بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے آخر کار شادی کرلی

لندن:(ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں۔برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے کشمیریوں کی حمایت میں مودی اور برطانوی پارلیمان کو ویڈیو پر دو ٹوک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ضامن ہے جسے ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔لیام بائرنی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں، مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی سے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا ملڑی زون بنا دیا گیا، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنا شرمناک اور خطرناک ہے، اس کی وجہ سے دنیا وادی کے حالات سے بھی بے خبر ہے۔لیام بائرنی نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہوکر مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انداز میں انصاف دلانا ہوگا، بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

 

سمجھوتہ ایکسپریس بندش پروزیر ریلوے شیخ رشید کا اہم بیان جاری

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے پر سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی، یہ ٹرین ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اب سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید کی چھٹیوں پر دیگر ٹرینوں میں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کردیا، بھارت نے شملہ معاہدے کو بھی تہہ و بالا کر دیا، بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سفاکانہ، ظالمانہ، مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور اس کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا جس میں جنگ بھی ہو سکتی ہے، ہم کسی قیمت پر جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے جبکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ‘آر ایس ایس کی حکومت مسلمانوں کی دشمن ہے لیکن کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس نہیں ہے، نریندر مودی نے انتہائی غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاست دان ایسی غلطی کرتے ہیں جس سے تاریخ بدل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستان کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے، پاک فوج نے کہا ہے ہم کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے، میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں جبکہ مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی اور سری نگر پر ختم ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کیسز کی بنیاد پر چھوٹ نہیں مل سکتی اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو ضرور سز ا ملے گی۔

 

کشمیر معاملے پر بھارتی وزیراعظم سے بات کروں گا، طیب اردگان

انقرہ: (ویب دیسک)ترک صدر طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم معاملے پر جلد ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے بات کروں گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور وہ جلد بھارتی وزیر اعظم سے بھی گفتگو کریں گے۔ترک صدر طیب اردگان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے، اس صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی وزیراعظم سے گفتگو میں خطے میں گشیدگی اور تناو? کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کروں گا۔ قبل ازیں صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔واضح رہے کہ جارحیت پسند مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس پر او ا?ئی سی، چین اور اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ نہتے کشمیری اپنے حقوق سلب ہونے پر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

پی سی بی نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو زوردار جھٹکا دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کردیا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سیزن 20-2019ءکیلئے 19 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کا نام شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ سال اس میں 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔کٹیگری اے میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب )نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو طلب کررکھا تھا،مریم نواز نیب میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئیں،نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر مریم نواز کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے کزن یوسف عباس کو گرفتار کرلیا ہے ،نیب کی ٹیم دونوں کو گرفتار کرکے نیب آفس لے گئی ہے۔

مریم نواز کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، اپوزیشن اراکین نے پارلیمینٹ سے واک آ?ٹ کیا جبکہ اجلاس کی کارروائی جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ابھی ہم لابی میں بیٹھے تو ٹی وی پر دیکھا کہ مریم نواز شریف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کے ایسا کہنے پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ بلاول بھٹو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون اپوزیشن ممبر کو اس حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ میرا خاندان اس ملک میں نسلوں سے سیاست کر رہا ہے، ہم نے سب کچھ دیکھا، پہلے ظالم آمر ضیاءتھا اور اب نیا آمرانہ نظام دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ دیکھ رہے ہیں، لڑنا ہے تو مردوں سے لڑیں، تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان جو انصاف کی بات کرتا تھا اور اس ملک کے نوجوانوں کو کہتا تھا کہ میں سب کو موقع دوں گا، اس کے نئے پاکستان میں خاتون کو گرفتار کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مذمتی الفاظ ادا کرنے کے بعد ایوان سے واک آ?ٹ کر دیا جس پر دیگر اپوزیشن اراکین بھی واک آ?ٹ کر گئے جبکہ ایوان میں شدید شور شرابے کے باعث سپیکر اجلاس کی کارروائی جمعہ 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

2013میں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی:جواد احمد

لاہور(ویب ڈیسک)نامور گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئر مین جواد احمد نے ”خبریں ٹیلی فونک فورم “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بچپن ہی سے رجحان سیاست کی طرف تھا بعدازاں پڑھائی کے بعدگلوکاری بھی کی موسیقاری بھی اور پروڈکشن میں بھی قدم رکھا۔ مجھے لگ رہا ہے کہ میرا استحصالی طبقہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا جنون میں بدل گیا تو ہو سکتا ہے گلوکاری کو مکمل خیر باد کہہ دوں۔کیونکہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ محنت کش اور مزدور خوشحال ہوں۔ انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اپنے ایک مداح کو بتایا کہ جب تک لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تب تک یہ ملک نہیں بدلے گا۔حکمران اصل میں وہی لوگ ہیں جو گھوم پھر کر نئی پارٹیوں کی شکل میں پھر عوام پر مسلط ہو جاتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت میں انہوں نے اپنی فلم ” ورثہ“ کے نام سے بنائی تھی۔جس کا میوزک سارا ہی اچھا تھا اور میوزک اس کا ہٹ ہو گیا فلم فلاپ ہو گئی۔ اس میں گلوکارہ ریچا شرما اور کرشنا کے علاوہ ساحر علی بگا اور میں خود بھی شامل تھا۔ ایک اور مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم ” موسیٰ خان “ جو کہ اداکار شان کی پروڈکشن تھی اس کا میوزک دیا اور دوسری فلم ” میں ایک دن لوٹ کے آ?ں گا“ کا بھی میوزک دیا جس کے گیت ” لگی لگی رے“ اور بن تیرے کیا ہے جینا“ بہت مقبول ہوئے۔ٹی وی کا مقبول ڈرامہ مہندی تھا جس کا ٹائٹل سانگ میرا گایا ہو ا تھا جس نے بہت مقبولیت حاصل کی اس کے بول تھے” مہندی کی یہ رات “انہوں نے مزید بتایا کہ اے ٹی وی کے ڈرامہ ” لو ‘ لائف اورلاہور“ کا ٹائٹل سانگ ” تیرے نال نال میں رہنا “ بھی انہوں نے گایا۔انہیں ایک مداح نے اپنا گیت سنانے کو کہا تو انہوں نے ” دوستی گیت“ گا کر سنایا جس کے بول تھے ” رہے نہ رہے ‘ یہ جیون کبھی ‘ بنی یہ رہے دوستی “۔ ان کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ان کی کوئی ایسی خواہش جو پوری نہ ہوئی ہو۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری یہی خواہش ہے کہ غریب خوشحال ہو جائے۔ جواد کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا انہوں نے آخری گیت کونسا ریلیز کیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا آخری گیت ” دلدار صدقے “ کے نام سے ریلیز ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر موقع پر آپ نیا گیت لے آئیں اس میں ورسٹائل ہون کی خوبی ہونی چاہئیے۔ تعلیم حاصل کرنے کے سوال پر جواد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم کیتھڈرل سے او لیول تک حاصل کی۔پھر گورنمنٹ کالج سے ”پر ی انجنئیر نگ“میں اچھے نمبر لئے یوں میں نے یو ای ٹی سے مکینیکل انجنئیرنگ میں ڈگری اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ٹیلی فونک رابطے پر ہی بتایا کہ وہ بائیں بازو کے خیالات کے پیروکار ہیں۔وہ مذہبی تنظیموں اور ان کے پیرو کاروں سے دل میں عناد یابغض نہیں رکھتے ہیں۔ میں غریبوں اور مڈل کلاس کی بات کرتا ہوں اور ان کو خوش دیکھنے کا خواہشمند ہوں میں تو مذہبی لوگوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ استحصالی طبقہ کیخلاف اکٹھے ہوں۔اہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عمران خان دنیا کے جھوٹے ترین آدمی ہیں ان میں دوغلا پن ہے۔ انہوں نے مجھے 2013ئ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جسے میں نے قبول نہیں کیا۔دنیا میں جتنے جھوٹے ‘ بے ایمان اور دھوکے باز ہیں‘ عمران خان ان کے سردار ہیں۔وہ عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار پر قابض ہوئے۔انہوں نے ایک مداح کے سوال پر بتایا کہ کشمیر کا ایشو بہت حساس صحیح لیکن اس پر جنگ نہیں ہوگی یہ معاملہ ٹیبل ٹاک پر ہی حل ہو سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست سوشل میڈیا کے زور پر کی ہے الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا میں کچھ بھی نہیں ہوتا پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا پر ہے اسے دیکھ کر اب مریم نواز اور بلاول بھٹونے بھی اپنا سوشل میڈیا سیل تشکیل دیا ہے۔عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک تین سو کنال کے گھر میں رہنے والا غریب عوام کا درد کیا جانے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی سیاست یقینا پورے ملک میں ہلچل مچاتی ہے اور میری پارٹی کا تو ہیڈ آفس بھی یہاں پر ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم دوسرے شہروں سے قطع تعلق رہیں۔ کشمیر میں بھارت کے اقدام سے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اسے ایسا نہیں کرنا چاہئیے تھا لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو ہمارے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔کشمیریوں کو طبقاتی جنگ لڑنی چاہئیے اگر وہ ایسا کرینگے تو مجھے خوشی ہو گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک میں جو بھی بچہ پیدا ہوتا ہے اس ما برابری کا حصہ ہے۔ میں تو کہتا ہوں جو نظام یہاں رائج ہے وہ ایسی سوچ پیدا ہی نہیں ہونے دیتا کہ آپ کو اپنے حقوق کا پتہ چلے۔ اصل میں ایسے نظام کو چلانے والا ایک مافیا ہے۔ٹیلی فونک فورم میں جن افراد نے جواد احمد کو سوالات کئے ان میں لاہور کے علاقہ لبرٹی مارکیٹ سے امیر علی تھے ‘ منڈی بہا?الدین سے عمران انور تھے‘جڑانوالہ سے انعام الحق ‘ فیصل آباد سے محمد رفیق‘ ڈی ایچ اے لاہور سے غزل شیخ ‘ سیالکوٹ سے محمد طارق‘ حیدر آباد سے نوریز‘ ملتان سے اللہ رکھا ‘ کراچی لانڈھی سے محمد طفیل‘ سرگودھا سے عبدالقادر کے علاوہ بہت سے دوسرے شہروں سے بھی کالز آئیں جن کے انہوں نے جوابات دیئے۔

”دوستی بس سمجھوتہ ایکسپریس بند “فضائی حدود کی پابندی کی تجاویز سفارت ، تجارت معطل ، سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی خبریں کی زبانی

لاہور (اپنے نمائندے سے) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی جہاں متعدد تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں بھارتی ہائی کمشنر کو فوراً پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے وہاں یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ بھارتی ہائی کمیشن کے تمام عملے کو پاکستان سے نکالا جائے۔ بھارت کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس‘ دوستی بس بند کی جائے اور یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ بھارت کے کسی بھی اقدام کیخلاف چین اور پاکستان مشترکہ طور پر سٹیٹ منٹ جاری کیا کریں۔ یاد رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان سے ہر پیر اور جمعرات کو روانہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تجویز بھی دی ہے کہ بھارت پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتا ہے اس کو بھی فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ اندرونی کہانی

 

مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں جہاں نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آج تین بجے مریم نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم ان کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گی اور اپنے والد سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے جہاں نیب کی چار گاڑیاں پہنچیں اور انہیں حراست میں لے لیا۔

بھارت نواز بینرز ن لیگی رہنما ءثاقب باجوہ کا کارنامہ، لیگی یوتھ ونگ کے صدر نے بینرز تیار کروائے

اسلام آباد(مظہرشیخ سے) بھارت کے حق میں پوسٹر آویزاں کرنے کے معاملہ میں تھانہ کوہسار نے مجسٹریٹ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی مقدمے میں سی ڈی اے کے ڈی ایم اے فیصلہ کے کسی آفیسر کو نامزد نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متنازعہ بینرز کے معاملہ میں تھانہ کوہسار نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 19-188-153-88C 339` درج کرلی ہے مقدمہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی دفعات کو شامل کیاگیا ہے۔ اس مقدمہ میں سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کو مدعی بنایا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ا تحاد سنٹر بلیو ایریا سے پرنٹنگ پریس کے مالک محمد نعیم سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پوسٹر آویزاں کرنے کے معاملے پر ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے اس پٹیشن میں سیکرٹری اسٹیبلش منٹ سیکرٹری داخلہ سیکرٹری اطلاعات چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے آئی جی پولیس اور اے آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار نے اپنی پٹیشن میں پوسٹر آویزاں ہونے کو انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کیا چیف کمشنراسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے جیسے دونوں اہم ترین عہدے ایک ہی شخص کو دیئے جانے کا مطلب ہے کہ شہر میں کوئی دوسرا شخص ان عہدوں کیلئے موزوں نہیں ہے پٹیشن میں معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں بھارت نواز بینرز آویزاں کروانے کا معمہ حل ہوگیا جس پرنٹنگ پریس سے یہ بینرز تیار کروائے گئے وہ بلیو ایریا میں واقع ہے۔ پریس کے مالک نعیم کو گرفتار کرکے ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوران پوچھ گچھ نعیم نے انکشاف کیا کہ بینرز تیار کروانے کا آرڈر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے صدر ثاقب باجوہ نے دیا تھا۔ ثاقب کی گرفتاری کیلئے ایم آئی چھاپے مار رہی ہے۔