے خلوص نیت انسانی ہمدردی رکھتے ہوےئ اسکی جڑوں کو مضبوط سے مضبوط بنانے میں کوئی کمی کجی نہ چھوڑیں ملک کی حفاظت اسکی بقا اور ملت کی پاسبانی کےلیے وحدت کی ضرورت ہے ایک نظریہ پر عمل پیرا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اسکےلیے اتحادو یگانگت مضبوط اور اٹل فیصلوں کی ضرورت ہے جو ملک و ملت کے مفاد میں ہوں تاکہ کوئی اغیار دشمن باطل قوت اس سرزمینِ پاک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے اللہ تعالیّ اس ملک اور اس میں بسنے والے مسلم و غیر مسلم تمام انسانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین ۔

ایک ہی گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد، ہنگامہ برپا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔کراچی میں لانڈھی کے قریب بابرکانٹا میں واقع گھر سے4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، اہل محلہ نے علاقے میں ناگوار بدبوپھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے دروازے توڑے تو 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا ابتدائی موقف ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔چاروں افراد کی شناخت انور ، حماد ، عمر اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور آپس میں بھائی بتائے گئے ہیں، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد موت کی اصل وجوہات کا علم ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کے دوروں کے بعد بھارتی وزیرخارجہ بھی متحرک لیکن چین نے بھارت کو کیا جواب دیا؟خبرآگئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے حوالے سے چین نے بھارت کو ٹکا سا جواب دیدیا، بھارتی وزیرخارجہ کی بیجنگ جاکر چینی ہم منصب کو راضی کرنےکی کوشش ناکام ہوگئی۔چین کی لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے پر بھی تنقید، چین کی علاقائی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش قرار دیدیا۔بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر ا?رٹیکل 370 کے خاتمے سے پیدا شدہ صورتحال پر بات کرنے چین میں ہیں۔ چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات پر ہمارا موقف اصولی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی ملاقات میں آرٹیکل 370 پر بات ہوئی۔ چینی وزیر خارجہ نے لداخ کو بھارتی یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلہ چین کی علاقائی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پچھلے ہفتے چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں۔ چین مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے پر پاکستان کو حمایت کا یقین دلا چکا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی فورم پر پاکستان کے حق میں کھڑا ہو گا، پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ امید ہے کہ بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے لیے احتجاجی کال، معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اہلیہ سمیت نظربند، بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی سماجی رہنما اور آشا فار ایجوکیشن کے کوفاﺅنڈر سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو اتوار کو لکھنو میں انکی رہائش گاہ پر نظر بندکردیا گیا۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق دونوں میاں بیوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی آئین میں کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔یہ احتجاج اتوار کی شام نئی دہلی میں گاندھی جی کے ہزارگنجی میں نصب مجسمہ کے سامنے کیا جانا تھا، تاہم حکومت ہند نے انھیں اور انکی اہلیہ کو اس سے قبل ہی نظر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو نے بتایا کہ انکی رہائش گاہ کے باہر پولیس سہ پہر چار بجے تک موجود تھی جس نے ان دونوں کو گھر کے اندر ہی موجود رہنے کا پابند کردیا تھا۔یاد رہے کہ سندیپ پانڈے مگسسے ایوارڈ ونر بھی ہیں۔

انسان کے سینے میں تیزابیت کیوں ہوتی ہے؟ بالآخر سائنسدان اصل حقیقت سامنے لے آئے، سب کو حیران کردیا

نیویارک(نگ ڈیسک)سینے کی جلن اور بدہضمی عام بیماریاں ہیں اور تقریباً ہرشخص کبھی نہ کبھی ان سے دوچار رہ چکا ہوتا ہے، لیکن آخر سینے کی جلن اور بدہضمی کی وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی ایک انتہائی اہم وجہ دریافت کی ہے جو دلچسپ طور پر انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے، لیکن اس دریافت کے نتیجے میں انسانی نظام انہضام کو مردار خوروں کے نظام انہضام سے بھی جا ملایا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سینے کی جلن اور بدہضمی معدے میں تیزابیت کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں لیکن یہ تیزابیت انسان کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ مفید ہے کیونکہ اس سے انسان زہرخورانی(Food poisoning) جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زہرخورانی معدے میں موجود جرثوموں کی وجہ سے ہوتی ہے اور معدے میں موجود تیزابیت ان جرثوموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ محققین نے جانوروں کی 68اقسام کے معدوں کی تیزابیت پر تجربات کیے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلی سڑی خوراک پر زندہ رہنے والے جانوروں کے معدوں میں زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے، اور چونکہ گلی سڑی چیزیں کھانے کی وجہ سے زہرخورانی کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے پھر بھی جانور اس سے محفوظ رہتے ہیں ،اس کی وجہ ان کے معدے میں زیادہ تیزابیت کا ہونا ہے۔ شمالی کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈکٹر ڈی اینا بیسلے کا کہنا ہے کہ انسان اپنے ابتدائی ارتقائی مراحل میں جب مردار جانوروں کا گوشت کھاتا تھا تو اسی تیزابیت کی وجہ سے زہرخورانی سے محفوظ رہتا تھا۔