تازہ تر ین

امریکہ میں ایک ہی دن2ہزار ہلاک ،ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ذمہ دار قرار دیدیا

نیویارک،لندن ،روم ،میڈرڈ ،تہران(نیٹ نیوز) کرونا سے پوری دنیا متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 82 ہزار 80 ہو گئی، 14 لاکھ 31 ہزار 706 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ، تین لاکھ دوہزار ایک پچاس افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔دنیا کے 209 ممالک اور علاقے عالمی وبا کی لپیٹ میں، اٹلی میں کرونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں 17 ہزار 127 افراد جان سے گئے اور ایک لاکھ 35 ہزار 586 افراد متاثر ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی اموات چین سے قریبا 4 گنا اور بیماروں کی تعداد 5 گنا زیادہ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 12ہزار 854، جبکہ بیمار افراد کی تعداد 4 لاکھ412 ہو گئی۔3 لاکھ 65 ہزار 884 کرونا کے مریض اب بھی امریکا بھر کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 9 ہزار 169 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 ہزار 674 کرونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ۔افریقی امریکی سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ، وینٹی لیٹرز کم پڑنے کے سبب حاملہ خواتین، ہیلتھ ورکرز اور سیاستدانوں کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنایا گیا ۔گرچہ نئے تخمینے کے مطابق امریکا میں ہلاکتوں میں کمی آئے گی تاہم اگست تک 82 ہزار افراد کی کرونا کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔کرونا وائرس دنیا کے 209ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جہاں اب تک 14لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 412 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 12 ہزار 854 ہو گئی ہے، صرف نیو یارک میں ایک روز میں 736 اموات ریکارڈ کی گئیں۔اس ساری صورت حال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈ روکنے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ادارے نے چین کے حوالے سے تعصبانہ پالیسی اپنائی اور کرونا وائرس کو روکنے کے لیے صحیح اقدامات نہیں اٹھائے۔دوسری جانب اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 127 جب کہ اسپین میں 14 ہزار 45 ہو گئی ہے، فرانس میں بھی وبا سے اب تک 10 ہزار 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی عالمگیر وبا کے حملے جاری ہیں اور اموات کی تعداد 6 ہزار 159 تک پہنچ گئی ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بھی تاحال ناساز ہے۔ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 872 ہو چکی ہے جب کہ چین میں اموات کی تعداد3 ہزار 333 ہے۔بھارت میں وائرس سے اب تک 150 جب کہ پاکستان میں 58 اور سعودی عرب میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے متاثرہ 3 لاکھ 2 ہزار 150سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ چین نے ہوبئی کے شہر ووہان میں سفری پابندیاں مکمل طور پر ہٹا دی ہیں جس کے بعد صرف چند گھنٹوں میں 65 ہزار سے زائد افراد باہر نکل آئے۔ادھرمہلک کرونا وائرس نے اٹلی اور اسپین کے بعد امریکا میں تباہی مچادی جہاں ایک ہی روز میں ہلاکتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں ا?یا۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہےکہ ریاست میں وبائی مرض اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، انہوں نے شہریوں سے گھروں میں رہنے، اجتماعات میں شرکت سے گریز اور سماجی فاصلے رکھنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہمیں اس وقت یہی کرتے رہنا ہے۔کرونا سے امریکی مقامی گلوکار جون پرائن بھی ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی جب کہ گلوکار کی اہلیہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے بھی امریکا میں کرونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عالمی ادارہ صحت پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی کرونا وائرس کے خلاف زبردست خدمات لائق تحسین ہےں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے عالمی ادارہ صحت پر امریکی تنقید کے جواب میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گیبریسس کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے متعدد ممالک کو طبی سامان اور عالمی گائیڈ لائنز پر تربیت کی فراہمی کے زریعے مدد کر کے زبردست کام کیا ہے اور یہی نہیں عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے خلاف بھی اپنے عملے کے زریعے فرنٹ لائن پر خدمات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بین الاقوامی صحت کے نظام کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ریپبلیکن سینیٹر گراہم لنڈسے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینیٹ کے آئندہ تخصیصی بل میں ڈبلیو ایچ او کے لئے کوئی مالی اعانت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تخصیصی ذیلی کمیٹی کے انچارج کی حیثیت سے وہ عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈنگ کی حمایت نہیں کر رہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں عالمی ادارہ صحت پر چین کے لیے امریکی سرحدیں کھولنے کا غلط مشورہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ ادارے کے لئے امریکی امداد کو روک دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain