تازہ تر ین

بوٹ کا معاملہ ،وزیر اعظم نے فیصل واوڈا کے ٹی وی پر شوز میں شرکت پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی پروگرام میں بوٹ لے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پر کسی بھی ٹاک شو میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصل واوڈا پر دو ہفتوں کیلئے ٹاک شو میں شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بوٹ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے، 5ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے ،5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے،عمران خان نے جس جرا ت اوردلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانچ ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے،جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے،5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دی، بھارتی دعوو¿ں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس جرا ت اوردلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے،انہوں نے تدبراور بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی وکالت کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خطے میں کشیدگی اور تناو¿ کم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف خوش آئند ہے،پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain