تازہ تر ین

میدانی علاقوں میں دھند کی چادر ،پہاڑوں پر برف کی چاندی،سردی میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم سکردو میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران سکردو میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری جبکہ استور میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام، گوپس میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری، بگروٹ منفی 11، استور، چترال، پاراچنار منفی 10، کوئٹہ منفی 9، قلات، سکردو منفی 7، گلگت، دیر منفی 6، دالبندین منفی 5، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 4، دروش اور ژوب میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں سائبیریا کی ہواں کے باعث سردی برقرار ہے،جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواو¿ں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی،جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا سردی کی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے۔ وادی نیلم کے برفانی تودے میں 22 گھنٹے رہنے والی ننھی صفیہ چل بسیصفیہ کو گذشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا سرگن میں برفانی تودہ گرنے کے باعث صفیہ کے دو بھائیوں سمیت خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھےننھی صفیہ کی میت پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیلم منتقل کردی گئی ہے جہاں اس کی تدفین کر دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain