Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیسی کو چز کی لاٹری نکلنے والی ہے، پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دیں

    By Daily Khabrainاگست 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب دیسک)دیسی کوچز کو مسند پر بٹھانے کی تیاریاں ہونے لگیں جب کہ پی سی بی نے ہیڈکوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی اسامیاں مشتہر کرتے ہوئے 23 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔پی سی بی نے گذشتہ دنوں پورے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، فارغ کیے جانے والوں میں ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن شامل تھے، پاکستان کو اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نئے کوچز کا تقرر کرنا ہے۔گزشتہ روز پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی اسامیاں مشتہر کر دیں، ہیڈکوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی الگ الگ پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ ٹرینر کی جگہ متعارف کرایا گیا،امیدواروں کو23 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق حکام کی اولین ترجیح غیرملکی کوچ ہی ہے،البتہ اگر کوئی موزوں امیدوار نہ ملا تو کسی پاکستانی کا ہی تقرر کر دیا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے ویب سائٹ پر فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پلاننگ، ٹورنامنٹس کی تیاری، کارکردگی میں تسلسل اور رینکنگ میں بہتری لانا،سپورٹ اسٹاف کی مدد سے فٹنس کو نکھارنا اور انٹرنیشنل چیلنجز پر پورا اترنے کیلیے ٹیم کلچر پروان چڑھانا ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔لیول ٹو کورس یا مساوی انٹرنیشنل قابلیت لازمی قرار دی گئی ہے،قومی یا انٹرنیشنل سطح پر کام کرنے کا 3سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز یا10سال کا تجربہ رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی ترجیح دی جائے گی،امیدوار کو حکمت عملی تیار، اس پر عمل درا?مد کرانے اور قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہونا چاہیے، ،تحریری اور زبانی طور پر بات دوسروں تک پہنچانے کا ہنر، کمپیوٹر اور کوچنگ سافٹ ویئر کا استعمال بھی جاننا ضروری ہوگا۔بیٹنگ کوچ کیلیے بھی لیول ٹو کی شرط رکھی گئی ہے، نیشنل یا انٹرنیشنل سطح پر کام کا 3سالہ تجربہ بھی ہونا چاہیے، باقی شرائط میں وہی صلاحیتیں ہونا ضروری ہے جن میں سے بیشتر کا ذکر ہیڈ کوچ کے زمرے میں ہوا ہے،بولنگ کوچ کیلیے بھی لیول ٹو کے ساتھ 3سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فٹنس کو عالمی تقاضوں سے ہم ا?ہنگ کرنے کا ذمہ دار ہوگا،اس کو ہر پلیئر کی انفرادی جسمانی استعداد کو بہتر بنانے کے پروگرام وضع کرنے کے ساتھ ان پر عمل درا?مد کی نگرانی بھی کرنا ہوگی۔اسپورٹس میڈیسن، سائنس یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ہونا ضروری ہے،ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم یا بڑی اسپورٹس تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا 3سالہ تجربہ ہونا چاہیے،کوچ کیلیے ضروری ہے کہ قومی اور ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس کے حوالے سے ڈیٹا تیار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو، اسے نیوٹریشن کے طور پر پلیئرز کی رہنمائی کا اہل بھی ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ لیول ٹوکو کوچنگ میں گریجوایشن کا درجہ حاصل ہے،پی سی بی کی طرف سے ہیڈ کوچ سمیت عہدوں کیلیے لیول ٹو کی شرط رکھے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی سابق کرکٹرز کا تقرر ممکن بنانے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، کسی غیر ملکی کوچ کی دستیابی یا معاملات طے کرنے میں ناکامی ہوئی تو مصباح الحق کو کوچ اور بولنگ میں محمد اکرم کو معاون بنانے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.