تازہ تر ین

آئندہ 2 ہفتے امریکہ کیلئے انتہائی خطرناک، ٹرمپ کا اعتراف تباہی کا ذمہ دارخود ٹرمپ ہے:نوم چومسکی

نیویارک‘ پیرس‘ لندن‘ برلن‘ ربیاض‘ اوٹاوہ(آئی این پی ) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ملک میں کروناوائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد میں آئندہ دوہفتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے، اس دوران امریکا میں مزید ’بہت زیادہ اموات ہوں گی‘ امریکا میں اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہیں اور ساڑھے آٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں، لاک ڈاو¿ن کے شکار امریکا کو جلد ’دوبارہ کھولنا‘ ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔ وائٹ ہاو¿س میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 2 ہفتے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے مشکل ہوں گے، اس دوران اموات میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں انتظامیہ کی مدد کے لیے مزید ایک ہزار فوجی نیویارک میں تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ریاستوں کی مدد کے لیے بھی ہزاروں فوجی جوان تعینات کریں گے، کرونا کے خاتمے اور ملک کو پھر سے کھولنے کے لیے وسائل کا ہر ممکن استعمال کریں گے، حکومت کی طرف سے کچھ وینٹی لیٹرز بھی نیویارک بھیجے جائیں گے، وفاقی ایجنسیوں نے 180 ملین ماسک آرڈر کیے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوجی اہل کار ایسی لڑائی میں جا رہے ہیں جس کے لیے وہ تربیت یافتہ نہیں، کسی کو بھی اس جنگ کے لیے تربیت نہیں دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے، اور فوڈ سپلائی کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔مشکلات سے بھرے سفر کے بعد کرونا کے مریضوں کے ساتھ ایک کروز شپ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں پر پہنچ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز ران کمپنی پرنسس کروزس کے مطابق کورل پرنسس نامی اس بحری جہاز نے میامی کے ساحل پر لنگر انداز ہونے کی متعدد ناکام کوششیں کی تھیں۔ اس کے بعد اسے کئی جنوبی امریکی ممالک کی جانب روانہ بھی کیا گیا۔ اس جہاز پر عملے سمیت کل گیارہ سو افراد موجود ہیں اور ان میں سے بارہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ دو ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔ کورل پرنسس کو خالی کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران امریکا میں مزید بہت زیادہ اموات ہوں گی۔ امریکا میں اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہیں اور ساڑھے آٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا کہ لاک ڈاﺅن کے شکار امریکا کو جلد دوبارہ کھولنا ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک میں کرونا وائرس کے خلاف جاری کارروائیوں میں مدد کے لیے مزید ایک ہزار فوجی بھیج رہے ہیں۔ اس سے پہلے نیویارک میں تقریبا ہزار بستروں پر مشتمل ایک بحری فوجی اسپتال بھیجا جا چکا ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی جن میں سے 63 ہزار سے زیادہ صرف نیویارک شہر میں ہیں جس کی وجہ سے اسپتالوں پر بہت بوجھ پڑ گیا ہے اور طبی عملہ بھی اس عالمگیر وبا سے متاثر ہو رہا ہے۔امریکہ اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے جہاں گزشتہ روز تک متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ گئی ۔ اور آٹھ ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ امریکی صدر کے حکم پر نیویارک شہر میں مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 65 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 5476 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جب کہ دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12418 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک پہنچ چکی ہے۔امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اٹلی اور اسپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 7560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 3,452 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بیلجیم میں 1,283، ہالینڈ 1,651، سوئٹزرلینڈ 666، سعودی عرب میں 29 اور بھارت میں 99 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ترکی میں استنبول سمیت 30 شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ صرف کھانے پینے کی اشیا اور طبی سازوسامان لانے کی اجازت دی جارہی ہے۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد اور طبی عملے کی یاد میں 3منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، صدرشی جن پنگ سمیت چین کی اعلی قیادت نے وبا سے مرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain