لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کےلئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کےاگےا۔چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے کورونا وباکی روک تھام کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کوسراہاگےا ۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علا ج معالجہ کے ایس او پیز کوموثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کےلئے حکومت کے اقدامات بارآور ثابت ہوںگے – پنجاب کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں -عوام کے تحفظ کےلئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں -چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کےلئے اپنے مشاہدات بیان کئے۔چینی ڈاکٹروں نے کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔چینی ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وباءکی روک تھام کےلئے حکومت پنجاب کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چینی ڈاکٹروں سے مختلف امور پر سوالات کےے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے-چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے-کورونا سے بچاو¿ اور سدباب کےلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزےراعلیٰ آفس مےں صوبائی وزےر صحت ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو چےنی ڈاکٹروں اورماہرےن کے کورونا وائرس سے بچاو¿ اورعلاج معالجے کےلئے اقدامات سے آگاہ کےا۔ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے کورونا وباءپر قابو پانے کے حوالے سے چےنی ماڈل کے بارے مےں بھی تفصےلی برےفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاو¿ن مےں اےل ڈی اے آفس کا دورہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کلےن اےنڈ گرےن پاکستان پروگرام کے تحت ایل ڈی اے آفس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اےل ڈی اے کی طرف سے پودوں کی افزائش کی نگرانی کے لیے تیار کی جانےوالی موبائل ایپلیکیشن ”گو گرین“ کاافتتاح کیا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”گو گرین“ موبائل ایپلیکیشن اےل ڈی اے کااحسن اقدام ہے۔پودوں کی حفاظت اوردےکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔”کلےن اےنڈگرےن پاکستان“کی مہم پورے صوبے مےں جاری ہے ۔کورونا کی وباءپر قابو پانے کے ساتھ دےگر حکومتی امورپر بھی پوری توجہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے احتےاطی تدابےر اورحفاظتی اقدامات پرچےنی ڈاکٹروں سے سےرحاصل اورمفےدبات چےت ہوئی۔چےن کے کامےاب ماڈل سے استفادہ کرےںگے۔”گو گرین“ ایپلیکیشن کے ذریعے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں لگائے پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی ۔ مختلف مقامات پر لگائے جانے والے پودوں کی موجودگی اور نشونما کی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے گی۔انہوںنے کہا کہ”گو گرین“ ایپلیکیشن کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ کس جگہ پر کس قسم کا پھلدار، پھول دار یا دےگر پودا لگایا گیا ہے۔ شہری بھی پودے لگا کر”گو گرین“ ایپلیکیشن کے ذریعے جیوٹیگنگ کرسکیں گے۔انہوںنے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کواپنے کنٹرولڈ ایریا میں 15 اپریل تک تین لاکھ پودے لگانے کاہدف دےاگےاہے۔ ایک لاکھ پھلدارپودے جامن، امرود ،انجیر اور آم کے لگائے جائےںگے۔
