لاہور‘اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد4112 جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 تک جاپہنچی ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کرونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 2030، سندھ میں1036، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ۔اب تک سندھ میں 19، پنجاب میں 17، خیبرپختونخوا میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2030 تک جاپہنچی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر میں 18 افراد کرونا میں مبتلا ہیں۔اسی طرح فیصل آباد قرنطینہ میں 18، منڈی بہا ﺅالدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک 25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے جاری لاک ڈاو¿ن کے باوجود ملک میں کرونا کے وار جاری.کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ،، اموات کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا.. پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار بہتّر ہوگئی۔ صوبائی دارلحکومت میںکورونا وائرس سے دو اور افراد جاں بحق ہو گیا ، جناح ہسپتال میں مغلپورہ کے 44سالہ رہائشی چار روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر کورنٹائن سینٹر میں منتقل کیا گیا۔میو ہسپتال میں ایک اور کروانا وائرس سے متاثرہ مریضہ جاں بحق ہو گیا ۔32 سالہ مریضہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھی۔مریضہ 3 اپریل کومیو ہسپتال لائی گئی تھی،میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کی جانب سے گردوں کا ڈائلیسیز کروانے سے انکار کیا گیا جو موت کی وجہ بنی۔مریضہ کا کروناوائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔میو ہسپتال میں کروناوائرس سے خاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی سروسز ہسپتال سے مزید 6 اور پی کے ایل آئی سے 2 تصدیق شدہ مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج ہوگئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرانا کی سفارش کی ہے، ان تمام ملازمین نے مسافروں کو سروسز فراہم کی تھیں۔ بر طانیہ سے واپس آنے والا ایک اور 80 سالہ بزرگ کاکرونا پازیٹو نکل آیا ، 22 مارچ کو واپس آنیوالا حاجی شفیق تحصیل ہسپتال کلرسیداں آئسولیشن وارڈ میں داخل رہا ،این آئی ایچ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر اسے آر آئی یو منتقل کردیا گیا ،حاجی شفیق حیال پنڈورہ تحصیل کلر سیداں کا رہائشی ہے۔
