تازہ تر ین

کمیشن کی فورنزک رپورٹ کا انتظار آٹا، چینی بحران، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑو گا، عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحرانوں کے ذمے داروں کے خلاف 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی فورنزک رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، رپورٹ کا اجراءپاکستان کی تاریخ میں مثال ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی کی سیاسی قیادت میں ایسی رپورٹس جاری کرنے کی ہمت نہیں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain