قومی قر ضوں میں ریکا رڈ اضافہ، ن لیگی 5سالہ دور کے 71فیصد تک پہنچ گیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مالی سال 2019 کے دوران حکومتی قرضوں میں 31 کھرب 80 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 2019 کے دوران حکومتی قرضوں میں 7کھرب 600ارب روپے کا اضافہ کیا، جس کے بعد سرکاری قرضوں کا حجم آسمان کو چھوتے ہوئے 31 کھرب 80 ارب روپے ہوگیا۔ یہ حجم مسلم لیگ ن دور حکومت کے 5سال میں لیے گئے تمام قرضوں کا 71 فیصد بنتا ہے۔اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال کے دوران ہونے والا قرضوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت کے دوران لیے گئے مجموعی قرضوں سے بھی زائد بنتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں قرضوں میں مجموعی طور پر 6ہزار ارب روپے اضافہ کیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی ا?ئی حکومت نے مالی سال 2019 کے دوران 7ہزار 6سو ارب روپے قرضوں میں اضافہ کیا جو بڑھ کو مجموعی طور پر 31 کھرب 80 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دیسی کو چز کی لاٹری نکلنے والی ہے، پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور: (ویب دیسک)دیسی کوچز کو مسند پر بٹھانے کی تیاریاں ہونے لگیں جب کہ پی سی بی نے ہیڈکوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی اسامیاں مشتہر کرتے ہوئے 23 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔پی سی بی نے گذشتہ دنوں پورے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، فارغ کیے جانے والوں میں ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن شامل تھے، پاکستان کو اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نئے کوچز کا تقرر کرنا ہے۔گزشتہ روز پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی اسامیاں مشتہر کر دیں، ہیڈکوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی الگ الگ پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ ٹرینر کی جگہ متعارف کرایا گیا،امیدواروں کو23 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق حکام کی اولین ترجیح غیرملکی کوچ ہی ہے،البتہ اگر کوئی موزوں امیدوار نہ ملا تو کسی پاکستانی کا ہی تقرر کر دیا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے ویب سائٹ پر فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پلاننگ، ٹورنامنٹس کی تیاری، کارکردگی میں تسلسل اور رینکنگ میں بہتری لانا،سپورٹ اسٹاف کی مدد سے فٹنس کو نکھارنا اور انٹرنیشنل چیلنجز پر پورا اترنے کیلیے ٹیم کلچر پروان چڑھانا ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔لیول ٹو کورس یا مساوی انٹرنیشنل قابلیت لازمی قرار دی گئی ہے،قومی یا انٹرنیشنل سطح پر کام کرنے کا 3سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز یا10سال کا تجربہ رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی ترجیح دی جائے گی،امیدوار کو حکمت عملی تیار، اس پر عمل درا?مد کرانے اور قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہونا چاہیے، ،تحریری اور زبانی طور پر بات دوسروں تک پہنچانے کا ہنر، کمپیوٹر اور کوچنگ سافٹ ویئر کا استعمال بھی جاننا ضروری ہوگا۔بیٹنگ کوچ کیلیے بھی لیول ٹو کی شرط رکھی گئی ہے، نیشنل یا انٹرنیشنل سطح پر کام کا 3سالہ تجربہ بھی ہونا چاہیے، باقی شرائط میں وہی صلاحیتیں ہونا ضروری ہے جن میں سے بیشتر کا ذکر ہیڈ کوچ کے زمرے میں ہوا ہے،بولنگ کوچ کیلیے بھی لیول ٹو کے ساتھ 3سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فٹنس کو عالمی تقاضوں سے ہم ا?ہنگ کرنے کا ذمہ دار ہوگا،اس کو ہر پلیئر کی انفرادی جسمانی استعداد کو بہتر بنانے کے پروگرام وضع کرنے کے ساتھ ان پر عمل درا?مد کی نگرانی بھی کرنا ہوگی۔اسپورٹس میڈیسن، سائنس یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ہونا ضروری ہے،ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم یا بڑی اسپورٹس تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا 3سالہ تجربہ ہونا چاہیے،کوچ کیلیے ضروری ہے کہ قومی اور ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس کے حوالے سے ڈیٹا تیار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو، اسے نیوٹریشن کے طور پر پلیئرز کی رہنمائی کا اہل بھی ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ لیول ٹوکو کوچنگ میں گریجوایشن کا درجہ حاصل ہے،پی سی بی کی طرف سے ہیڈ کوچ سمیت عہدوں کیلیے لیول ٹو کی شرط رکھے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی سابق کرکٹرز کا تقرر ممکن بنانے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، کسی غیر ملکی کوچ کی دستیابی یا معاملات طے کرنے میں ناکامی ہوئی تو مصباح الحق کو کوچ اور بولنگ میں محمد اکرم کو معاون بنانے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

تر کی کشمیر یوں کے حق میں سب سے آگے، حمایت میں قراردادپیش کر نے کا اعلان

ترکی(ویب ڈیسک)ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترک پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے یکطرفہ طور پر خاتمے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔اسدقیصر نے انہیں بتایا کہ دونوں آرٹیکل کے خاتمہ ایک تاریخی دھوکا تھا جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا۔دوران گفتگو قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے ترکش ہم منصب کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر منظور قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے اس گھناو¿نے جرم کے علاوہ پوری کشمیری حریت قیادت اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی نظربند کردیا اور پوری وادی میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے، انٹرنیٹ سروس سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ بھارتی مسلح فورسز نے معصوم شہریوں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا، جس سے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول کے اطراف مرد، خاتون اور بچے شہید و زخمی ہوئے۔اس موقع پر ترکی کی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ‘ترکی کے عوام، ترکش پارلیمان کے اراکین اور سب سے بڑھ کر ترک صدر رجب طیب اردوان کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔مصطفیٰ سنتوپ نے ترکی کی جانب سے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدام کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ترک اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر کی صورتحال سے متعلق اس حالیہ بیان کو سراہا جو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے۔مصطفیٰ سنتوپ کا کہنا تھا کہ ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی اس اصولی موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا حل ہے۔

پاک بھارت جنگوں پر بنی فلم ”شیر دل“ عید اور یوم آزادی پر دوبارہ ریلیز ہو گی

کراچی(ویب ڈیسک)رواں برس مارچ میں ریلیز کی جانے والی پاکستانی فورس ڈرامہ فلم ’شیر دل‘ کو عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے موقع پر دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔میکال ذوالفقار علی اور ارمینہ خان کی فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی جنگوں اور کشیدگی کے پس منظر پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی نعمان خان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اظفر جعری نے دی ہیں۔شیر دل کو ابتدائی طور پر ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے اچھی کمائی کی تھی۔اس بار عید الاضحیٰ ایک ایسے موقع پر آ رہی ہے جب کہ عید کے تیسرے دن یوم آزادی منایا جائے گا، اس لیے فلم کی ٹیم نے جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے والی فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کے مرکزی اداکار میکال ذوالفقار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’شیر دل‘ کو عید کے موقع پر ملک کے مخصوص سینماو¿ں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں میکال ذوالفقار پاک فضائیہ کے پائلٹ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں جو نئے بھرتی ہونے والے پائلٹ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو بن جاتے ہیں۔فلم میں میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اسکرین شاٹ فلم کی کہانی اگرچہ کسی حقیقی واقعے پر مبنی نہیں، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کو متعدد حقیقی واقعات کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔فلم میں نہ صرف پاک فضائیہ کی جدوجہد دکھائی گئی ہے، بلکہ فلم کو دیکھ کر جذبہ حب الوطنی بھی پیدار ہوتا ہے۔فلم میں پاکستان اور بھارتی فضائیہ کے درمیان کشیدگیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، فلم میں حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رومانس کا تڑکا بھی دیا گیا ہے اور بھارتی دشمنوں کو مزا چکھانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ میکال ذوالفقار کو محبت میں کئی مسائل سے دوچار بھی دکھایا گیا ہے۔

عید سے قبل عوام پر گیس بم چل گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)گیس ٹیرف میں 200 فیصد تک اضافہ کرنے کے بعد ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں حکومت نے گیس کی کم از کم قیمت میں تقریباً تمام صارفین کے لیے مزید 39 فیصد اضافہ کردیا۔تاہم کمرشل صارفین کے لیے یہ اضافہ 9 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویڑن کی تجویز پر کیا۔اس فیصلے کے مطابق ہر صارف کو گیس استعمال کرنے یا نہ کرنے کے باوجود کم از کم چارجز ادا کرنے ہوں گے یعنی اگر ایک ایسی جگہ جہاں گیس کا کنیکشن موجود ہو لیکن استعمال صفر ہو اسے بھی یہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق رہائشی صارفین کے لیے کم از کم گیس چارجز بغیر کسی ردو بدل کے 173 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) رہیں گے جبکہ کم از کم چارجز کی مد میں کیا جانے والا اضافہ یکم جولائی 2019 سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔دوسری جانب سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، سرکاری مہمان خانوں، مسلح افواج کے میسز، رینجرز، تعلیمی اداروں، یتیم خانوں اور بڑی تعداد میں رہائشی صارفین کے لیے کم از کم گیس چارجز 17 فیصد کم کر کے 4 ہزار 680 روپے سے 3900 روپے کردیے گئے۔ادھر کمرشل صارفین اور برف کارخانوں کے لیے کم از کم چارجز 9.1 فیصد اضافے کے بعد 5 ہزار 880 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 415 روپے اور عام صنعتوں کے لیے 38.6 فیصد اضافے کے بعد 26 ہزار 302 روپے سے بڑھ کر 36 ہزار 450 روپے ہوگئے۔اسی طرح رجسٹرڈ مینوفیکچررز یا 5 زیرو ریٹڈ شعبوں کے برا?مد کنندگان بشمول ٹیکسٹائل، پٹ سن، قالین، چمڑا، کھیلوں کا سامان اور جراحی کے ا?لات بنانے والوں کے لیے بھی کم از کم گیس چارجز 38.6 فیصد اضافے کے بعد 20 ہزار 232 سے بڑھ کر 28 ہزار 60 ہوگئی۔اسی طرح کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اور سیمنٹ کے لیے بھی کم از کم چارجز 38.6 فیصد اضافے کے بعد 33 ہزار 46 روپے سے 45 ہزار 803 روپے کردیے گئے۔دوسری جانب واپڈا، ا?ئی پی پیز اور کے الیکٹرک کے لیے گیس کے کم از کم چارجز 38.7 فیصد اضافے کے بعد 21 ہزار 210 روپے سے بڑھ کر 29 ہزار 417 روپے ہوگئے۔اس ضمن میں جب ایک عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویڑن کو اب تک کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ تحریری طور پر موصول نہیں ہوا کیونکہ کابینہ نے اب تک باضابطہ طور پر اس کی منظوری نہیں دی۔یاد رہے کہ 29 جون کو حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت 510 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اور دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے 31 فیصد اضافہ کردیا تھا۔

دبئی میں مو جود اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئی

دبئی: (ویب ڈیسک)پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا۔اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔ اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی تا ریخ میں پہلی بارسابق صدر، دو سابق وزرائے اعظم،درجن بھر سیاست دان عید پر جیل میں ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم سمیت درجن بھر سیاست دان و سابق وزراءعید الاضحیٰ کا تہوار جیل میں گزاریں گے۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اگرچہ سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ’نواب محمد احمد خان قتل کیس‘ جب کہ نواز شریف ’طیارہ سازش کیس‘ میں گرفتاری کے باعث عید کے تہوار جیل میں گزار چکے ہیں تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی دور حکومت میں ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم سمیت درجن بھر سیاست دانوں و سابق وزراءنے عید کا تہوار جیل میں گزارا ہو۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایک سابق صدر ا?صف زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے درجن بھر سیاست دان و سابق وزراءحمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ،مفتاح اسماعیل، آغا سراج درانی اور خواجہ سلمان رفیق مختلف کیسوں میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا جاچکا ہے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی نیب کی حراست میں ہیں۔خود تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی پابند سلاسل ہیں لہٰذا ملک کے درجن بھر اہم ترین سیاستدان و سابق وزراء پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ کا تہوار جیل میں گزاریں گے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہوگا۔

عاز مین حج کی میدان عرفات آمد آ ج دو سراخطبہ ہو گا

سعودی عرب:(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات روانگی جاری ہے۔گزشتہ روز منیٰ میں قیام کے بعد عازمین آج صبح یعنی 9 ذی الحج سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک 3 خطبے سنیں گے۔ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب۔ان میں پہلا خطبہ گزشتہ روز جمعہ کا خطبہ سنا گیا جب کہ دوسرا خطبہ آج خطبہ حج ہوگا اور تیسرا خطبہ کل نماز عید الاضحٰی کا سنا جائے گا۔عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
حج ہیلپ لائن:عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں دفتر امور حج پاکستان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ گرم موسم کے پیش نظروہ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لیے اپنے ساتھ چھتری رکھیں۔ دوران حج اپنے ساتھ کم سے کم سامان رکھیں اور کسی پریشانی کی صورت میں معاون حج سے مدد لیں یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر کال کریں۔خیال رہے کہ رواں برس 22 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا کے عازمین کی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عزام کا ہے۔امسال انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ عازمین جب کہ پاکستان سے 2 لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے عالیشان گھر کی قیمت بارے جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا ، گوری خان نے تصاویر وائرل کر دیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ میں بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے اپنے پورے کیریئر ہندی سینما انڈسٹری پر راج کیا ہے اور وہ صرف اپنی بہترین اداکاری ہی نہیں بلکہ اپنے شاہانہ انداز کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔شاہ رخ خان کا ممبئی میں موجود گھر بھی ہمیشہ سے صرف مداحوں کی ہی نہیں بلکہ بولی وڈ کے دیگر اسٹارز کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔مداح ہمیشہ سے ہی شاہ رخ اور گوری خان کے اس خوبصورت گھر کا نظارہ دیکھنے کے خواہش مند رہے، اس کی ایک بڑی مثال یہی ہے کہ سالوں سے کنگ خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے جو نہ صرف اداکار سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہوتے بلکہ ان کا گھر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

اور اب گوری خان نے خود ایک نئے فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر منت کا ایک دورہ کروادیا۔گوری خان نے ووگ انڈیا کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے گھر کی تصاویر شیئر کی جو انہوں نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

خیال رہے کہ کنگ خان نے اپنے گھر کو ‘منت’ کا نام دیا، جو ان کے مطابق واقعی ان کی منت ہی ہے، کیوں کہ کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن وہ ممبئی میں ایسا گھر بنائیں گے جو بےحد شاندار ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا یہ گھر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہی ڈیزائن کیا جو پیشے سے انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔شاہ رخ خان نے کئی سال قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے گوری سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک دن انہیں یہ گھر تحفے میں دیں گے جسے وہ اپنی پسند سے ڈیزائن کرسکیں گی۔اداکار کا گھر جتنا خوبصورت اور عالیشان باہر سے نظر آتا ہے اتنا ہی شاندار یہ اندر سے بھی ہے۔اس بنگلے میں فلمیں دیکھنے کے لیے ایک الگ تھیٹر روم بھی موجود ہے، جہاں شاہ رخ اکثر و بیشتر اپنے دوستوں کو فلموں کی اسکریننگ کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنے پورے کیریئر میں کئی ایوارڈز بھی وصول کیے اور ان انعامات کے لیے بھی ‘منت’ میں ایک خصوصی کمرہ موجود ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اس بنگلے کا نام وِلا وینا رکھا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق بولی ود اسٹار شاہ رخ خان نے 1995 میں اس بنگلے کو 15 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تاہم آج اس کی مالیت تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع ہے جو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین گھڑ ریس سعودی عرب میں ہو گی

سعودی عرب :(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے آئندہ برس دنیا کے مہگنے ترین گھوڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد کرنے کا اعلان کردیا۔آئندہ برس 2020 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے انعامات والے گھڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد ہوگا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے ایونٹ کا اعلان جوکی کلب سعودی عرب کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کیا۔اس گھڑ دوڑ کو ’سعودی کپ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو آئندہ برس 9 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہوگا۔سعودی کپ میں مجموعی طور دنیا بھر سے 14 گھڑ سوارشریک ہوں گے اور جیتنے والے کو ایک کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے تک کی رقم دی جائے گی۔اس کپ میں بہترین پوزیشنز حاصل کرنے والے دیگر گھڑ سواروں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔گھڑ دوڑ کپ کی باقی ایک کروڑ ڈالر کی رقم پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے گھڑ سواروں میں تقسیم کی جائے گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ دنیا کی اس مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں کتنی خواتین حصہ لیں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس مہنگی ترین ریس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے گھڑ سواری کی شوقین درجنوں خواتین سعودی عرب آئیں گی۔شہزادہ بندر بن خالد الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی کپ کے انعقاد سے وہ گھڑ دوڑ کے کھیل کو ملک میں فروغ دینا چاہتے ہیں اور وہ آئندہ سال فروری میں گھڑ سواری کے شوقین مرد و خواتین سمیت میڈیا ارکان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ا?ئندہ سال ہونے والے کپ کے انعامات کی رقم امریکا میں ہونے والے مہنگے ترین گھڑ دوڑ کے مقابلے پگاسس ورلڈ کپ کی رقم سے بھی زیادہ ہے۔فلوریڈا میں ہر سال جنوری میں ہونے والے پگاسس گھڑ دوڑ مقابلے کے انعام کی رقم ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوتی ہے۔علاوہ ازیں سعودی کپ کے انعامات کی رقم دبئی، برطانیہ، جاپان، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے گھڑ دوڑ مقابلوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔سعودی عرب میں گھڑ سواری مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول ہے اور شاہی گھرانے کے افراد سمیت صنعتی گھرانوں کے افراد بھی گھڑ سواری کرتے ہیں۔