تازہ تر ین

لندن میں مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات نہیں جچتی،عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کورونا وباءسے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ مایوس اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔22 کروڑ عوام اپوزیشن کے دوغلے چہرے کو پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات کسی صورت نہیں جچتی۔اپوزیشن جماعتیں کورونا وباءپر سیاست چمکانے سے گریز کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ سوچ اور دوراندیش فیصلوں سے خائف ہیں۔انشاءاللہ عوام کے تعاون سے کورونا وباءپر قابو پائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے ملاقات کی- صوبائی وزیر لٹریسی نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کےلئے 10لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کےا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرکہاکہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے اورپاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے- فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے-سب کو یکجا ہو کر کورونا وبا کے لئے کام کرنا ہے-انہوںنے کہاکہ آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے-اپوزیشن جماعتیں زبانی جمع خرچ سے باہر نکلیں اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں-انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کی دھرتی ہم سب سے یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کررہی ہے-کورونا وباءکا پھیلاﺅ روکنے کے لئے عوام حکومتی اقدامات پر عمل کریں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گھر میں رہنا ہی آپ کو کورونا سے بچائے گا اوریہ جنگ آپ کے تعاون سے ہی جیتیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain