تازہ تر ین

کیمپ جیل میں26قیدی کرونا کا شکار ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 47ہوگئی

اسلام آباد‘ لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ کراچی‘ چنیوٹ‘ اوکاڑہ‘ فیصل آباد (نمائندگان خبریں) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وباءکرونا وائرس سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو 3 ،صوبہ پنجاب میں 63، سندھ میں51، بلوچستان میں 3 ، گلگت بلتستان میں 13 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد2880ہوگئی،45افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور170صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 172 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1163، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 206 کرونا کے مریض ہیں۔اتوار کوسرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق صرف اتوار کے روز اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں مزید 51 کیسز اور ایک شخص کی موت اور بلوچستان میں 3 کیسز، گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات مرتضی وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزید 51 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک اور وائرس متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 68 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 43 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے جن میں 3 مثبت اور 40 کے نتائج منفی آئے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ(کرونا مانیٹرنگ روم)کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔سرکاری سطح پر ملک میں کرونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور صرف 39 روز گزرنے کے بعد یہ تعداد 2934 تک جا پہنچی ہے۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈان اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں ایک ہزار 196 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 881 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 189 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 12 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز پر نظر ڈالی جائے تو پنجاب میں ہفتہ کے روز مزید 64 کیسز، سب سے پہلے وائرس کی لپیٹ میں آنے والے صوبہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، خیبر پختونخوا میں 29، بلوچستان میں10، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو سامنے آئی جبکہ اسی روز دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔18 مارچ کو خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے مردان میں پہلے شخص کے کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد ازاں کچھ ہی دیر میں انہوں نے ہنگو میں دوسرے فرد کی موت کی تصدیق کی۔20 مارچ کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا تو اس طرح تعداد 3 تک جا پہنچی۔22 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہی ایک اور مریض کے انتقال کی خبر سامنے آئی تو کچھ ہی دیر بعد گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والا ڈاکٹر اسی عالمی وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔اگلے ہی دن یعنی 23 مارچ کو بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا۔جہاں ایک طرف متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ سامنے آرہا تھا وہیں 24 مارچ کو پنجاب میں بھی پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔پنجاب میں ہونے والی یہ موت ملک میں مقامی سطح پر منتقل ہونے والے کیس سے پہلا انتقال تھا۔علاوہ ازیں 25 مارچ کو بھی ملک میں ایک اور موت کی تصدیق ہوئی اور راولپنڈی میں 50 سالہ خاتون دم توڑ گئیں۔26 مارچ کو لاہور کے نجی ہسپتال میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے 3 اور ملک میں مجموعی طور پر 9 اموات ہوگئیں۔27 مارچ کو لاہور میں ایک اور مریض کرونا وائرس کے باعث دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 4 ہوگئی۔اسی روز فیصل آباد میں بھی 22 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں 5 اور ملک بھر میں اس وبا سے اموات 11 ہوگئیں۔28 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 12 ہوگئی۔29 مارچ کو ملک میں 5 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی، وزیرصحت سندھ نے صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کے انتقال کی تصدیق کی، دوسری طرف خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 78 سالہ شخص کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔علاوہ ازیں پنجاب میں بھی ایک اور موت ہوئی جو اس روز کی چوتھی جبکہ مجموعی طور پر پنجاب کی چھٹی ہلاکت تھی، بعد ازاں گلگت بلتستان سے بھی ایک اور فرد کی موت کی تصدیق ہوئی جو اس روز کی پانچویں موت تھی، اس بارے میں بتای گیا کہ ایک میڈیکل اسٹافر کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا۔30 مارچ اب تک ملک کی تاریخ میں اموات کے حساب سے سب سے برا دن ثابت ہوا اور ایک روز میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ماہ مارچ کے آخری روز بھی 2 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور اموات کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔یکم اپریل کو بھی ملک میں 5 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس سے یہ تعداد 31 ہوگئی۔اگلے ہی روز یعنی 2 اپریل کو سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک موت کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 34 تک جا پہنچی۔3 اپریل کو بھی ابھی تک گلگت بلتستان میں ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ میں 3، خیبرپختونخوا میں 2 موت کی تصدیق ہوئی اور اموات 40 ہوگئیں۔4 اپریل کو ملک میں مزید 4 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔5 اپریل کو سندھ میں مزید ایک شخص وائرس کا شکار ہو کر چل بسا جس کے بعد سندھ میں مجموعی اموات 15 جبکہ ملک میں مجموعی اموات 45 ہوگئیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 ءکو کراچی میں سامنے آیا۔ اوکاڑہ کے نواحی گاﺅں چک 25جی ڈی کے رہائشی حافظ غلام سرورکا کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹو آ گیا ہے جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں ایران پلٹ شہری کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ غازی اکرم ولدمحمد اکرم سکنہ رام گڑھ ڈیرہ شاہ جمال تحصیل نوشہرہ ورکاں ایران سے تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آیا جہاں پاکستانی حکام نے اسے دو ہفتے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا۔ قیدیوں میں کروناوائرس بے قابو ہو گیا ۔کیمپ جیل میں مزید 26 قیدیوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ۔وائرس کے تصدیق شدہ قیدی تاحال کیمپ جیل میں ہی موجود ہیں۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ قیدیوں کی کیمپ جیل میں موجودگی دیگر قیدیوں کیلئے خطرہ ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے دو روز قبل قیدیوں کے ٹیسٹ کے نمونے کیلئے گئے تھے26 قیدیوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے 1196کنفرم مریض ہیں۔ 537عامشہریوں‘ 312زائرین سنٹرز‘ 347رائے ونڈ سے منسلک افراد‘ 3قیدیوں میں کرونا کی تصدیق۔ کورونا وائرس کی ایک اور مریضہ میو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم نے تصدیق کر دی۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ اسد اسلم کا بتانا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 جبکہ لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کا شکار 66 سالہ مریضہ 31مارچ کو میو ہسپتال لائی گئی تھیں۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کرونا سے متاثرہ خاتون شدید ذہنی دبا اور بلڈ پریشر کی بھی مریضہ تھی، حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے گزشتہ رات مریضہ کو وینٹی پر لیٹر لگایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain