لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے صبح سویرے زلزلے سے لرز اٹھے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے صبح سویرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ علی الصباح پانچ بج کر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اگرچہ زلزلے کے جھٹکے زیادہ نہیں تھے تاہم پھر بھی عوام میں خوف و حراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔اس زلزلے میں کسی قسم کی مالی و جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم اتنی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر ضرور نکال دیا۔زلزلے کی شدت5.8معلوم کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 226 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش تھا۔اسلام آباد،لاہوراور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چپ پر پلکوں والی، جھپکتی ہوئی آنکھ

پنسلوانیا: ایک دلچسپ لیکن اہم طبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سائنسدانوں نے چپ پر ایک ایسی مصنوعی آنکھ تیار کرلی ہے جس میں پلکیں ہیں اور وہ جھپکنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ لیکن یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ اس کا مقصد انسانی آنکھوں کےلیے تیار کردہ نئی دواو¿ں کو حقیقت سے قریب تر ماحول میں آمانا ہے کیونکہ اس مصنوعی آنکھ میں انسانی آنکھ کے خلیات شامل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کسی بھی نئی دوا کے طور پر استعداد رکھنے والے کسی مرکب (کیمیکل) کی دریافت سے لے کر اس کے بطور دوا منظور ہونے تک میں کم از کم دس سال لگ جاتے ہیں کیونکہ اسے مختلف مراحل سے لازماً گزارا جاتا ہے جن میں وہ پیٹری ڈش میں رکھے زندہ خلیات سے لے کر جانوروں پر، اور سب سے ا?خر میں انسانوں پر آزمائی جاتی ہے۔ اگر کسی نئی دوا کو ا?زمانے کے یہ درمیانی مراحل مختصر ہوجائیں اور براہِ راست انسانی ا?زمائش تک پہنچا جاسکے تو اس میں نہ صرف وقت کی بڑی بچت ہوگی بلکہ کسی نئی دوا کی تیاری پر ا?نے والی خطیر لاگت بھی خاصی کم کی جاسکے گی، جو فی الحال 80 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔

”چپ پر تجربہ گاہ“ (لیب ا?ن چپ) کے عنوان سے شہرت رکھنے والے تحقیقی شعبے کو ا?ج چالیس سال ہوچکے ہیں جبکہ اس میدان میں پیش رفت کی بدولت طبّی تشخیص و تحقیق کے کئی ا?لات ایجاد ہوچکے ہیں جو بہت مختصر بھی ہیں۔ حالیہ پیش رفت کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھنا چاہیے۔”نیچر میڈیسن“ کے تازہ شمارے میں تفصیلات کے مطابق، یونیورسٹی ا?ف پنسلوانیا کے ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد چپ پر مصنوعی ا?نکھ تیار کرلی ہے جس میں انسانی ا?نکھ کے زندہ خلیات موجود ہیں جبکہ یہ پلکوں سے بھی لیس ہے۔ فی الحال اس پر خشک ا?نکھوں کی بیماری کے علاج کےلیے تیار کردہ ایک نئی دوا کے تجربات کیے گئے ہیں؛ اور اس کے نتائج بالکل وہی ہیں جیسے اصلی ا?نکھ پر یہ دوا استعمال کرنے پر رونما ہوسکتے ہیں۔دوا ڈالنے پر ان مصنوعی پلکوں کے جھپکنے کا انداز بالکل ویسا ہوتا ہے جیسا حقیقی انسانی ا?نکھ کا ہوتا ہے۔ اس طرح یہ دوا جانوروں پر ا?زمانے کی ضرورت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے ا?نکھ کی دیگر بیماریوں کےلیے تیار کی گئی نئی دوائیں ا?زمانے میں استعمال کیا جائے گا۔

آبی قلت: مستقبل میں پانی صرف راشن کی دکانوں پر ملے گا، رپورٹ

کراچی(ویب ڈیسک): ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کم از کم ایک ارب 70 کروڑ آبادی کو پانی کی شدید ترین قلت کا سامنا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔اس رپورٹ میں آبی قلت سے متعلق دنیا بھر کے 189 ممالک کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جسے ان ملکوں میں ا?بی ذخائر پر دباو¿ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔ ان میں سے 17 ممالک ایسے ہیں جہاں ا?بی قلت کی شرح شدید ترین (یعنی 80 فیصد یا اس سے بھی زیادہ) ہے جبکہ ان میں سے بھی 11 ممالک مشرقِ وسطی میں واقع ہیں۔ مزید 44 ممالک میں ا?بی قلت اگرچہ 40 سے 80 فیصد کے درمیان ہے لیکن اسے بھی ”شدید“ قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر دنیا کی ایک ارب 70 کروڑ آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اگر ا?بادی کے نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو بھارت میں لوگوں کی سب سے بڑی تعداد شدید ترین ا?بی قلت کا شکار ہے جبکہ اس فہرست میں بھارت کا 13 واں نمبر ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں کے دوران پانی کے فی کس استعمال میں اضافے نے ا?بادی میں اضافے کی شرح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؛ جو اپنے ا?پ میں انتہائی تشویشناک بات ہے۔ڈبلیو ا?ر ا?ئی کے سربراہ اینڈریو اسٹیئر کا کہنا ہے کہ ا?بی وسائل پر مسلسل بڑھتا ہوا دباو¿ ایک سنگین ترین مسئلہ ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔ ”اس کے نتائج ہماری ا?نکھوں کے سامنے ہیں جو غذائی عدم تحفظ، تصادم، جنگوں، نقل مکانی اور معاشی عدم استحکام کی صورت میں ہیں،“ اینڈریو نے بتایا۔اس رپورٹ میں جہاں پانی کے استعمال میں کفایت شعاری برتنے پر زور دیا گیا ہے، وہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ پانی کو بازیافت (ری سائیکل) کرکے مختلف مقاصد میں دوبارہ استعمال کرنے کےلیے ہمیں ا?ج کی نسبت کہیں زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے ورنہ وہ دن دور نہیں کہ جب حکومتوں کو پانی کی راشن بندی کرنا پڑے گی اور نلکوں کے بجائے راشن کی سرکاری دکانوں پر ہی پانی دستیاب ہوگا۔

چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ؛ شعیب اختر نے پلان بھی تیار کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک)چیف سلیکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے شعیب اختر نے اپنا پلان بھی تیارکرلیا۔پی سی بی کا چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں راشد لطیف، شعیب اختر اور محسن حسن خان شامل ہیں، سابق پیسرکا کہنا ہے کہ میری بات ضرور ہوئی ہے، فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی سفارشی فون نہیں ا?ئے گا،اگر موقع ملا تو کم ازکم 50کرکٹرز کا ایک پول تیار کرنے کی کوشش کروں گا، ہرفارمیٹ کیلیے ٹیلنٹ موجود ہونا چاہیے، چند کھلاڑیوں پرباربار انحصار کرنے کے بجائے ملک کے کونے کونے سے ٹیلنٹ تلاش کرنا ہوگا، راولپنڈی میں کلب کرکٹ کے دوران گلگت بلتستان کے کئی انتہائی باصلاحیت کرکٹرز ہمارے ساتھ کھیلتے تھے، اب وہاں کا ٹیلنٹ کہاں جارہا ہے، ہمیں وہاں تک جاکران کھلاڑیوں کوکھوج نکالنا ہوگا۔شعیب اختر نے کہا کہ قومی سطح پر ٹیموں کی سلیکشن سے قبل گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی پرکھ کرنے والی ا?نکھ ہونی چاہیے،کسی میں صلاحیت مگر چند ایک تکنیکی خامیاں یا مسائل ہیں تو ان کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ قیادت سنبھالنے کے بعد سرفراز احمد بڑے مثبت ذہن کیساتھ میدان میں اترتے،بعد ازاں ان کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ ہیڈکوچ مکی ا?رتھر کیساتھ معاملات میں ان کیلیے کوئی مسائل رہے ہوں۔

کشمیر پر بھارتی فیصلے سے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے، امریکا

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سےمتعلق بھارت کی قانون سازی کا جائزہ لیا جارہا ہے، بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے وسیع مضمرات ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر ہماری تشویش برقرار ہے، تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں، انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیاجائے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرحد پاردہشت گردی کی روک تھام کےلیےسخت اقدامات کیےجائیں، جو لوگ متاثر ہوئےہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، فریقین کنٹرول لائن پر امن و استحکام برقرار رکھیں، پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی کردی

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں، بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی اکثریت قومی ٹیم کے لیے ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے حق میں ہے جب کہ معاون اسٹاف میں غیرملکی شامل ہو سکتے ہیں۔

کلنٹن مونیکا سکینڈل پر فلم بنے گی ،صدارتی انتخابات سے قبل نمائش

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے سیاسی رومانوی اسکینڈل پر امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔بل کلنٹن کی جانب سے وائیٹ ہاو¿س کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی سے معاشقے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کا اسکینڈل 22 سال پرانا ہے، تاہم اب بھی ان کا افیئر اسکینڈل عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔بل کلنٹن مونیکا لیونسکی کے معاشقے پر پہلے بھی متعدد دستاویزی فلمیں اور کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ رومانوی داستان عالمی سیاست میں منفرد اہمیت بھی رکھتی ہے۔اس اسکینڈل پر متعدد کتابیں، امریکی سیکیورٹی و حکومتی اداروں کی تحقیقات اور کئی اخبارات، میگزینز اور جرائد نے کئی رپورٹس شائع کی ہیں اور خود مونیکا بھی وقتا بوقتا اس پر بات کرتی آئی ہیں۔

مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان1997 میں اس وقت رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن اپنے دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے۔بل کلنٹن 1993 سے 2001 تک 42 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔مونیکا لیونسکی نے گریجوئیشن کے بعد 1995 میں 21 سال کی عمر میں ٹرینی ملازم کے طور پر وائیٹ ہاو¿س میں شمولیت اختیار کی تھی، اس وقت بل کلنٹن کی عمر49 سال سے زائد تھی اور وہ اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے اور ان کے درمیان معمول سے ہٹ کر ہونے والی ملاقاتوں کو دیکھتے ہوئے وائیٹ ہاﺅس کی خاتون سینیئر ملازم لندا ٹرپ نے مونیکا لیونسکی کے ذاتی فون کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کیا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔

معاملا سامنے آنے کے بعد امریکا کے ریاستی تحقیقاتی اداروں، میڈیا اور حکومتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔اسکینڈل سے متعلق سامنے آنے والی مختلف تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مونیکا لیونسکی نے سابق صدر کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔رپورٹس میں مونیکا لیونسکی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ وائیٹ ہاو¿س کی سابق ملازم کے مطابق ان کے اور بل کلنٹن کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر اور مونیکا لیونسکی کے درمیان وائیٹ ہاﺅس میں موجود صدارتی دفتر’اوول‘ میں جنسی ملاقاتیں ہوئیں۔تحقیقات کی روشنی میں بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی بھی شروع کیے گئے تھے اور انہیں قانونی و آئینی معاملات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔اور اب بل کلنٹن کے اسی رومانوی قصے اور مواخذے پر دستاویزی فلم بنائی جائے گی، جسے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا جائے گا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ ’ایف ایکس‘ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان ہونے والے معاشقے اور سابق امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر فلم بنائے گا۔

یہی ادارہ ماضی میں بھی امریکی صدور کے جرائم اور اسکینڈلز پر ’امریکن کرائم اسٹوری‘ کے نام سے 2 سیزن بنا چکا ہے اور اب اسی سیریز کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو خود مونیکا لیونسکی پر پروڈیوس کریں گی۔وہ امریکن کرائم اسٹوری کے تیسرے سیزن کی شریک پروڈیوسر ہوں گی۔فلم میں مونیکا لیونسکی کا کردار امریکی اداکارہ بینی فیلڈسٹین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کا اسکینڈل سامنے لانے والی عہدیدار لندا ٹرپ کا کردار اداکارہ سارا پالسن ادا کریں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دستاویزی فلم میں بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کا کردار کون ادا کرے گا۔

تیونس کی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

تیونس(ویب ڈیسک)شمالی افریقی ملک تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا۔تیونس کی 21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں لڑنے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے سگنیچرز موجود ہیں۔تیونس کی ویب سائٹ النھار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نرمین صفر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔رپورٹ کے مطابق نرمین صفر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ملک کے 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ کسی بھی شخص کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے۔نرمین صفر نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا متنازع انتخابی منشور کا اعلان بھی کیا۔رقاصہ نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو وہ ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کردیں گی۔نرمین صفر کا کہنا تھا کہ وہ صدر بنیں تو جہاں وہ مسلمان خواتین کے حجاب اور چہرے پر پابندی عائد کریں گی، وہیں وہ مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کریں گی۔نوجوان نسل میں مقبول ڈانسر نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئیں تو وہ ان مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنائیں گی جو کسی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے مکر جائیں گے۔نرمین صفر کے مطابق اگر عوام انہیں ملک کا صدر منتخب کرتی ہیں تو وہ جائداد کے حقوق کے حوالے سے ایک بل پارلیمنٹ کو بھیجیں گی۔گلوکارہ و ڈانسر کا کہنا تھا کہ وہ جائداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دیں گی۔نرمین صفر کے مطابق وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز کریں گی اور نوجوان نسل سے تبدیلی کے لیے انہیں ووٹ دینے کے لیے آمادہ کریں گی۔خیال رہے کہ تیونس کے صدر اور جمہوری طریقے سے منتخب پہلے رہنما محمد الباجی قائد السبسی 92 سال کی عمر میں گزشتہ ماہ 25 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ان کے انتقال کے بعد تیونس میں نئے صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جو رواں برس 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔محمد الباجی قائد السبسی کے انتقال کے بعد تیونس پارلیمنٹ کے صدر عارضی طور پر ملک کے سربراہ بنیں ہیں۔رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں ملک کے وزیر اعظم یوسف چھاہد بھی حصہ لیں گے۔یوسف چھاہد اور ڈانسر نرمین صفر کے علاوہ بھی دیگر سیاسی قائدین نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والی نرمین صفر نے 18 سال کی عمر میں گلوکاری اور رقص کے کیریئر کی شروعات کی۔نرمین صفر خصوصی طور پر نوجوان نسل میں مقبول ہیں، انہیں گلوکاری سے زیادہ روایتی تیونسی رقص کرنے سے شہرت حاصل ہوئی۔نرمین صفر کا شمار تیونس کی عمر ترین معروف رقاصاﺅں میں بھی ہوتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز 6ہلاک 100زخمی کر دیئے

سری نگر(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری پر کاری وار کرکے مودی سرکار نے پوری وادی کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا ہے، خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف سری نگر، پلوامہ، بارہ مولا اور شوپیاں میں کشمیری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے اور معصوم مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 6 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 100 کشمیری زخمی ہوئے۔ زیادہ تر مظاہرین پیلٹ گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے شہری بے حال ہوگئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مودی سرکار نے آرٹیکل 35-اے اور 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا اور کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا جس کے بعد سے تمام کشمیری رہنما گرفتار، کرفیو نافذ، نیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہیں۔

سنگین انکشاف،ہندو لڑکوں نے مسلمان کشمیری لڑکیوں سے شادی کی سازش بنالی ،اصل وجہ کیا؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سے ہی جنونی ہندوﺅں نے کشمیری لڑکیوں سے شادیوں کے خواب سجا لیے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بی جے پی کے ایک رہنما کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست اترپردیش کے رکن اسمبلی وکرم سائنی پارٹی کارکنان کو آئین کی شق 370 کے خاتمے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لیے گوری کشمیری لڑکیوں سے شادی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔وکرم سائنی کی اس ویڈیو کو پورے بھارت میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے حکمران جماعت کے کارکنان سے یہ بھی کہا کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر جا کر پلاٹس خریدنے اور شادیاں رچانے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ ان کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔رکن پارلیمنٹ وکرم سائنی نے یہ بات مظفر نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی جو آئین کی شق 370 کے خاتمے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی۔وکرم سائنی کا کہنا تھا کہ میں پرجوش اور کنوارے کارکنان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کشمیر جا کر شادیاں کرنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے ورنہ اس سے قبل تو اس حوالے سے کافی قانونی پیچیدگیاں تھیں۔ وکرم سائنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا خواب پورا کر دیا ہے۔ بھارتی رہنما نے اپنی اس ویڈیو میں مزید کیا کہا ۔بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے۔ 35 اے دفعہ 370 کی ایک ذیلی شق ہے جسے 1954ءمیں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا تھا۔ اس دفعہ کے تحت جموں و کشمیر کو بھارتی وفاق میں خصوصی آئینی حیثیت حاصل دی گئی تھی۔ آرٹیکل 35 اے، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا حصہ ہے۔ آرٹیکل 370 کی وجہ سے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔آرٹیکل 35 اے کے مطابق کوئی شخص صرف اسی صورت میں جموں کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔ کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا اور نہ ہی یہاں کا مستقل شہری بن سکتا ہے نہ ہی ملازمتوں پر حق رکھتا ہے۔ یہی آرٹیکل 35 اے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مستقل شہریت کی ضمانت دیتا ہے جسے ختم کر دیا گیا۔