تازہ تر ین

رانا ثناء کا شہریار آفریدی اور ڈی جی اے این ایف کو عدالت میں بلانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے وزیر مملکت شہریار آفریدی اور ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات فورس (اے این ایف) میجر جنرل عارف ملک کو عدالت میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا شہریار آفریدی اور ڈی جی اے این ایف کو عدالت میں بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ اگر سازش ہوئی ہے تو بتایا جائے کس نے سارش کی؟ وہ ویڈیو بھی لائیں جس کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا عدالت میں بھی یہی کہا کہ یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ یہ کیس سیاسی انتقام ہے، حکومت نے بدترین سیاسی انتقام کی بنیاد پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا۔اان کا ،زید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ختم کرنے کے لیے جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنانے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain